• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مدخلیوں کا اپنے منہج کی نسبت سے فرار اور مخالفین پر القاب تراشی کا دوہرا معیار

ابو داؤد

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
953
ری ایکشن اسکور
232
پوائنٹ
111
مدخلیوں کا اپنے منہج کی نسبت سے فرار اور مخالفین پر القاب تراشی کا دوہرا معیار
​

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

الحمد للہ وحدہ، والصلاۃ والسلام علی من لا نبی بعدہ، وعلی آلہ وصحبہ أجمعین۔ اما بعد!

ناراین داس مدخلی جیسے بعض بے شرم مداخلہ یہ مغالطہ دہراتے نہیں تھکتے کہ ہمیں مدخلی نہ کہو، ہم تو سلفی ہیں! مدخلی کا طعنہ اسی طرح ہے جس طرح قبر پرستوں کی طرف سے وہابی کا طعنہ، جس طرح وہابیت کوئی نیا فرقہ نہیں بلکہ بدعتیوں کا ایک ذہنی اختراع ہے، اسی طرح مدخلیت کوئی نیا فرقہ نہیں بلکہ اخوانیوں کا ایک ذہنی اختراع ہے بس۔

13945.jpg

ناراین داس مدخلی کا یہ مغالطہ جھوٹ، منافقت اور حقائق سے چشم پوشی پر قائم ہے۔ "مدخلی" کی نسبت کو قبرپرستوں کے "وہابی" طعنہ جیسا کہنا قیاس فاسد ہے، باطل ہے اور حقیقت کے بالکل خلاف ہے کیونکہ امام محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ کا منہج کتاب و سنت اور سلف کا منہج تھا؛ اس میں کوئی الگ فرقہ نہیں تھا۔ اس کے برعکس ربیع مدخلی اور اس کے پیروکاروں کا ایک مخصوص منہج ہے جو سلفی منہج سے قطعی طور پر الگ ہے۔ توحید، ایمان، جہاد اور اطاعت کے ابواب میں مدخلی منہج کا سلفی منہج سے اصولی انحراف ہے جو کھلے عام نظر آتا ہے۔

توحید کے باب میں مدخلیوں نے مشرکین مکہ کا منہج اختیار کیا ہے۔ مشرکین مکہ بھی ربوبیت کا اقرار کرتے تھے مگر الوہیت میں شرک کرتے تھے۔ آج مدخلی زنادقہ حاکمیت میں اللہ تعالیٰ کی توحید کا انکار کرتے ہیں۔ حالانکہ حاکمیت توحید الوہیت کا حصہ ہے۔ یہ زنادقہ توحید سے انحراف کر شرک کی طرف بلاتے ہیں۔

ایمان کے باب میں مدخلیوں نے جہمیہ و مرجئہ کا منہج اپنایا ہے۔ مدخلیوں کے سرغنہ ربیع مدخلی نے عمل کو شرط کمال کہہ کر ایمان کی حقیقت سے خارج کر دیا۔ مدخلی زنادقہ اپنے حکمرانوں کے کفریہ اعمال کی بھی توجیہات پیش کرتے ہیں اور اسے ایمان کے منافی نہیں سمجھتے۔

اسی طرح جہاد و قتال کے باب میں مدخلیوں نے قادیانیوں کا منہج اختیار کیا۔ جہاد کو فتنہ قرار دیا اور عملی طور پر معطل کر دیا۔ آج جہاد فلسطین کے معاملے میں ان کا کردار سب کے سامنے ہے۔ جہاد کی مخالفت، مجاہدین سے نفرت اور عملا صیہونیوں کے موقف کی تائید میں مدخلی زنادقہ سب سے آگے ہیں۔

