• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر فہم قرآن کریم

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,737
ری ایکشن اسکور
9,999
پوائنٹ
667
نام کتاب
مختصر فہم قرآن کریم
مصنف
ابو حمزہ مقصود احمد المدنی
ناشر
دار ابن یعقوب للبحث و التحقیق
Title Page --- Mukhtasar-Fahm-e-Quran-Kareem.jpg
تبصرہ

قرآنِ مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے اور اسے یہ اعزاز حاصل ہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ہے ۔ اسے پڑھنے پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہترین لوگ قرار دیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پر ثواب عنایت کرتے ہیں ۔ دور ِصحابہ سے لے کر عصر حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم و تشریح اور ترجمہ و تفسیر کرنے کی خدمات سر انجام دیں اور ائمہ محدثین نے کتبِ احادیث میں باقاعدہ ابواب التفسیر کے نام سے باب قائم کیے ۔ اور بے شمار ائمہ مفسرین نے عربی زبان میں مستقل بیسیوں تفاسیر لکھیں ہیں جن میں سے کئی تفسیروں کے اردو زبان میں تراجم بھی ہوچکے ہیں ۔اور متعدد اداروں نے فہم قرآن کے لیے مختلف انداز میں کورسز مرتب کر کے پرنٹ کیے ہیں اور فہم قرآن کی کلاسز بھی جاری و ساری ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’مختصر فہم قرآن کریم ‘‘ فاضل نوجوان ابو حمزہ احمد المدنی (فاضل مدینہ یونیورسنی) کی منفرد کاوش ہے ۔یہ مختصر فہم قرآن کریم 1000 سوالات و جوابات پر مشتمل ہے۔فاضل مصنف نے اس کتاب کے مقدمہ میں قرآن مجید سے متعلق بنیادی اصطلاحات کو عام فہم اور علمی انداز میں بیان کیا ہے ۔اور پھر ہر پارے سے تقریباً 30 سوالات شامل کیے ہیں جن کا تعلق عقیدہ توحید، شرک و بدعت، عبادات ، معاملات، اخلاقیات ، تجارت ، لین،انبیائے کرام اور سابقہ امتوں کے واقعات اور ان کی آیات میں بیان شدہ احکام پر مشتمل ہے۔ (م۔ا)
 
Top