- شمولیت
- نومبر 14، 2018
- پیغامات
- 316
- ری ایکشن اسکور
- 48
- پوائنٹ
- 79
سیرت احمد مصطفی ﷺ: تعارف اور خصوصیات
تالیف: حافظ محمد فیاض الیاس الاثری، رکن دارالمعارف،لاہور
Taaruf aur Khususiyaat :ﷺ Seerat-e-Ahmad Mustafa
Taleef: Hafiz Muhammad Fayyaz Ilyas Al-Athari Rukn Dar-ul-Maarif, Lahore
(3)مصادر و مراجع اور حوالہ جات کا اہتمام
سیرت نگاری میں مصادر و مراجع کی بنیادی اہمیت مسلم ہے، کسی بھی سیرت نگار کی علمی و تحقیقی حیثیت کا اندازہ اس کے اختیار کردہ مصادر، ان سے استفادے کے منہج، حوالہ جات کی صحت اور نقل و تحقیق میں اس کی علمی دیانت سے لگایا جا سکتا ہے، بالخصوص محدثانہ اسلوبِ سیرت نگاری میں مستند مصادر و مراجع کی طرف مراجعت اور ہر قابلِ حوالہ روایت، قول اور تاریخی واقعے کی اصل ماخذ کے ساتھ نشان دہی بنیادی علمی تقاضوں میں شامل ہے، اس اہتمام کے بغیر سیرت نگاری کا تحقیقی معیار برقرار رکھنا مشکل ہے
عمومی طور پر مصادرِ سیرت کو دو بنیادی اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے: اصلی مصادر اور تکمیلی مصادر، اصلی مصادر سے مراد وہ بنیادی مآخذ ہیں جن میں سیرتِ نبوی سے متعلق روایات، واقعات اور تاریخی مواد براہِ راست محفوظ ہے، مثلاً کتبِ حدیث، کتبِ سیر، مغازی اور قدیم تاریخی تصانیف، جبکہ تکمیلی مصادر میں وہ بعد کی علمی و تحقیقی تصانیف شامل ہیں جن میں سابقہ مصادر کے مواد کو جمع، مرتب، تشریح، تنقید اور تحقیق کے مراحل سے گزارا گیا ہے،اسی طرح جو دیگر علوم وفنون کی کتب ہیں، جیسے عقائد،تفاسیر، شروح،شمائل، معجزات،لغت ، ادب وغیرہ، دونوں اقسام کے مصادرسے استفادہ سیرت نگاری میں اہمیت رکھتا ہے، تاہم تحقیقی اعتبار سے بنیادی مصادر کی طرف براہِ راست مراجعت اور اصل روایت و عبارت کی تحقیق کو خصوصی اہمیت حاصل ہے
زیرِ نظر کتاب ’’سیرت احمد مصطفیﷺ ‘‘ میں مصادر و مراجع کے انتخاب اور ان سے استفادے کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے، سیرتِ نبوی کے بنیادی مصادر کے ساتھ تکمیلی اور تحقیقی مراجع سے بھی بھرپور استفادہ کیا گیا ہے، مختلف واقعات، روایات، علمی اقوال اور اہلِ علم کی آراء کو پیش کرتے ہوئے حتی المقدور ان کے اصل ماخذ کی نشان دہی کی گئی ہے، قابلِ حوالہ کسی علمی قول، رائے یا تاریخی نقل کو بلا حوالہ ذکر کرنے سے اجتناب کیا گیا ہے، بلکہ بیشتر مقامات پر ایک سے زائد مصادر و مراجع کے حوالے بھی فراہم کیے گئے ہیں، تاکہ متعلقہ مواد کی مزید تحقیق، تقابل اور مراجعت کے لیے قارئین کو مناسب علمی رہنمائی میسر آ سکے
اس کتاب میں حوالہ جات کی فراہمی کو محض رسمی یا ظاہری تقاضا نہیں سمجھا گیا، بلکہ اسے تحقیق، توثیق اور علمی استناد کا لازمی حصہ قرار دیا گیا ہے، مختلف مصادر سے استفادے کے ساتھ ان کے مابین تقابل اور متعلقہ مواد کی اصل ماخذ تک رسائی کی کوشش بھی ملحوظ رکھی گئی ہے، اس سے نہ صرف نقل کردہ مواد کی علمی بنیاد واضح ہوتی ہے، بلکہ محققین، طلبہ اور سنجیدہ قارئین کے لیے مزید مطالعے اور تحقیق کے امکانات بھی پیدا ہوتے ہیں
مزید برآں، کتاب کے اختتام پر مصادر و مراجع کی فہرست بھی شامل کی گئی ہے، جس میں دورانِ تصنیف استفادہ کیے گئے مآخذ و مراجع کو یکجا کر دیا گیا ہے، اس سے کتاب کا تحقیقی تشخص مزید نمایاں ہوتا ہے اور قارئین کو سیرتِ نبوی کے متعلقہ موضوعات پر مزید علمی و تحقیقی کام کرنے کے لیے بنیادی رہنمائی حاصل ہوتی ہے
اس اعتبار سے ’’سیرت احمد مصطفیﷺ‘‘ میں مصادر و مراجع اور حوالہ جات کا اہتمام محض کتاب کی ظاہری تکمیل کا ذریعہ نہیں، بلکہ اس کے تحقیقی منہج، علمی استناد اور حوالہ جاتی دیانت کا ایک اہم مظہر ہے، یہ طرزِ تصنیف سیرت نگاری کو محض واقعات و معلومات کے مجموعے کے بجائے مستند علمی مواد، تحقیقی مراجعت اور حوالہ جاتی توثیق پر مبنی ایک سنجیدہ علمی کاوش بنانے میں معاون ہے