• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

(5) فقہ السیرۃ النبویہ ((جزیرہ عرب اوراسباب دعوت وتبلیغ ))

شمولیت
نومبر 14، 2018
پیغامات
305
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
79
(( فقہ السیرۃ النبویہ: سیرت طیبہ سے فکری ، دعوتی ، تنظیمی ، اخلاقی اورسیاسی رہنمائی ))

جزیرہ عرب اور اسباب دعوت وتبلیغ :

(1) عہد نبوی اوراسلام کے عہد زریں میں اسلام کی نشر و اشاعت میں عرب جغرافیہ کی خاص اہمیت ہے۔

(2) عالمی دنیامیں دعوت دین کی اشاعت وقبولیت کا بہت بڑا سبب عرب جغرافیہ اور اہل عرب تھے۔

(3) جزیرہ عرب تین بر اعظموں کا نقطہ اتصال ہے۔جزیرہ عرب ایشیا،یورپ اور افریقہ کے وسط میں واقع ہے۔

(4) اسلام کے عہد زریں میں عرب کی جغرافیائی اہمیت اور اہل عرب کے عمل وکردار کا انکار ناممکن ہے۔

(6) اس سے اسلام کی اشاعت ودعوت کے لیے اسباب و ذرائع کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔

(6) پیغام ربانی نوع انسانی تک پہنچانے کے لیے ہر طرح کے ممکنہ اور جائز اسباب و ذرائع اختیار کرناحکم ربانی اور پیغمبرانہ منہج واسوہ ہے۔

(7) اسباب وعوامل کی دنیا میں جائز مقصد کے حصول کے لیے دستیاب ذرائع سے احتراز کسی طرح بھی مناسب نہیں۔

(8) خفیہ دعوت دین،علانیہ دعوت توحید،صفا پہاڑی پر صدائے حق اور تعلق داروں کو انذار وتبشیر، یہ تمام مراحل وانداز دعوت اسلام کی اشاعت وتبلیغ کے مختلف اسباب وتدابیر ہی تھیں۔

(9) سفر طائف،اطراف واکناف کے قبائل کو دعوت،انصار کی نصرت ومعاونت،ہجرت حبشہ ومدینہ،میثاق مدینہ اور غزوات و سرایا، یہ تمام تدابیر واقدامات بھی دعوت اسلام کے اسباب ہی تو تھے۔

(10) عصر حاضر میں جدید ذرائع ابلاغ کا مثبت اور بھرپور استعمال انتہائی اہم ،مؤثر اور مفید ہے۔

(11) عرب علماء کرام کا عمل وکردار اس حوالے سے بہت شاندار اور مثالی ہے

(( حافظ محمد فیاض الیاس الأثری ، ریسرچ فیلو : دارالمعارف ، لاہور ))
 
Top