• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

700 سال کی قضا نماز۔۔۔۔

ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہُ!

محترم شیخ ایک دوست کے پاس میسج آیا تھااور وہ اس میں موجود بات کی تحقیق جاننا چاہ رہے تھے۔

700 سال کی قضا نمازادا کرنے کا موقع
ارشادِ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ جس شخص کی نمازیں قضا ہوئی ہوں اور تعداد معلوم نا ہو تو وہ رمضان کے آخری جمعہ کے دن 4 رکعت نفل ایک سلام کے ساتھ پڑھے۔ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد آیت الکرسی 7 بار، سورہ کوثر 15 بار پڑھے۔

اگر 700 سال کی نمازیں بھی قضا ہوئی ہوں تو اس کے کفارے کے لیے کافی ہے۔

مہربانی فرماکر جتنی جلدی ممکن ہو جواب عنایت فرمائیں تاکہ لوگوں کو اس میسج کی حقیقت کے متعلق بتایا جاسکے۔ جزاک اللہ خیر
 
Top