• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

"Education to Build a Better Future for All"

شمولیت
جنوری 31، 2015
پیغامات
287
ری ایکشن اسکور
58
پوائنٹ
71
We live in a world with many complex problems, both local and global. What kind of education and learning would help us address these challenges and create a sustainable world and a better life for all? Describe your concrete ideas for an ideal education.
آپکی رائے بہت ہی زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
السلام علیکم ورحمتہ اللہ
ایسی تعلیم جو کردار کی تعمیر کر دے اور لفظوں کے حصار سے نکال کر پریکٹیکل بنائے۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

یہ دنیا ہے ۔ دنیا والے ہر زمن میں کوئی نا کوئی بات کرتے ہیں ۔ مختلف دانشور آئے ۔ اپنی اپنی باتیں انہوں نے بتائیں ۔ بعض کو پسند آئیں بعض نے اختلاف کیا ۔
بهت سے راہنما اصول بنائے گئے اور بهت سی تہذیبیں پیدا ہوئیں ۔ یہ سب انسانوں کے بنائے اصول تہے ۔
کعبہ میں بت بهی رکہے گئے ، توڑے بهی گئے ۔ تب تک بهی انسان کسی نہ کسی دین پر تہا ۔ پہلے وہ حجر کو پوجا ہو یا شجر کو ، آج ہم جس دور میں جی رہے ہیں اس میں سب سے زیادہ ترقی یافتہ لوگوں کی بڑی اکثریت بے دین ہو چکی ہے ۔
اب ان کی تہذیب کا دورہ ہے انکے اصولوں کو راہنما اصول گردانا جانے لگا ہے ۔ وہ اپنی ترقی کی بدولت اصول بناتے ہیں اور جو ان اصولوں سے اختلاف کرتے ہیں انہیں بچہڑا ہوا یا بیک ورڈ سمجہتے ہیں ۔ زمن انکا زمن ہے ۔ ہر چیز پر انکا کنٹرول ہے جو وہ چاہیں ہم کو وہ سننا، دیکہنا اور پڑہنا ہے ۔ جو اختلاف کرے تو انکے ملک تک تباہ و برباد کر دئیے گئے ۔ کسی کی مجال ہی نہیں کہ آواز اٹہا سکے اور آواز اٹہے بهی تو سنے گا کون ؟
اخبار ۔ ٹیوی ۔ ویب سائیٹس ہر ایک جگہ وہی ملیگا جو وہ چاہیں ۔
ہم یہ بهی جانتے ہیں کہ ہر چیز فانی ہے ۔ اپنی حالت کا اندازہ غیر کے تجزئہ سے ہم کیوں کریں ! تغیر رونما ہوتے ہیں اور تغیر کو کوئی روک نہیں سکتا ۔ ہزاروں تہذیبیں دفن ہو گئیں آج انکا کوئی نام لیوا بهی نہیں۔
یہ دنیا اللہ کی ہے ۔ اس دنیا کو چلنا بهی اللہ کی شریعت سے ہے ۔ یہ شریعت مکمل بهی ہو چکی ہے ۔ کوئی نئی شریعت اس کے بعد آنی بهی نہیں ہے ۔ یہ بات جس طرح ہم جانتے ہیں دوسری امتیں بهی جانتی ہیں ۔ ان میں حوصلہ نہیں اعتراف کا نہ ہی اللہ سیدہی راہ انہیں دکہانے والا بجز اس کے وہ ہی ایمان لے آئیں اور جنہیں بهی اللہ توفیق دے دے ۔
اگر کسی حکمت کی ضرورت ہے تو حکمت قرآن میں کہول کہول کر بیان کردی گئی ہے ۔ وہ کونسی تعلیم ہے جو قرآن میں نہیں ۔ اور تغیرات آتے ہیں جب بهی اللہ چاہتا ہے جیسے کہ ابابیلوں کے میزائلوں سے ابرہا کے لشکر کے ہاتہیوں کے سر پہٹ گئے ۔ اس واقعہ حقیقی سے کون انکار کرسکتا ہے ۔
میں پوری دنیا کی نہیں کہتا میں صرف اپنی امت کی کہتا ہوں کہ ہم کو غیر کے تجزئیے سے خوف کیسا اگر ہم اللہ کہ تو اللہ ہمارا ۔ ہم کیوں تشویش زدہ ہوں کہ ہمیں کیا کیا سرٹیفکٹ دئیے جارہے ہیں ۔ ہمیں اپنی ہمیشگی والی دنیا میں بهترین مقام کا سرٹیفکٹ اللہ سے چاہیئے اور وہ کسطرح مل سکتا ہے اسکے لئیے قرآن اتارا گیا ہے ۔ کل کے کئی ہیرو کو زیرو قرار دیا گیا ۔ معزول ہوئے یا قتل ہوئے ۔ انکا کیا اعتبار کہ یہ ضرورت کے وقت ہمیں دوست بناتے ہیں اور انکا کام نکل جائے تو پلٹ کر نا دیکہیں ہمیں ۔
ہم سب کو قرآن کے راہنما اصولوں کو اپنانا ہے ۔ اپنے کردار کا حصہ بنانا ہے ۔ رسول اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرنا ہے ۔ صحابہ الکرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے عمل کے مطابق و موافق اپنا عمل بنانا ہے ۔ اور اسمیں کیا شک کہ ہم ہی ہیں جو اللہ سے دنیا بهی بهتر مانگتے ہیں اور آخرت بهی بهتر مانگتے ہیں ۔ تغیر لازمی آنا ہے ۔ دنیاوی سرٹیفکٹ لازمی تبدیل ہونگے بس ہم کو فتن اور آزمائشون میں اپنے ایمان کو سلامت رکہنا ہے ۔
پتہ نہیں ربط رہا بهی مضمون میں یا نہیں ۔۔۔۔ لیکن وہ دہندہلا سا اشارہ ہم ہی ہیں اور اس حقیقت سے وہ بهی واقف ہیں ۔
معدودہ چند غلط ہو سکتے ہیں ۔ یقین
کریں ورنہ اگر انکی بات صحیح ہوتی تو یہ دنیا ہی ختم نا ہو گئی ہوتی ۔
اس دنیا کی تعمیر نو بهی ہم ہی کرینگے ان شاء اللہ ۔ ہم ہی تو دین حنیف پر ہیں ۔
الحمد للہ
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
میں نے آیات ، احادیث کے حوالے نہیں دئیے ۔ اقبال کے موزوں اشعار تک نہیں لکہے ، صرف اس لیئے کہ اس سادہ سے مضمون کو بهی کوئی سرٹیفکٹ نا مل جائے ۔
زمانہ انکا ہے
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

