• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم عقیدہ اہل سنت کی رو سے

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,607
ری ایکشن اسکور
9,999
پوائنٹ
667
نام کتاب
اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم عقیدہ اہل سنت کی رو سے
مصنف
ڈاکٹر شاہ فیض
ناشر
ام القریٰ پبلی کیشنز، گوجرانوالہ
Title Page --- Ashab-e-Rasool-Aqeeda-e-Ahl-e-Sunnat-Ki-Ro-Se.jpg
تبصرہ

انبیاء کرام علیہم السلام کے بعد صحابہ کرام کی مقدس جماعت تمام مخلوق سے افضل اور اعلیٰ ہے بہت سی قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔صحابہ کرام سے محبت اور نبی کریم ﷺ نے احادیث مبارکہ میں جو ان کی افضلیت بیان کی ہے ان کو تسلیم کرنا ایمان کا حصہ ہے بصورت دیگر ایمان ناقص ہے ۔ صحابہ کرام کی وہ پاکیزہ جماعت ہے جس کی تعدیل قرآن نے بیان کی ہے۔متعدد آیات میں ان کے فضائل و مناقب پر زور دیا ہے اور ان کے اوصاف حمیدہ کو اسوہ کی حیثیت سے پیش کیا ہے۔ ان کی راہ سے انحراف کو غیر سبیل المؤمنین کی اتباع سے تعبیر کیا ہے۔اہل السنہ و الجماعہ کا اجماعی عقیدہ ہے کہ تمام صحابہ رضی اللہ عنہم عادل ہیں، ان کے باہمی اختلافات میں زبان درازی جائز نہیں، اور ان کے متعلق سکوت اختیار کیا جائے گا۔ زیر نظر کتاب ’’اصحاب رسول ﷺ عقیدہ اہل سنت کی رو سے ‘‘ڈاکٹر شاہ فیض حفظہ اللہ (فاضل مدینہ یونیورسٹی ،مدرس جامعہ ابی بکر ۔کراچی ) کی مرتب شدہ ہے ۔ یہ کتاب دراصل شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی عقیدہ کے متعلق معروف کتاب عقیدہ واسطیہ کی شرح کا ایک باب ہے جس میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے مقام مرتبہ اور اہل سنت و جماعت کے موقف کی بھرپور ترجمانی و وضاحت کی گئی ہے۔عقیدہ واسطیہ کے متن کی ترتیبِ نو اور شرح کا کام ڈاکٹر شاہ فیض صاحب نے انجام دیا ہے یہ کتاب اسی شرح کا ایک باب ہے جسے انہوں نے الگ سے کتابی شکل میں افادۂ عام کے لیے شائع کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ ڈاکٹر صاحب کی دعوتی و تدریسی ،تحقیقی و تصنیفی جہود کو قبول فرمائے ۔آمین (م۔ا)
Link Kitab
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,607
ری ایکشن اسکور
9,999
پوائنٹ
667
عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 9
صحابہ کرام﷢ کو سب و شتم کرنے کی ممانعت 12
فضائل صحابہ کرام﷢ 12
مہاجرین کی انصار پر فضیلت 13
اصحاب بدر 13
اصحاب بیعت رضوان 13
امت کے بہترین افراد ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما ہیں 14
اہل سنت و جماعت کی اہل بیت سے محبت 16
رسول اللہ ﷺ کی وصیت 16
مولات امہات المومنین 17
اہل سنت و جماعت کا روافض سے براءت 18
صحابہ کے مساوی کے متعلق وارد آثار کا جھوٹا ہونا 19
اللہ تعالیٰ نے صحابہ﷢ کو معاف کر دیا 20
صحابہ کرام﷢ کے فضائل و محاسن 21
اصحاب رسول اللہﷺ کے بارے میں اہل سنت و جماعت کا موقف 23
صحابی کی تعریف 25
فضائل صحابہ کرام﷢ 29
مہاجرین کی انصار پر فضیلت 34
اصحاب بیعت رضوان 36
جنت کی شہادت 38
حضرت علی﷜ کی گواہی 41
علماء کا اختلاف 45
مسئلہ خلافت 47
اہل سنت و جماعت کی اہل بیت سے محبت 50
اہل بیت رسولﷺ 61
اہل بیت میں کون کون شامل ہیں 83
خلاصہ 84
 
Top