عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,652
- ری ایکشن اسکور
- 9,999
- پوائنٹ
- 667
تبصرہ
خلافت و ملوکیت ابو الاعلیٰ مودودی کی تصنیف ہے جو انہوں نے 1966ء میں محمود احمد عباسی کی خلافتِ معاویہ و یزید کے جواب میں لکھی تھی۔ کتاب کا موضوع بحث خلافت کا بادشاہت میں تبدیل ہونے کے مراحل کے بارے میں ہے۔مولانا مودودی نے اپنی کتاب میں صحابہ کرام کے بارے میں بہت سی غلط فہمیوں کو پھیلایا اور بالخصوص سیدنا عثمان،سیدنا معاویہ،سیدنا مغیرہ، سیدنا عمرو بن العاص اور دیگر بہت سے اصحاب رسول کے کردار کو داغدار کرنے کی مذموم کوشش کی ۔ تو کئی سنی علماء نے مولانا مودووی کی کتاب ’’خلافت و ملوکیت ‘‘ کے ردّ میں تنقیدی جوابات لکھ کر مودودی صاحب کی کتاب سے جو جو غلط فہمیاں عوام الناس میں پھیل سکتی تھیں، باحوالہ، نہایت مفصل اور مدلل ردّ کیا ۔مولانا مودودی کی مذکورہ کتاب پر نقد کرنے میں مفسر قرآن مصنف کتب کثیرہ مولانا حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ کا نام سرفہرست ہے ۔ زیر نظر مختصر تحریر بعنوان ’’ خلافت و ملوکیت ‘‘ایک علمی کتابچہ ہے جو کہ وطن عزیز کی معروف علمی و مصلح شخصیت مولانا عبد المنان راسخ حفظہ اللہ (مصنف کتب کثیرہ ) کی کاوش ہے یہ کتابچہ خلافت و ملوکیت کے موضوع پر ایک مختصر، مدلل اور اہلِ سنت کے زاویۂ نظر سے لکھی گئی تنقیدی کاوش ہے۔ خصوصاً ان طلبہ اور اہلِ علم کے لیے مفید ہے جو سید مودودی صاحب کی کتاب پر کیے گئے علمی اعتراضات اور ان کے جوابات کا اجمالی تعارف حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ (م۔ا)
لنک کتاب
لنک کتاب