• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

windows 10 پر جمیل نوری نستعلیق میں مسئلہ

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میں نے window 10 اور windows 7 دونوں پر جمیل نوری نستعلیق کے فونٹ کو انسٹال کیا ہے، مگر یہاں ایک مسئلہ درپیش آرہا ہے، وہ یہ کہ جب خط اٹالک میں تحریر کیا جائے تو windows 10 یہ درست نظر نہیں آتا:
windows 10 کا امیج


windows 7کا امیج

دوسرا سوال یہ ہے کہ جمیل نوری نستعلیق کا میں پہلا ورژن ہی استعمال کر رہا ہوں!
اس کے نئے ورژن میں بھی وہی symbol ہیں یا نہیں!
 

اٹیچمنٹس

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

فونٹ پر تمام فورمز میں یہی فونٹ سیٹ ہے جسے کسی بھی وینڈو یا سرچ میں چیک کریں درست نظر آتا ہے اسی لئے اس فورم پر بھی فونٹس کا آپشن نہیں ڈالا گیا شائد، اس کے علاوہ باقی فونٹس ہیں اس پر کچھ بھی شیئر کریں اکثر کچھ یوزر کو وہ عجیب و غریب یا ٹوٹے ہوئے اور بے ڈھنگا نظر آتے ہیں۔ باقی ونڈو 10 میں بھی استعمال کرتا ہوں میرے پاس کوئی ایسا مسئلہ نہیں، جو میں جانتا تھا وہ بتا دیا، باقی اگر آپ کے پی سی میں کوئی مسئلہ ہوا تو دوسرا بھائی اس پر جواب عنایت فرمائیں گے۔

والسلام
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,763
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
@محمد نعیم یونس کچھ یہاں بھی نظر فرمائیں!
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم شیخ صاحب!
اس پر پہلے بھی غور کیا تھا..لیکن بات کچھ سمجھ نہ آسکی..
آپ نے ونڈوز سیون والے امیج کو بھی "اٹیلک" کہا ہے جبکہ مجھے تو یہ "کشیدہ" لگ رہا ہے..
اٹیلک میں الفاظ تھوڑے سے ٹیڑھے ہو جاتے ہیں اور کشیدہ میں پھیل جاتے ہیں..
بہرحال کل محترم @محمد آصف مغل بھائی سے ملاقات کی اُمید ہے جو کہ فونٹس کے بارے کافی علم رکھتے ہیں..اُن سے مشورہ کر کے مزید عرض کرونگا...ان شاء اللہ!
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
یہی اٹالک فرنگی میں اور اردو فونٹ میں وہ کشیدہ ہوتے ہیں!
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,763
پوائنٹ
1,207
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم شیخ صاحب!
تکنیکی اعتبار سے آپ کی بات درست ہے...لیکن عملی طور پر جب اردو فونٹ کو اٹالک کی کمانڈ لگاتے ہیں تو حروف دو طرح کی ہئیت اختیار کرتے ہیں..ایک یہ کہ وہ صرف ہلکے سے عمودی رُخ میں رہتے ہوئےٹیڑھے ہو جاتے ہیں...اور دوسرا یہ کہ وہ ٹیڑھے بالکل نہیں ہوتے بلکہ اُفقی رُخ میں پھیل جاتے ہیں..
بنیادی طور پر اٹالک کی کمانڈ حروف کو عمودی رُخ میں
LEFT TO RIGHT
بائیں سے دائیں
کر دیتی ہے جیسا کہ اسی ایڈیٹر میں موجود اٹالک کمانڈ کے استعمال سے ان جملوں کے مشاہدے سے معلوم ہوتا ہے.


لیکن اسی اٹالک کمانڈ سے حروف کو اُفقی حالت میں ہی دائیں اور بائیں طرف پھیلا دیا جاتا ہے اور اس حالت کو کشیدہ کہتے ہیں..جیسا کہ نیچے دکھایا گیا ہے..
Screenshot_2016-06-20-01-05-58.png

واللہ اعلم!
مزید آصف بھائی سے ملاقات کے بعد کچھ عرض و رجوع کے قابل ہوں گا...ابتسامہ!
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,763
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جمیل نوری نستعلیق

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جمیل نوری نستعلیق اٹالک

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جمیل نوری نستعلیق کشیدہ

سب کا فونٹ سائز22 ہے بمطابق مائیکروسوفٹ ورڈ
ورڈ کی فائل سے اوپر کاپی پیسٹ کیا گیا ہے اور نیچے فائل کا امیج دے دیا گیا ہے۔

Untitled.png



باقی فرصت ملنے پر مزید عرض کرتا ہوں۔۔۔ابتسامہ!​
 
Top