• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

Vocabulary of the holy Quran

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
Book Name
Vocabulary of the holy Quran

Author
Dr.Abdullah Abbas Nadwi

Publisher
IQRA International Educational Foundation

Title
Comment​
قرآن کریم کی جو جو خدمت جس جس انداز میں علماء امت نے گزشتہ تیرہ سوسال میں اپنے اپنے مخصوص ذوق فکرونظر اور اپنے اپنے زمانہ کے مخصوص احوال وظروف کےدائرہ میں انجام دی ہے اس سے انکار کرنا چاند پر خاک ڈالنا ہے۔من جملہ دیگر خدمات کے ایک خدمت یہ بھی تھی کہ قرآن کریم کے خصوصی لغات مرتب کیے گئے جن میں قرآن کریم کے الفاظ کی صوری ومعنوی تحقیق کی گئی ان لغات القرآن میں امام راغب اصفہانی رحمہ اللہ کی ’’مفردات غریب القرآن‘‘ اپنی گوناگوں خصوصیات کی بناء پر مشہور وممتاز ہے۔
زیر تبصرہ کتاب بھی انگلش زبان میں کی جانے والی ایک اہم کاوش ہے۔ فاضل مصنف ڈاکٹر عبداللہ عباس ندوی نے قرآن مجید کے تمام الفاظ کے معانی لکھے ہیں، ان کی مختصر اور ضروری لغوی اور صرفی وضاحت کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ صیغوں کی وضاحت اور قصص قرآنی کے اسماء و اعلام اور امکنہ کی تشریح کے ساتھ ان کی مختصر تاریخ بھی لکھ دی ہے۔ اس طرح اس کتاب میں قرآن مجید کے الفاظ اور لغات کے جملہ وضاحت طلب پہلوؤں کی پوری تشریح ہو گئی ہے۔ متداول کتب لغت کے علاوہ بعض مستند تفسیروں اور ہندوستان کے اکابر علما کے تراجم و تشریحات اور تفسیری افادات سے بھی مدد لی گئی ہے۔اس ڈکشنری کی ایک خوبی یہ ہے کہ الف سے یا تک مکمل ہے اور تمام قرآنی الفاظ ایک جلد میں سمو دئیے گئے ہیں۔
 
Top