• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

WikiPedia Urdu Version

باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,011
پوائنٹ
289
نہیں جناب ! ناچیز کو معاف رکھیں۔ اردو وکی پیڈیا کی "اردو" دیکھ کر مجھے اپنی "کم علمی" کا اختلاج قلب ہونے لگتا ہے
کچھ سال پہلے کی ایک بحث میں راقم نے کچھ یوں لکھا تھا :
۔۔۔۔ ہمارے بعض مخلص احباب اردو زبان و ادب کو نامانوس اصطلاحات کے دائرے میں مقید دیکھنے کے آرزومند ہیں اور ساتھ ہی ساتھ یہ سمجھتے ہیں کہ اردو زبان اسی طرح اپنی انفرادیت اور اپنا علیحدہ وجود برقرار رکھ سکتی ہے۔

احباب سے ادباً عرض ہے کہ ادبی و دقیق اصطلاحات کی تشکیل و ترویج ہرکس و ناکس کے بس کی بات نہیں اور نہ ہی کوئی زبان اپنی مخصوص اصطلاحات پر منحصر ہوتی ہے کہ اس کی بقا کا دارومدار بس انہی اصطلاحات پر قائم ہو۔
کوئی بھی زبان اسی صورت میں نشو و نما پاتی اور اپنا وجود قائم رکھتی ہے جب اس کے استعمال کندگان اس زبان کو درست طریقہ سے بولنا ، لکھنا اور پڑھنا سیکھیں (اور اپنی زبان کے تئیں احساس کمتری کا شکار بھی نہ ہوں)۔
اور کسی زبان کو صحیح طریقہ سے سیکھنے کے لئے سب سے پہلے اس کے بنیادی قواعد و ضوابط ، گرامر و املا کے اصول وغیرہ سے معقول واقفیت لازمی امر ہے۔
جب تک ہم میں سے ہر کوئی اردو کو درست طریقہ سے لکھنا اور پڑھنا سیکھ نہیں لیتا تب تک کے لئے ادق و نامانوس اصطلاحات کو فروغ دینے کی بات کرنا بالکل ایسے ہی ہے جیسے بھینس کے آگے بین بجائی جائے !!
اس بحث کا مزید مطالعہ یہاں کیا جا سکتا ہے۔
 
Top