ابو داؤد
مشہور رکن
- شمولیت
- اپریل 27، 2020
- پیغامات
- 945
- ری ایکشن اسکور
- 232
- پوائنٹ
- 111
فتنۂ ارجاء اور توحید سے انحراف : شیخ بکر بن عبد اللہ ابو زید رحمہ اللہ کی کی نہایت اہم تنبیہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الحمد لله رب العالمين، والصلاة والسلام على رسوله محمد، وعلى آله وصحبه أجمعين، أما بعد!
آج کل کے زمانے میں ارجاء کا فتنہ ایک نئی شکل میں نمودار ہوا ہے اور اس کے سب سے خطرناک نمائندے وہ لوگ ہیں جو خود کو منہج سلف کے علم بردار باور کراتے ہیں مگر حقیقت میں وہ مدخلی زنادقہ ہیں، جو توحید کو بے حقیقت اور بے اثر کر کے کفر اکبر کو کفر اصغر بنا کر پیش کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ شریعت سے انحراف کرکے خود ساختہ قانون سازی کرنے والے طواغیت کا کھل کر دفاع کرتے ہیں۔
سعودی عرب کی مجلس کبار علماء اور فتاویٰ کمیٹی اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ والافتاء کے رکن شیخ علامہ بکر بن عبداللہ ابو زید رحمہ اللہ نے اپنی کتاب «الردود» میں اس فتنے کی حقیقت کو بہت ہی واضح الفاظ میں بیان کیا ہے۔ آپ فرماتے ہیں:
«وهذا "الإرجاء": تأخير العمل عن حقيقة الإيمان أخطر باب لإكفار الأمة، وتهالكها في الذنوب والمعاصي والآثام، وما يترتب عليه من انحسار في مفهوم العبادة، وتمييع التوحيد العملي "توحيد الألوهية"، وكان من أسوأ آثاره في عصرنا "شرك التشريع" بالخروج على شريعة رب الأرض والسماء، بالقوانين الوضعية فهذه على مقتضى هذا الإرجاء، ليست كفراً. ومعلوم أن الحكم بغير ما أنزل الله معاندة للشرع، ومكابرة لأحكامه ومشاقة لله ورسوله»
یہ ارجاء یعنی ایمان سے عمل کو الگ کر دینا امت کو کفر میں مبتلا کرنے کا سب سے خطرناک دروازہ ہے۔ اس کی وجہ سے لوگ گناہوں اور معاصی میں ڈوب جاتے ہیں، عبادت کا مفہوم محدود ہو کر رہ جاتا ہے، اور توحید عملی، یعنی توحید الوہیت کو بے حقیقت اور بے اثر بنا دیا جاتا ہے۔ ہمارے دور میں اس ارجاء کا سب سے بدترین نتیجہ یہ نکلا کہ اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ شریعت سے انحراف کرکے وضعی قوانین کے ذریعے قانون سازی اور تشریع کے شرک کا ارتکاب کیا جا رہا ہے۔ لیکن اس ارجاء کے تقاضے کے مطابق یہ عمل کفر شمار نہیں ہوتا۔ حالانکہ یہ بات سب کو معلوم ہے کہ اللہ کی نازل کردہ شریعت کے بغیر فیصلہ کرنا شریعت سے عناد و سرکشی، اس کے احکام کے سامنے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ اور اللہ و رسول سے دشمنی ہے۔
[الردود الرد على المخالف تحريف النصوص البراءة التحذير تصنيف الناس عقيدة ابن أبي زيد القيرواني وعبث بعض المعاصرين بها، ص : ٢٠٣]
شیخ بکر ابو زید رحمہ اللہ نے بالکل واضح کیا کہ ارجائی فکر کے مہلک نتائج میں سے سب سے برا یہ ہے کہ اللہ کی نازل کردہ شریعت کو معطل کرنے، وضعی قوانین کو مصدر تشریع بنانے اور تحاکم الی الطاغوت ان سب کو "کفر اصغر" قرار دے دیا گیا، جو ملت سے خارج نہیں کرتا! یہ عین ارجاء ہے۔ شیخ بکر ابو زید نے اسے "أخطر باب" قرار دیا، کیونکہ یہ توحید الٰہیہ کی تضعیف ہے۔
