• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

Word, Excel, aur Powerpoint میں مدد کے لیے رابطہ کریں

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
اسلام علیکم،
بتا کر خوشی ہو رہی ہے کہ میں نے ورڈ، اور پاور پوائنٹ کا کورس ختم کر لیا ہے، اور ایکسل بھی کافی حد تک ختم چکا ہے۔ بس چند ہی دنوں میں سرٹیفیکیشن ٹیسٹ دوں گا اور مائکروسوفٹ کی کمپنی سے آفیشل سرٹیفیکیٹ بھی مل جائے گا۔ ان شاء اللہ۔
اس لیے بس یہ بتانا چاہتا تھا کہ اگر کسی بھائی کو مندرجہ بالا سافٹ وئیرز میں کسی قسم کی پریشانی ہو یا کوئی سوال ہو تو مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ الحمد للہ!

البتہ سوال، ٢٠٠٧ والے ورثن سے ہونا چاہیے۔
:)
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ،
ماشاءاللہ مبارک ہو بھائی آپ کو۔ کیا جاب کے لئے یہ کورس ضروری تھا یا ویسے ہی شوق؟ کیونکہ صرف سیکھنا ہو تو نیٹ پر تو بہت ویڈیو ٹیوٹوریلز اور کتابیں بآسانی دستیاب ہیں۔

چلیں پہلا سوال بھی میں ہی کر لیتا ہوں۔ میری گزشتہ جاب جہاں پر تھی، یہ سوال انہوں نے دوران انٹرویو کیا تھا، کہ مائیکروسافٹ ورڈ کا کون سا فیچر ایسا ہے جو آپ کو برا لگتا ہے؟ میری کنفیوذن کی وجہ یہ ہے کہ جو فیچر برا لگے عموماً اس کو آن آف کرنا ممکن ہوتا ہے۔
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ،
ماشاءاللہ مبارک ہو بھائی آپ کو۔ کیا جاب کے لئے یہ کورس ضروری تھا یا ویسے ہی شوق؟ کیونکہ صرف سیکھنا ہو تو نیٹ پر تو بہت ویڈیو ٹیوٹوریلز اور کتابیں بآسانی دستیاب ہیں۔

چلیں پہلا سوال بھی میں ہی کر لیتا ہوں۔ میری گزشتہ جاب جہاں پر تھی، یہ سوال انہوں نے دوران انٹرویو کیا تھا، کہ مائیکروسافٹ ورڈ کا کون سا فیچر ایسا ہے جو آپ کو برا لگتا ہے؟ میری کنفیوذن کی وجہ یہ ہے کہ جو فیچر برا لگے عموماً اس کو آن آف کرنا ممکن ہوتا ہے۔
جزاک اللہ خیرا شاکر بھائی، یہ کورس ضروری تو نہیں تھا بس شوق ہی سمجھ لیجیے۔ دراصل یہاں پر طالب علموں کو سکول میں اپنے Subjects کا انتخاب خود کرنے کی چوائس دی جاتی ہے۔ اس لیے جو سبجیکٹ بھی چاہیے وہ رکھ سکتے ہیں، سوائے دو یا تیں ضروری سبجیکٹس کے۔ اس لیے مجھے اپنے چھ سبجیکٹس کی گنتی پوری کرنی تھی، اس لیے میں نے اس کلاس کا انتخاب کر لیا۔
جہاں تک آپ کے سوال کا تعلق ہے کہ ورڈ کا کون سا فیچر مجھے برا لگتا ہے تو میں کہوں گا کہ میرے خیال سے جب ورڈ چیزوں کو اپنے آپ ہی فارمیٹ کر دے، جن کی ضرورت نہیں، وہ مجھے بہت بری لگتی ہیں، مثلا اگر آپ کسی ویب سائٹ یا ویب پیج کا لنک ٹائپ کریں تو ورڈ اپنے آپ ہی اس میں Hyperlink لگا دیتا ہے۔
لیکن اس کا حل بھی موجود ہے، اسے مندرجہ ذیل طریقے سے تبدیل کیا سکتا ہے۔
Word Options ---> Proofing-----> Auto Correct Options----> Auto Format As you Type----> Unselect "Internet and Network Path with Hyperlinks"----->Press OK.

