یہ موسم سرد ہواؤں کا ، کیوں لوٹ کے پھر سے آیا ہے
مجھ کو کر کے تنہا سا ، بے تابی ساتھ میں لایا ہے
یخ بستہ لمبی راتوں میں ،سب ان کہی سی باتوں میں
میری آنکھوں میں ، میری سانسوں میں
اک عکس ازل سے چھایا ہے

ہر محفل میں تنہائی میں ،کبھی یادوں کی گہرائی میں
ہر سائے میں پرچھائے میں ، میں نے ساتھ کسی کو پایا ہے