• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

معاصر دینی جلسے:سود وزیاں کے حوالے سے

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
جب کرنے کے لیے بہت سارے کام ہوتے ہیں تو سوچ سوچ کر بولنے والوں کی باتیں بڑی Odd لگتی ہیں۔ یہ اور بات ہے کہ اکثریت سوچنے جیسا فالتو کام نہیں کرتی اور ضرورت کے مطابق اپنے پیشوا بدلتی رہتی ہے۔اور جس قوم کے بے شمار رہنما ہوں وہ آفاقیت کو اپنے عمل سے ٹھکراتی بھی ہے۔ ایسے میں جب عقائد قوم کا مسئلہ بن جاتے ہیں اور معاملات مسائل کی بنیاد تو سارے ڈیل زیر نظر مسائل کا سود وزیاں دیکھ کر ہی انجام پاتے ہیں۔
اب یہ سوال بے جا ہے کہ کرسیوں پر اچھل کود کرکے چیخنے چلانے اور گانے بجانے کو تقریر کیوں کہا جاتا ہے؟…سچ تو یہ ہے کہ عوام منورنجن چاہتی ہے ورنہ جلسوں پر ہٹ اور فلاپ کے لیبل نہیں لگتے۔
اذان ہوتی ہے، مسجدیں سونی پڑی رہتی ہیں۔ مگر اشتہار لگتا ہے اور جلسہ گراوٴنڈ میں میلہ لگ جاتا ہے… دین داری کے اعتبار سے دونوں میں ضروری کام کیا ہے؟… جو بھیڑ میلہ دیکھنے جاتی ہے اسے مسجدوں سے بیر کیوں ہے؟…ٹیسٹ بگاڑ دیا ہے جاہل اور مداری خطیبوں نے عوام کا۔ قرآن کی تلاوت اچھی لگتی ہے، اس کا ترجمہ نہیں… حدیثوں کا مطلب اچھا لگتا ہے، ان کی تشریح نہیں… دین کی باتیں اچھی لگتی ہیں، ان پر عمل نہیں…علماء اچھے لگتے ہیں، ان کی باتیں نہیں… مقرروں کا انداز بیان اچھا لگتا ہے، ان کا بیان نہیں… چٹائی توڑتے ہوئے مولوی اچھے لگتے ہیں، بزنس مین عالم نہیں…ٹی وی پر اپنا کرتب دکھاتا ہوا خطیب اچھا لگتا ہے، جمعہ کے دن منبر پر خطبہ دیتا ہوا امام نہیں…کون سی مخلوق بنادیا ہے عوام کو؟… اس کا ذمہ دار کون ہے؟… کیا وہی لوگ جو صرف غلطی کرتے ہیں یا وہ بھی جو غلطیوں پر ٹوکتے نہیں؟؟؟
جلسوں اور کانفرنسوں سے الگ بھی سوچیں!
Welcome to Freelancer.co.in Mumbai
 
Top