9/11 کو دراصل ہوا کیا تھا ۔۔۔۔۔ کچھ نہایت دلچسپ سوالات اور انکے ممکنہ جوابات ۔۔۔۔!
تمام دہشت گرد جہاز میں سوار ہوئے لیکن کسی ایک کا نام بھی مسافروں کی لسٹ میں نہیں تھا !!!
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
سازشی کہانيوں پر اندھا دھند يقين کرنے والوں کی جانب سے 911 کے حوالے سے ايک بار پھر اسی تشہيری مواد کا استعمال اور اسی سوچ کا پرچار کوئ اچنبے کی بات نہيں ہے۔
ليکن يہ امر يقينی طور پر حيران کن ہے کہ انتہائ ڈھٹائ کے ساتھ اسی مواد کو استعمال کيا جا رہا ہے جو اب يقینی طور پر نا صرف يہ کہ "باسی" بلکہ "غير متعلقہ" کے زمرے ميں آتا ہے بلکہ کئ ماہرين اور تنظيموں کی جانب سے ان کہانيوں کو غلط بھی ثابت کيا جا چکا ہے۔
جہازوں کے مسافروں کے حوالے سے جو سوال اٹھايا گيا ہے وہ کوئ نيا نہيں ہے بلکہ گزشتہ ايک دہائ کے دوران کی جانے والی تحقيقات کی روشنی ميں اس کی وضاحت پيش کی چکی ہے۔
يہ دعوی کہ کسی بھی ہائ جيکر کا نام جہاز کے مسافروں کی لسٹ ميں شامل نہيں تھا، بالکل لغو اور بے بنياد ہے اور سازش پسندوں کی بے چارگی اور بے بسی کو واضح کرتا ہے جو اب اپنے دلائل کو تقويت دينے کے ليے فلمی تاويليں اور غير حقيقی کہانيوں پر انحصار کر رہے ہيں۔
ميں آپ کو ايسی بے شمار رپورٹوں ميں سے ايک کا لنک دے رہا ہوں جس ميں آپ 11 ستمبر 2001 کو جن 4 ہوائ جہازوں کو استعمال کيا گيا اس ميں سوار تمام مسافروں کے نام، ان کے سيٹ نمبر اور جہاز ميں موجود ہائ جيکرز اور انکے سيٹ نمبرز کے متعلق تفصيل سے پڑھ سکتے ہيں۔
https://www.foreignpolicyjournal.com/2010/04/05/911-hijackers-not-on-flight-manifests/
اس ميں کوئ شک نہيں کہ 911 کے ذمہ دار دہشت گرد کئ سيکورٹی پروٹوکولز اور مراحل کو دھوکے سے طے کرنے ميں کامياب رہے تھے۔ ليکن واقعے کے اس پہلو کو نظرانداز نہيں کيا گيا تھا۔ اس کے برعکس اس ضمن ميں مکمل تفتيش کی گئ اور ايک تفصيلی کميشن رپورٹ کے ذريعے وضاحت کی گئ کہ دہشت گرد کس طريقے سے امريکہ کے اندر سفر کرنے ميں کامياب رہے۔ اس رپورٹ ميں آپ وہ تمام سفری دستاويزات، فارمز اور آئ ڈی کارڈز بھی ديکھ سکتے ہيں جو ان افراد نے استعمال کيے ۔
https://9-11commission.gov/report/
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
www.state.gov
https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
https://www.instagram.com/doturdu/
https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/