We live in a world with many complex problems, both local and global
What kind of education and learning would help us address these
challenges and create a sustainable world and a better life for all?
Describe your concrete ideas for an ideal education

آپکی رائے بہت ہی زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔​
آپکو سارے جوابات یہاں مل جائیں گے۔

والسلام
 
شمولیت
فروری 04، 2016
پیغامات
203
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
27
ہمارے ملک اور پوری دنیا میں جو کوئی بھی پریشانیاں ہیں ان کے متعلق بات کر رہا ہوں، مثلادہشتگردی وغیرہ۔
علم تو بہت ہے لوگوں میں لیکن عمل نہیں ہے۔ جتنا علم آپ کے پاس ہے اگر آپ اُس پر ہی اچھے طریقہ سے عمل کریں تو مسائل کافی حد تک ٹھیک ہو سکتے ہیں۔
لوگوں کا مسلہ یہ ہے کہ وہ پڑھ تو بہت لیتے ہیں لیکن جو پڑھا ہوتا ہے اُس پر عمل نہیں کرتے۔ پھر کہتے ہیں مسائل کیسے حل ہوں گے۔ علم حاصل کرنے سے مسائل خود بخود حل نہیں ہو جایا کرتے اور نہ ہی فریشتے آسمانوں سے اُتر کر اُن لوگوں کی مدد کرتے ہیں جنھوں نے صرف علم ہی حاصل کیا ہوتا ہے۔ عمل کرنا ضروری ہے۔ عمل کے بغیر علم حاصل کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ اور میری اِس بات کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ آپ علم حاصل کرنا ہی چھوڑ دیں اور جو علم آپ حاصل کر چُکے ہیں صرف اُسی پر عمل کریں نہیں آپ مزید علم بھی حاصل کریں اور جو علم آپ حاصل کر چُکے ہیں اُس پر عمل بھی کریں۔

عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جھنم بھی

والسلام علیکم
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
علم تو بہت ہے لوگوں میں لیکن عمل نہیں ہے۔ جتنا علم آپ کے پاس ہے اگر آپ اُس پر ہی اچھے طریقہ سے عمل کریں تو مسائل کافی حد تک ٹھیک ہو سکتے ہیں۔
لوگوں کا مسلہ یہ ہے کہ وہ پڑھ تو بہت لیتے ہیں لیکن جو پڑھا ہوتا ہے اُس پر عمل نہیں کرتے۔ پھر کہتے ہیں مسائل کیسے حل ہوں گے۔ علم حاصل کرنے سے مسائل خود بخود حل نہیں ہو جایا کرتے اور نہ ہی فریشتے آسمانوں سے اُتر کر اُن لوگوں کی مدد کرتے ہیں جنھوں نے صرف علم ہی حاصل کیا ہوتا ہے۔ عمل کرنا ضروری ہے۔ عمل کے بغیر علم حاصل کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ اور میری اِس بات کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ آپ علم حاصل کرنا ہی چھوڑ دیں اور جو علم آپ حاصل کر چُکے ہیں صرف اُسی پر عمل کریں نہیں آپ مزید علم بھی حاصل کریں اور جو علم آپ حاصل کر چُکے ہیں اُس پر عمل بھی کریں۔

عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جھنم بھی

والسلام علیکم
ہم آپ سے اسی طرح اچہی پوسٹس کی توقعات رکہتے ہیں ۔ اللہ آپ سے خوش رہے ۔
 
Top