حکم بغیر ما أنزل اللہ معاندت شرع، مکابرۃ احکام، اور مشاقۃ للہ ورسولہ ہے۔ لیکن علماء نے بعض ایسے معاملات کے بارے میں کفر دون کفر کہا ہے جہاں فیصلے کا مصدر اللہ کی نازل کردہ شریعت ہوتی ہے، لیکن قاضی وہاں رشوت، ہویٰ یا کسی ذاتی مفاد کی وجہ سے کسی خاص مقدمے میں ناانصافی کر دیتے ہیں۔ وہ شریعت کو معطل نہیں کرتے، نہ ہی وضعی قانون کو مصدر بناتے ہیں، نہ ہی لوگوں کو طاغوت کے پاس بھیجتے ہیں۔ صرف ایک خاص فیصلے میں ظلم و ناانصافی کر دیتے ہیں۔
لیکن مدخلیوں کی جعل سازی دیکھیں مدخلی زنادقہ کفر دون کفر والے ایسے اقوال اٹھا کر ان طواغیت اور پارلیمانوں پر چسپاں کر دیتے ہیں جو اللہ کے احکام کی بجائے وضعی قوانین کو مصدر تشریع بناتے ہیں، اللہ کی نازل کردہ شریعت کو معطل کر انسانوں کے بنائے ہوئے قوانین نافذ کرتے ہیں، لوگوں کو زبردستی ان طاغوتی قوانین سے فیصلے کرانے کے لیے بھیجتے ہیں اور جو شریعت کے نفاذ کی بات کرے اسے دہشت گرد اور انتہا پسند قرار دیتے ہیں۔ یہ کفر اکبر ہے، کفر اصغر نہیں۔ یہ شرک التشریع ہے، جو توحید الٰہیہ کے منافی ہے۔
جن علماء نے کفر دون کفر والی بات بیان کی ہے وہ بالکل الگ مسئلہ ہے جہاں شریعت معطل نہیں ہوتی، نہ ہی وضعی قانون کو مصدر بنایا جاتا ہے، نہ ہی تحاکم الی الطاغوت ہوتا ہے۔ لیکن مدخلی زنادقہ اس فرق کو جان بوجھ کر مٹاتے ہیں، پھر کہتے ہیں کہ شریعت کو معطل کر کے وضعی قوانین نافذ کرنا بھی کفر اصغر ہے جو ملت سے خارج نہیں کرتا۔ نعوذ باللہ من هذا الضلال۔
یہ مدخلیت دراصل جہمیت اور ارجاء کا نیا روپ ہے۔ شیخ بکر ابو زید نے بالکل درست فرمایا کہ «فهذه على مقتضى هذا الإرجاء، ليست كفراً» اس ارجاء کی وجہ سے لوگ وضعی قوانین کو کفر ماننے سے انکار کر دیتے ہیں۔ یہی ان مدخلیوں کا کام ہے۔ یہ لوگ منہجیت کا لبادہ اوڑھ کر شریعت الٰہیہ کے مقابلے میں وضعی تشریعات کرنے والے طواغیت کا دفاع کرتے ہیں اور جو شخص ان کی اس تلبيس کا پردہ فاش کرے اسے تکفیری اور خارجی کہہ دیتے ہیں۔
پس جو لوگ شریعت اسلامیہ کو معطل کر کے وضعی قوانین کو مصدر تشریع بناتے ہیں، یا تحاکم الی الطاغوت کو جائز سمجھتے ہیں، وہ کفر اکبر کے مرتکب ہیں۔ اسے "کفر دون کفر" کہنا ارجاء کی بدترین شکل ہے، اور یہ طواغیت کا دفاع ہے۔ مدخلیوں کا یہ رویہ عین اس ارجاء کا فکری فساد ہے جسے شیخ بکر ابو زید نے "أخطر باب إكفار الأمة" قرار دیا۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس فتنے سے امت کی حفاظت فرمائے، اللہ تعالیٰ ہمیں حق کو حق سمجھنے اور اس کی پیروی کرنے، باطل کو باطل پہچاننے اور اس سے اجتناب کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ان لوگوں کو جو طواغیت کا دفاع کرتے ہیں، ان کے کید کو انہی کے منہ پر پلٹا دے۔ آمین
وآخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين، وصلى الله وسلم على نبينا محمد وعلى آله وصحبه أجمعين۔