- شمولیت
- نومبر 14، 2018
- پیغامات
- 316
- ری ایکشن اسکور
- 48
- پوائنٹ
- 79
سیرت احمد مصطفی ﷺ: تعارف اور خصوصیات
تالیف: حافظ محمد فیاض الیاس الاثری، رکن دارالمعارف،لاہور
Taaruf aur Khususiyaat :ﷺ Seerat-e-Ahmad Mustafa
Taleef: Hafiz Muhammad Fayyaz Ilyas Al-Athari Rukn Dar-ul-Maarif, Lahore
(1) محدثانہ اسلوبِ نگارش
روایات کی صحت و ضعف کی تحقیق، اسناد و متون کا تجزیہ اور اصولِ جرح و تعدیل کی پاسداری علومِ اسلامیہ کا ایک ممتاز علمی وصف اور امتِ مسلمہ کا منفرد تحقیقی امتیاز ہے۔ سیرت نگاری میں محدثانہ منہجِ تحقیق کو اختیار کرنا عصرِ حاضر کے اہم اور مقبول علمی رجحانات میں شمار ہوتا ہے۔ اس منہج کے تحت سیرتِ نبوی ﷺ کے واقعات و روایات کو محض تاریخی شہرت یا کثرتِ نقل کی بنیاد پر قبول نہیں کیا جاتا، بلکہ ان کی اسنادی و متنی حیثیت، مصادر و مراجع اور محدثین کے تحقیقی احکام کی روشنی میں ان کا جائزہ لیا جاتا ہے۔
متقدمین و متاخرین اہلِ علم کے ہاں سیرت نگاری میں اصولِ حدیث اور قواعدِ جرح و تعدیل کی رعایت کسی نہ کسی درجے میں ہمیشہ ملحوظ رہی ہے۔ بالخصوص امام بیہقی، امام ابن کثیر، ابن سید الناس، علامہ ابن قیم اور امام زرقانی رحمہم اللہ کی تصانیف میں محدثانہ ذوق اور روایات کی تحقیق و تنقید کے نمایاں شواہد ملتے ہیں۔ تاہم ان کے ہاں اس منہج کی نوعیت اور اس کے اطلاق کی سطح یکساں نہیں۔ عصرِ حاضر میں عرب علماء نے اس اسلوب کو مزید وسعت دی ہے اور سیرت نگاری کو اصولِ حدیث اور جدید تحقیقی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں قابلِ قدر خدمات انجام دی ہیں۔
زیرِ نظر کتاب ’’سیرت احمد مصطفیﷺ ‘‘ میں بھی محدثانہ اسلوبِ نگارش اور تحقیقی منہج کو حتی المقدور ملحوظ رکھا گیا ہے۔ اس میں غیر ثابت اور موضوع روایات سے اجتناب، ضعیف روایات کے غیر ضروری انبار سے احتراز اور واقعاتِ سیرت کے بیان میں معتبر روایات کو ترجیح دینے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جہاں معروف ضعیف روایات کا ذکر ناگزیر ہوا ہے، وہاں ان کی علمی حیثیت اور محدثین کے اقوال و احکام بھی نقل کیے گئے ہیں، تاکہ قارئین کے سامنے روایت کی اصل حیثیت واضح رہے۔ اسی طرح اصل مصادرِ حدیث کی طرف مراجعت، کتبِ حدیث کے مستند حوالہ جات کی فراہمی اور روایات کے تخریجی مراجع کی نشان دہی کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔
اس منہج کی اہمیت اس پس منظر میں مزید بڑھ جاتی ہے کہ مستشرقین اور ملحدانہ فکر کے حامل بعض مصنفین کی سیرت نگاری میں روایات کی صحت و ضعف کے اصولوں کو اکثر وہ اہمیت نہیں دی جاتی جو ایک علمی و تحقیقی کام کا لازمی تقاضا ہے۔ چنانچہ غیر ثابت، ضعیف یا بے اصل روایات کو بھی تاریخی مواد کے طور پر پیش کر دیا جاتا ہے، جس سے سیرتِ نبوی ﷺ کے مستند علمی تصور اور واقعات کی درست تفہیم متاثر ہونے کا اندیشہ رہتا ہے۔ اس کے برعکس محدثانہ منہج سیرت کے مستند ذخیرے کی حفاظت، غیر ثابت روایات کی نشان دہی اور تاریخی حقائق کی علمی تنقیح میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔
اس کتاب میں محدثانہ اسلوب کی عملی مثالیں متعدد مقامات پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ بطورِ مثال درج ذیل ابواب قابلِ ملاحظہ ہیں:باب: 1 ، وقتِ ولادت، معجزات کی حقیقت اور آنحضرت ﷺ کے اسمائے گرامی۔ باب:2 ، رسول اللہ ﷺ کی رضاعی مائیں۔ باب:36 ، مکہ مکرمہ کی افضلیت۔
ان مباحث میں روایات کی تحقیق، غیر ثابت مشہور واقعات سے احتراز اور مستند دلائل کی روشنی میں موضوع کی وضاحت محدثانہ منہج کی عملی ترجمانی کرتی ہے۔ اس اعتبار سے کتاب کا امتیاز یہ ہے کہ اس میں سیرت نگاری کو محض واقعات کے بیان تک محدود رکھنے کے بجائے صحتِ روایت، تحقیقی دیانت اور علمی استناد کے اصولوں کے ساتھ مربوط کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