• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مدخلیوں کی غلامانہ روش اور حکام پرستی کی حقیقت شیخ ابو علی الحسنی حفظہ اللہ کی زبانی

ابو داؤد

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
966
ری ایکشن اسکور
232
پوائنٹ
111
مدخلیوں کی غلامانہ روش اور حکام پرستی کی حقیقت شیخ ابو علی الحسنی حفظہ اللہ کی زبانی
​

بسم اللہ الرحمٰن الرحيم

الحمد لله رب العالمين، والصلاة والسلام على رسوله الأمين، وعلى آله وصحبه أجمعين، أما بعد!

دین اسلام کسی بادشاہ کی خوشنودی کا محتاج نہیں، اور نہ شریعت محمدیہ کسی صاحب اقتدار کی خواہشات کے تابع ہے۔ حق کا معیار کتاب و سنت ہے، نہ کہ ارباب حکومت کی رضا لیکن آج ہر ذی شعور مسلمان مدخلیوں کے کردار کا مشاہدہ کر رہا ہے کہ کس طرح مدخلیوں کی جانب سے دین کی غیرت کو اہل اقتدار کے قدموں میں قربان کیا جا رہا ہے، حق گوئی کو فتنہ قرار دے کر ظلم و باطل کے دفاع کو منہج سلف کا نام دیا جا رہا ہے۔

مداخلہ زبان سے تو منہج سلف کا دم بھرتے ہیں، مگر عملا اپنے طرز عمل سے حکمرانوں کی غلامی، چاپلوسی اور ان کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے مصلحت پرستی کی روش اختیار کر باطل کی سہولت کاری کرتے ہوئے اہل حق کے خلاف زبان درازی و بہتان تراشی کرتے ہیں۔ شیخ محدث ابو علی الحارث بن علی الحسنی حفظہ اللہ نے مدخلیوں کے اس طرز عمل پر سخت تنقید کرتے ہوئے فرمایا:

«لا تعجبوا من ممارسات الجامية أو المداخلة وتصرفاتهم ومواقفهم فإنهم خونة أرذال» یعنی جامیوں یا مدخلیوں کی حرکتوں، ان کے رویوں اور ان کے مواقف پر تعجب نہ کرو، کیونکہ وہ خائن اور نہایت رذیل لوگ ہیں۔

13714.jpg

ارذال کا مطلب ہے سب سے گھٹیا، سب سے رذیل، سب سے ذلیل لوگ۔ شیخ ابو علی الحسنی حفظہ اللہ نے مدخلیوں کو خونة أرذال کہا ہے۔ یعنی یہ لوگ دین کی خیانت، امت کی خیانت، علمائے حق کی خیانت کرنے والے سب سے ذلیل اور گھٹیا قسم کے لوگ ہیں۔

ان مدخلیوں کے ممارسات کیا ہیں یہ سبھی مسلمان جانتے ہیں۔ اہل اقتدار طواغیت کے قدموں میں پیشانی رگڑنا، ان حکمرانوں کی چاپلوسی کرنا، مجاہدین اور حق بولنے والے علماء پر خارجی، تکفیری، فتنہ پھیلانے کے الزامات لگانا اور طواغیت کے کفر و ارتداد، ان کی فحاشی و عریانی، ان کے ظلم و بربریت پر خاموش رہنا بلکہ اس کی شرعی توجیہ گھڑنا۔ یہ ارذال مداخلہ دین کی غیرت بیچ کر طاغوتی حکومتوں کے پہرے دار بن گئے ہیں۔

شیخ ابو علی الحسنی حفظہ اللہ نے دین کی غیرت کو مسخ کرنے والے ان مدخلیوں کے متعلق بالکل صاف طور پر فرمایا کہ: «وإذا صار المرء عبدا للسلطان فتوقع منه كل فعل سوء» یعنی جب کوئی شخص بادشاہ کا عبادت گزار غلام بن جائے، تو اس سے ہر قسم کی برائی کی توقع کرو!

مدخلی صرف اہل اقتدار طواغیت کی اطاعت نہیں کرتے بلکہ وہ غلام بن چکے ہیں۔ ایسے غلام جو اپنے طاغوتی آقاؤں کے سامنے کوئی غیرت نہیں رکھتے۔ اسی لیے ان مدخلیوں میں ہر برائی موجود ہوتی ہے مثلا جھوٹ بولنا، بہتان لگانا، علمائے حق کی عزتیں اچھالنا، سیکولر و کافر طاغوتی حکمرانوں کے لیے "ولی امر" کا نعرہ لگانا، امت کے مسائل پر خاموشی اختیار کر کے صرف فتنہ فتنہ چلانا جیسا کہ آج ہم دیکھ رہے ہیں جہاد فلسطین کو ہر مدخلی فتنہ کہتا ہے۔

شیخ ابو علی الحسنی حفظہ اللہ مدخلیوں کی عبودیت سلاطین کی روش اور ذلت تملّق والے کردار پر بے لاگ نقد کرتے ہوئے فرماتے ہیں : «لا يأنف المدخلي أن يكون قوادا لوليه» یعنی مدخلی اس بات سے نہیں شرماتا کہ وہ اس کے حکمرانوں کا قوّاد بن جائے۔

شیخ نے یہاں "قوّاد" لفظ استعمال کیا ہے۔ یہ لفظ انتہائی سخت تحقیر کے مفہوم میں استعمال ہوتا ہے۔ اس سے مراد ایسے دلالی کرنے والا شخص ہے جو مفادات کے لیے اپنی عزت، غیرت اور شرافت بیچ کر انتہائی پست کردار تک گر جائے۔ یہ لفظ عام دلال کے معنی میں نہیں ہے بلکہ بعض علاقوں میں ایسے دلال کے لیے "بھڑوا" لفظ قوّاد کے قریب ترین معنی میں استعمال ہوتا ہے۔

یہ مدخلیوں کی سب سے بڑی ذلت ہے۔ ایک مدخلی نہ صرف طاغوتی حکمرانوں کی غلامی قبول کرتا ہے، بلکہ اس غلامی پر فخر بھی کرتا ہے اور دوسروں کو بھی اسی راہ پر لانے کی کوشش کرتا ہے۔ وہ طاغوتی حکمرانوں کے لیے قوّادی یعنی بھڑوا گری کرتا ہے اور اس کو منہج کا نام دیتا ہے! ہندوستان کا اجمل منظور مدخلی دلال اس کی زندہ مثال ہے۔

شیخ ابو علی الحارث بن علی الحسنی حفظہ اللہ نے ان تین باتوں میں مدخلیوں کی پوری حقیقت بیان کر دی ہے کہ جامیہ و مداخلہ خائن اور ارذال ہیں، وہ بادشاہوں کے عبد بن چکے ہیں، اس لیے ہر برائی ان سے متوقع ہے اور وہ اپنے حکمرانوں کے قوّاد بننے سے بھی نہیں شرماتے۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں مدخلیت کے اس گھٹیا فتنے سے محفوظ رکھے، اور ہمیں ایسی غیرت عطا فرمائے کہ ہم نہ تو کسی طاغوتی حکومتوں کے غلام بنیں اور نہ ہی حکمرانوں کے دلال۔ اللہ تعالیٰ ہمیں حق کو حق سمجھنے، اس کی پیروی کرنے، باطل کو باطل سمجھنے اور اس سے اجتناب کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

وآخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين، وصلى الله وسلم على نبينا محمد وعلى آله وصحبه أجمعين۔
 
Top