السلام علیکم
بھائی آپ کا سوال متعین اور واضح نہیں ہے۔ ہم کئی بار صارفین سے یہ التماس کر چکے ہیں کہ سوال ٹو دی پوائنٹ ہونا چاہیے اور مختصر ہو۔ ایسے سوالات جو کسی مضمون کے متقاضی ہو تو ان کے جوابات یہاں نہیں دیے جاتے ہیں۔ مثلا آپ کے سوال کا انداز یوں ہونا چاہیے کہ کیا زوجین میں سے کسی کے مرتد ہونے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے یا اگر زوجین میں سے کوئی کلمہ کفر کہے تو یہ مبطلات نکاح میں سے ہے؟ متعین سوال کریں کہ مسئلہ کیا پیش آیا ہے۔ باقی اس قسم کی فہارس کے لیے نکاح سے متعلق متفرق کتب کی طرف رجوع کریں۔ جزاکم اللہ خیرا۔