• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جمعہ کی نماز کے لیے چلنے کا بیان

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,961
ری ایکشن اسکور
5,788
پوائنٹ
354
وقول الله ـ جل ذكره – ‏ {‏ فاسعوا إلى ذكر الله‏}‏‏.‏ ومن قال السعى العمل والذهاب لقوله تعالى ‏ {‏ وسعى لها سعيها‏}‏‏.‏ وقال ابن عباس ـ رضى الله عنهما ـ يحرم البيع حينئذ‏.‏ وقال عطاء تحرم الصناعات كلها‏.‏ وقال إبراهيم بن سعد عن الزهري إذا أذن المؤذن يوم الجمعة وهو مسافر فعليه أن يشهد‏.‏
اور اللہ تعالیٰ نے (سورۃ الجمعہ) میں فرمایا کہ ”اللہ کے ذکر کی طرف تیزی کے ساتھ چلو“ اور اس کی تفسیر جس نے یہ کہا کہ ”سعی“ کے معنی عمل کرنا اور چلنا جیسے سورۃ بنی اسرائیل میں ہے ”سعی لھا سعیھا“ یہاں سعی کے یہی معنی ہیں۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ خریدوفروخت جمعہ کی اذان ہوتے ہی حرام ہو جاتی ہے عطاء نے کہا کہ تمام کاروبار اس وقت حرام ہو جاتے ہیں۔ ابراہیم بن سعد نے زہری کا یہ قول نقل کیا کہ جمعہ کے دن جب مؤذن اذان دے تو مسافر بھی شرکت کرے۔


حدیث نمبر: 907
حدثنا علي بن عبد الله،‏‏‏‏ قال حدثنا الوليد بن مسلم،‏‏‏‏ قال حدثنا يزيد بن أبي مريم،‏‏‏‏ قال حدثنا عباية بن رفاعة،‏‏‏‏ قال أدركني أبو عبس وأنا أذهب،‏‏‏‏ إلى الجمعة فقال سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول ‏"‏ من اغبرت قدماه في سبيل الله حرمه الله على النار ‏"‏‏.‏

ہم سے علی بن عبداللہ مدینی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ولید بن مسلم نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یزید بن ابی مریم نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبایہ بن رفاعہ بن رافع بن خدیج نے بیان کیا، انہوں نے بیان کیا کہ میں جمعہ کے لیے جا رہا تھا۔ راستے میں ابوعبس رضی اللہ عنہ سے میری ملاقات ہوئی، انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ جس کے قدم خدا کی راہ میں غبارآلود ہو گئے اللہ تعالیٰ اسے دوزخ پر حرام کر دے گا۔


حدیث نمبر: 908
حدثنا آدم،‏‏‏‏ قال حدثنا ابن أبي ذئب،‏‏‏‏ قال الزهري عن سعيد،‏‏‏‏ وأبي،‏‏‏‏ سلمة عن أبي هريرة ـ رضى الله عنه ـ عن النبي صلى الله عليه وسلم‏.‏ وحدثنا أبو اليمان،‏‏‏‏ قال أخبرنا شعيب،‏‏‏‏ عن الزهري،‏‏‏‏ قال أخبرني أبو سلمة بن عبد الرحمن،‏‏‏‏ أن أبا هريرة،‏‏‏‏ قال سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول ‏"‏ إذا أقيمت الصلاة فلا تأتوها تسعون،‏‏‏‏ وأتوها تمشون عليكم السكينة،‏‏‏‏ فما أدركتم فصلوا،‏‏‏‏ وما فاتكم فأتموا ‏"‏‏.‏

ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابن ابی ذئب نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے زہری نے سعید اور ابوسلمہ سے بیان کیا، ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے اور ان سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (دوسری سند سے بیان کیا) امام بخاری نے کہا اور ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں شعیب نے خبر دی، انہیں زہری نے اور انہیں ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن نے خبر دی، وہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے تھے کہ آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ جب نماز کے لیے تکبیر کہی جائے تو دوڑتے ہوئے مت آؤ بلکہ (اپنی معمولی رفتار سے) آؤ پورے اطمینان کے ساتھ پھر نماز کا جو حصہ (امام کے ساتھ) پالو اسے پڑھ لو اور جو رہ جائے تو اسے بعد میں پورا کرو۔


حدیث نمبر: 909
حدثنا عمرو بن علي،‏‏‏‏ قال حدثني أبو قتيبة،‏‏‏‏ قال حدثنا علي بن المبارك،‏‏‏‏ عن يحيى بن أبي كثير،‏‏‏‏ عن عبد الله بن أبي قتادة ـ لا أعلمه إلا عن أبيه ـ عن النبي صلى الله عليه وسلم قال ‏"‏ لا تقوموا حتى تروني،‏‏‏‏ وعليكم السكينة ‏"‏‏.

ہم سے عمرو بن علی فلاس نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابو قتیبہ بن قتیبہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے علی بن مبارک نے یحییٰ بن ابی کثیر سے بیان کیا، ان سے عبداللہ بن ابی قتادہ نے (امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ مجھے یقین ہے کہ) عبداللہ نے اپنے باپ ابوقتادہ سے روایت کی ہے، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے راوی ہیں کہ آپ نے فرمایا جب تک مجھے دیکھ نہ لو صف بندی کے لیے کھڑے نہ ہوا کرو اور آہستگی سے چلنا لازم کر لو۔


کتاب الجمعہ صحیح بخاری
 
Top