• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

84 واں قومی دن، دارالحکومت ریاض میں پرچموں کی بہار

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
84 واں قومی دن، دارالحکومت ریاض میں پرچموں کی بہار

مملکت کے مضبوط مستقبل پر یقین رکھتے ہیں، شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز​


ریاض ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ: منگل 28 ذیعقدہ 1435هـ - 23 ستمبر 2014م

سعودی عرب کی 84 ویں قومی دن کے موقع پر کلمہ طیبہ سے مزین سبز پرچموں سے سج گیا۔ ہرطرف سبز پرچم پر سفید رنگ سے تحریر کردہ کلمے کی وجہ ہر طرف سفید اور سبز رنگ کی بہار آگئی۔ سعودی قیادت نے اس یوم تاسیس کو یوم فخر قرار دیا ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا
"تاسیس کا 84 واں سال اس حوالے سے خاص اہمیت کا حامل ہے کہ آج ہمارا ملک قابل رشک ترقی کر چکا ہے۔"

واضح رہے ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز سعودی عرب کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع بھی ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا
"ہم انتشار زدہ ملک میں نہیں بلکہ ایک مستحکم ملک میں رہتے ہیں، ہم اپنے ملک کے مضبوط مستقبل پر یقین رکھتے ہیں، اپنے ارد گرد موجود معاشی پریشانیوں کے باوجود ایک خوشحال ملک کے طور موجود ہیں۔"

سعودی ولی عہد نے کہا "ہمارا جذبہ سچا ہے اس لیے ہم نے ہمیشہ سچائی کے ساتھ کھڑے ہونے کی روایت کو آگے بڑھایا ہے، ہمارا عزم یہ ہے کہ ہم ان قوتوں کی سرپرستی کریں جو اسلام کا درست امیج پیش کرتی ہیں۔"

دریں اثناء سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز نے کہا
"ہم ملک کی شان و شوکت کا تحفظ کریں گے، آج ملک کے ہر شعبہ زندگی میں غیر معمولی ترقی کا دور دورہ ہے۔"

وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف نے کہا
"آج سعودی عرب میں جامع ترقی کا رحجان ہے، نوجوانوں کی ترقی پر بطور خاص توجہ دی جارہی ہے۔"

ان کا کہنا تھا
"نوجوان ہمارے ستون کی طرح اہم ہیں۔"

واضح رہے آج منگل کے روز سعودی عرب کے قومی دن کے حوالے سے سرگرمیاں عروج پر رہیں۔ رات کے وقت اس سلسلے میں زبردست آتش بازی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جبکہ دن بھر سعودی شہری پرچموں کی بہار سے لطف اندوز ہوئے۔

ح
 
شمولیت
جولائی 29، 2014
پیغامات
26
ری ایکشن اسکور
16
پوائنٹ
31
ساتھ ہی یہ بھی یاد رکھیں کہ آج ہی سعودی طیاروں ،اردنی طیاروں اور امارتی،قطری طیاروں نے شام اور عراق میں "امریکی ایجنٹوں " پر بمباریاں کی ہیں
بہت خوش ہوں گے نا کہ امریکی ایجنٹ مارے جا رہے ہیں اور یہ کام پکے سچے مسلمان سرانجام دے رہے ہیں
 
Top