• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسنون نماز کا طریقہ احکام و مسائل (فہم دین کارڈز۔03)

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,607
ری ایکشن اسکور
9,999
پوائنٹ
667
نام کتاب
مسنون نماز کا طریقہ احکام و مسائل
مصنف
حافظ عبد الحکیم فیصل آبادی
ناشر
مرکز الہدیٰ گوجرانوالہ
Title Page --- Masnoon-Namaz-Ka-Tareeqa-Ahkam-o-Masail-03.jpg
تبصرہ

آج کا دور بے حد مصروفیت کا دور ہے کہ ہر انسان دنیاوی مشاغل میں اس قدر مصروف ہے کہ اس کی سوچ دنیاوی مفادات کے حصول کی معلومات تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔حتیٰ کہ ہماری نئی جنریشن کو اسلام کی بنیادی معلومات سے بھی ناواقفیت ہے۔ لوگوں کے پاس وقت کی کمی کے باعث بڑی اور ضخیم کتابوں کا مطالعہ کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ ایسی صورتِ حال میں مختصر کتابچے اور رسائل علم حاصل کرنے کا ایک مؤثر اور آسان ذریعہ ثابت ہوتے ہیں۔ ان میں اہم اور ضروری معلومات نہایت مختصر، سادہ اور جامع انداز میں پیش کی جاتی ہیں، جس سے قاری کم وقت میں زیادہ فائدہ اٹھا سکتا ہے۔مختصر کتابچوں کا ایک بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ انہیں سفر، انتظار یا فارغ اوقات میں آسانی سے پڑھا جا سکتا ہے۔ یہ مطالعے کی عادت کو فروغ دیتے ہیں اور علم کو عام کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اگرچہ بڑی کتابوں کی اپنی اہمیت برقرار ہے، لیکن موجودہ مصروف زندگی میں مختصر کتابچے علم کے حصول کا نہایت مفید اور مؤثر ذریعہ ہیں۔مارکیٹ میں ایسی بہت سی مختصر کتابیں دستیاب ہیں کہ جن میں ضروری معلومات کو جمع تو کیا گیا ہے مگر ان میں سے اکثر کتب غیر مسنتد،دقیق اور بچوں کی ذہنی استعداد سے مارواء معلومات پر مشتمل ہیں۔ بعض اہل علم نے اس سلسلے میں مستند کام بھی کیا ہے جن میں مولانا حافظ عبد الحکیم فیصل آبادی حفظ اللہ (فاضل جامعہ سلفیہ، مدیر مرکز الہدیٰ کامونکی ) کا کام نمایاں ہے انہوں نے اپنے مشائخ کی مشاورت سے اصلاح معاشرہ کے پیش نظر مختصر و مستند حوالہ جات سے مزین مختلف موضوعات پر مفید کتابچے(کارڈز) مرتب کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے ہر کارڈ 10 صفحات پر مشتمل ہے۔ وہ تقریبا 15؍ کارڈر(کتابچے) مرتب کر چکے ہیں اور مزید مختلف موضوعات پر مرتب کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ ان کتابچوں پر جید علماء کی ٹیم کی بالخصوص فضیلۃ الشیخ ابو نعمان بشیر احمد حفظہ اللہ (شیخ الحدیث مرکز علوم اسلامیہ۔ستیانہ بنگلہ فیصل آباد) ،فضیلۃ الشیخ ابو انس مختار المدنی حفظہ اللہ (فاضل مدینہ یونیورسٹی) کی نظر ثانی سے ان کی افادیت دو چند ہو گئی ہے۔ فاضل مرتب تبلیغ دین کے جذبہ سرشار ہیں اپنی مدد آپ کے تحت ہزاروں کی تعداد میں کارڈز کو حسنِ طباعت سے آراستہ کر کے قارئین تک پہنچا چکے ہیں ۔ مولانا عبد الحکیم صاحب نے تمام کارڈز کی پی ڈی ایف فائلز ادارہ محدث کو مہیا کی ہیں تاکہ افادۂ عام کے لیے اسے کتاب و سنت پر پبلش کیا جائے۔ موصوف نے کارڈز کے علاوہ ’’ فہم دین کورس ‘‘، نماز کے اختلافی مسائل اور ان کا حل‘‘ اور ’’بنیادی اسلامی نصاب سوالاً جواباً ‘‘ کے نام سے کتب بھی مرتب کی ہیں ۔(م۔ا)
لنک کتاب
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,607
ری ایکشن اسکور
9,999
پوائنٹ
667
عناوین صفحہ نمبر
نماز کا طریقہ 2
نیت 2
تکبیر تحریمہ 2
رفع الیدین 3
ہاتھ باندھنے کا طریقہ 3
ثناء 3
تعوذ 4
تسمیہ 4
سورہ فاتحہ 4
آمین بالجہر 5
سورہ فاتحہ کے بعد دوسری سورت 5
رکوع کا طریقہ 6
رکوع کی دعائیں 6
سجدہ کرنے کا طریقہ 6
سجدہ کی دعائیں 7
دو سجدوں کے درمیان کی دعائیں 7
جلسہ استراحت 7
درود شریف 8
سلام پھیرنے کے بعد مسنون اذکار 9
 
Top