اس کے علاوہ کافر حکمرانوں کی اطاعت اور وفاداری میں بھی مدخلیوں نے مرزا غلام قادیانی کے منہج کو اختیار کیا ہے جس طرح مرزا غلام قادیانی انگریزوں کو اولی الامر قرار دیکر ان کے خلاف خروج کو حرام کہتا اور ان کی اطاعت واجب قرار دیتا تھا۔ اسی طرح آج مدخلی بھی موجودہ کافر طاغوتی حکمرانوں کو اولی الامر بنا کر ان کی اطاعت واجب کرتے اور خروج کو حرام ٹھہراتے ہیں۔

مسلمانوں کے مقابلے میں کافروں کی معاونت، مخبری اور گرفتاریوں میں مدد کرنا مدخلیوں کے منہج کا حصہ بن چکا ہے۔ یہ بالکل قادیانی منہج کی نقل ہے۔ لہٰذا مدخلی منہج شرک، کفر، ارجاء، جہمیت، قادیانیت اور زندیقیت کا مجموعہ ہے۔ یہ اہل السنہ والجماعت کے منہج کے بالکل برعکس ہے۔

مدخلیت کو "اخوانی اختراع" کہنا اور یہ مغالطہ دینا کہ مدخلیت کوئی نیا فرقہ نہیں اور سلفی منہج و مدخلی منہج میں کوئی فرق نہیں! یہ ناراین داس مدخلی کا صریح جھوٹ و مکاری ہے۔ ناراین مدخلی خود اس زندیق مدخلی منہج کا پیروکار ہے اسی لئے وہ اس فرق کا انکار کرتا ہے اور جان بوجھ کر اندھا بنتا و جھوٹ بولتا ہے۔

یہی مدخلی زنادقہ اپنے مخالفین کو بلا جھجھک سروری، ہدادی، قطبی، اخوانی اور تحریکی کہتے پھرتے ہیں۔ لیکن جب کوئی ان کے منہج کی طرف اشارہ کر کے انہیں "مدخلی" کہہ دے تو تلملا اٹھتے ہیں کہ یہ طعنہ ہے، اخوانی اختراع ہے۔ مدخلیوں کا یہ دوہرا معیار خود ان کے بطلان اور بے شرمی کی واضح دلیل ہے۔ جب مدخلی دوسروں پر القاب لگانے میں سب سے آگے رہتے ہیں، تو انہیں خود پر لگا ہوا درست لقب کیوں ناگوار گزرتا ہے؟

اب حقیقت یہ ہے جو ناراین داس جیسے مدخلیوں کو پسند نہیں آتی کہ مرزا غلام قادیانی کے پیروکار خود کو "مسلم" کہتے رہیں، امت انہیں قادیانی کہتی ہے۔ احمد رضا بریلوی کے پیروکار خود کو "سنی" کہتے رہیں، امت انہیں بریلوی کہتی ہے۔ بالکل اسی طرح ربیع مدخلی کے پیروکار خود کو "سلفی" کہتے رہیں، مگر جب ان کا منہج الگ ہے تو انہیں ان کے سرغنہ کی نسبت سے مدخلی ہی کہا جائے گا۔ یہ طعنہ نہیں، حقیقت ہے۔

ناراین داس مدخلی جیسے زنادقہ قیامت تک شور مچاتے رہیں، حقیقت نہیں بدلے گی۔ مدخلیت ایک الگ منہج ہے، اور مدخلی نام اس فرقے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ اسے چھپانے کی کوشش صرف بے شرمی، سچ سے فرار اور منافقت ہے۔ جو مدخلی اس حقیقت کا انکار کرے وہ خود اپنے مدخلی منہج کے بطلان کا اقرار کر رہا ہے۔

اللہ تعالیٰ ہمیں مدخلی زندیقیت، ارجاء اور قادیانی منہج کی کفریہ گمراہی سے محفوظ رکھے، سلف صالحین کے خالص منہج پر ثابت قدم رکھے، اور اہل حدیث کو ان مدخلی منافقین کی چالوں، سازشوں، مخبریوں اور فتنوں سے بچائے۔ آمین

وآخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين، وصلى الله وسلم على نبينا محمد وعلى آله وصحبه أجمعين۔
 
Top