• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جب میرے اصحاب کا ( یعنی مشاجرات صحابہ کا ) ذکر چھڑے تو خاموش ہوجاؤ.(المعجم الكبير للطبراني)

شمولیت
دسمبر 26، 2025
پیغامات
8
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
5
دو شہزادوں میں اختلاف ہوگیا.....
ایک شہزادہ کہتا تھا کہ میں جی ٹی روڈ سے لاہور جاؤنگا....
دوسرا کہتا تھا نہیں میں موٹر وے سے....
اختلاف ہوگیا...
بادشاہ نے معاملہ سلجھادیا.....
دونوں الگ الگ رستوں سے مگر لاہور پہنچ گئے....
اب ایک بھنگی ہے جو بیٹھ کر شہزادوں کو برا بھلا کہتا ہے کہ لڑائی ہوگی ...
اور جو منہ میں آتا ہے کہتا چلا جاتا ہے...
انصاف سے بتایے...
بادشاہ کو پتا چلے تو اس کا کیا حشر کرے گا...
کہ نالائق شہزادوں کا اختلاف،اور جو ایک معاملہ ختم بھی ہوگا،میں نے سلجھادیا...
تیرا کیا منہ ہے کہ اب اس کو لے کر شہزادوں کو برا بھلا کہہ رہا ہے.....
قارین کرام!
سو فیصد یہ معاملہ ادھر بھی ہے...
صحابہ کرام ،حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ میں اختلاف ہوا...
دین کے معاملے میں، جس میں نہ خلافت کی کوئی تمنا تھی نہ دنیا کی نہ ھویٰ نفس....
اور پھر ایک بات ختم بھی ہوگئی صلح بھی ہوگئی...
اور بادشاہوں کو بادشاہت دینے والے نے فیصلہ بھی فرمادیا....
رضی اللہ عنہم و رضو عنہ..
اللہ ان سب سے راضی وہ اللہ سے راضی....
و کلا وعد اللہ الحسنی...سارے جنتی....
اب آج چودہ سو سال بعد...
ہمارا کیا منہ ہے کہ ان بزرگ ہستیوں کی شان میں بیٹھ کر فیصلے کریں....
گستاخیاں کریں.باغی طاغی کہیں معاذ اللہ معاذ اللہ....
جس طرح بھنگی شہزادوں کو برا کہے تو بادشاہ کو غیرت نہیں آئے گی،غصہ نہیں آئے گا؟...
اور جویہ اختلاف تھا ،یہ دونوں راستے بھی جنت کی ہی طرف جاتے تھے...
اور یہ اجتہاد کر کے دونوں فریقین مختلف رستوں سے سہی مگر..
ایک ہی منزل یعنی جنت تک جا پہنچے ان شاء اللہ...
اور کہاں صحابہ کرام اور کہاں ہم جیسے عیبوں اور گناہوں میں گھرے ہوئے لوگ....
ہم تو واللہ ہی انکے جوتوں پر لگی خاک کے برابر بھی نہیں.....
پھر ہم کون ہوتے ہیں جو بیٹھ کر فیصلے کریں،جو منہ میں آئے بک دیں.....؟
اگر ہم باز نہ آئے تو ڈر ہے کہ اللہ کی ایسی ناراضی آئے گی کہ
کلمہ بھی نصیب نہ ہوگا.......
اللھم احفظنا....
جہالت کی انتہا کی بھی انتہا ہے.....
بیوقوفی کی انتہا ہے...
شہزادوں کے معاملے میں ہم بھنگیوں کا فیصلے کرنا...
یہ سب دیکھ کر تو بس...
عقل پر ماتم کرنے کو ہی جی چاہتا ہے...
اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہدایت دے....
اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"إذا ذُكر أصحابي فأمسكوا:
جب میرے اصحاب کا ( یعنی مشاجرات صحابہ کا ) ذکر چھڑے تو خاموش ہوجاؤ،باز آجاؤ(المعجم الكبير للطبراني)
اور اللہ تعالی نے جب فرمایا کہ میں صحابہ کرام سے راضی ہے اور صحابہ کرام مجھ اللہ سے راضی ہیں...
تو پھر کسی کو اس بارے میں قاضی بننے کا کیا حق ہے؟؟
وما یشعرون الا قلیلا.....
️خاکپائے صحابہ کرام رضی اللہ عنھم....
 
Top