ہو گیا۔
 

ابن قاسم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 07، 2011
پیغامات
253
ری ایکشن اسکور
1,081
پوائنٹ
120
السلام علیکم!
ورڈ کے تعالق سے ایک سوال یہ ہے کہ فورم پر کسی اردو پوسٹ میں عربی عبارت اسکے کلرز اور اکزاکٹ فورمیٹ ورڈ میں نقل کرنا ہوتو کیسے کریں
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
السلام علیکم!
ورڈ کے تعالق سے ایک سوال یہ ہے کہ فورم پر کسی اردو پوسٹ میں عربی عبارت اسکے کلرز اور اکزاکٹ فورمیٹ ورڈ میں نقل کرنا ہوتو کیسے کریں
بھائی جان جب آپ کچھ بھی ورڈ میں پیسٹ کرتے ہیں تو اس کے ساتھ ایک چھوٹا سا آئکن بھی ظاہر ہوتا ہے۔ اس پر کلک کریں اور "Keep Source Formatting" والے بٹن پر کلک کریں، تو خوبخو ویسا ہی فارمیٹ آ جائے گا۔

یہ تصویر دیکھیں، آسانی ہو گی۔
http://www.mydigitallife.info/wp-content/uploads/2006/08/word-format.JPG
 

ابن قاسم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 07، 2011
پیغامات
253
ری ایکشن اسکور
1,081
پوائنٹ
120
السلام علیکم
بھائی ہمارے یہاں لگائی گئی تصویر ظاہر نہیں ہورہی۔

شاید آپ اس نشان کی طرف اشارہ کررہے ہیں
http://dl.dropbox.com/u/44185069/format.JPG

ایسا کرکے پیسٹ کرنے پر بھی اردو فونٹس ویسے نظر نہیں آرہے جو سورس میں ہیں
لیکن الحمدللہ اس کے متعلق کچھ معلوم تو ہوا
جزاک اللہ خیرا
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
السلام علیکم
بھائی ہمارے یہاں لگائی گئی تصویر ظاہر نہیں ہورہی۔

شاید آپ اس نشان کی طرف اشارہ کررہے ہیں
http://dl.dropbox.com/u/44185069/format.JPG

ایسا کرکے پیسٹ کرنے پر بھی اردو فونٹس ویسے نظر نہیں آرہے جو سورس میں ہیں
لیکن الحمدللہ اس کے متعلق کچھ معلوم تو ہوا
جزاک اللہ خیرا
نہیں بھائی میں اس بٹن کی بات نہیں کر رہا، جو بٹن آپ نے دیا ہے وہ تو فارمیٹنگ کو صاف کرنے والا بٹن ہے۔ اس سے تو پہلے سے رنگین شدہ ٹیکسٹ بھی سادہ بن جاتا ہے۔
میں جس بٹن کی بات کر رہا ہوں وہ آپ اس تصویر میں دیکھیں شاید اس بار نظر آ جائے۔
http://pic100.picturetrail.com/VOL775/13409056/23908850/400862056.jpg

نوٹ: فورم پر تصویریں اپلوڈ کیوں نہیں ہو رہی؟؟
 

ابن قاسم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 07، 2011
پیغامات
253
ری ایکشن اسکور
1,081
پوائنٹ
120
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: «فَرَضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَكَاةَ الْفِطْرِ طُهْرَةً لِلصَّائِمِ مِنَ اللَّغْوِ وَالرَّفَثِ، وَطُعْمَةً لِلْمَسَاكِينِ، مَنْ أَدَّاهَا قَبْلَ الصَّلَاةِ، فَهِيَ زَكَاةٌ مَقْبُولَةٌ، وَمَنْ أَدَّاهَا بَعْدَ الصَّلَاةِ، فَهِيَ صَدَقَةٌ مِنَ الصَّدَقَاتِ» [سنن أبي داود1609اسنادہ صحیح]۔
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صدقہ فطر کو لغو اور بیہودہ بات سے روزہ کو پاک کرنے اور مسکینوں کی پرورش کے لیے مقرر فرمایا ہے جو شخص نماز عید سے پہلے صدقہ فطر ادا کرے گا وہ قبول کیا جائے گا اور نماز کے بعد بھی ادا کرے گا تو وہ بھی ایک صدقہ ہوگا دوسرے صدقات کی مانند۔
یہ اقتباس شیخ کفایت اللہ کی پوسٹ سے لیا گیا ہے
اب جب میں اسے ورڈ میں پیسٹ کرتا ہوں تو عربی کے وہ فونٹس ٹھیک سے ظاہر نہیں ہورہے جو اصل میں ہے۔ عربی فونٹ کا نام ورڈ میں عثمان طہ نسق بتارہا ہے یعنی کے وہ فونٹ شاید میرے سسٹم میں ہوں
ایسا کیوں۔۔
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
کیا آپ نے میرا بتایا ہوا طریقہ استعمال کیا؟ اگر کیا ہے اور پھر بھی ٹھیک نہیں ہوا اور عربی کے فونٹس ٹھیک سے نظر نہیں آ رہے تو یہ ورڈ بیچارے کی غلطی نہیں یہ آپ کے کمپیوٹر کی لینگوج کا مسئلہ ہے۔
 

ابن قاسم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 07، 2011
پیغامات
253
ری ایکشن اسکور
1,081
پوائنٹ
120
معزرت کے بتانا بھول گیا آپ کا بتایا ہوا طریقہ ڈفالٹ ہے یعنی اسے الگ سے کرنے کی ضرورت نہیں میں نے ویسے ہی کیا ہے
ہوسکتا ہے کہ میرے سسٹم میں کوئی تکنیکی مسئلہ ہو
 
Top