• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلام میں شکار کے احکامات

عزیزامین

رضاکار
شمولیت
اگست 12، 2014
پیغامات
117
ری ایکشن اسکور
32
پوائنٹ
31
اسلام میں شکار کے کیا احکامات ہیں تفصیل سے بتایں ۔ کیا حضور نے شکار کبھی تناول فرمایا یا کیا؟ شکار کے متعلق احادیث موجود ہیں؟مزید تبصراجات بھی شئیر کریں شکریہ
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عدی بن حاتم سے فرمایا :جب تم اپنے کتے کو اللہ کا نام لے کر شکار پر چھوڑو تو اگر وہ تمہارے لئے پکڑ کر لائے اور شکار زندہ ہو تو اسے ذبح کردو اور اگر تمہیں اس حال میں ملے کہ وہ مرچکا ہے اور تمہارے شکاری کتے نے اس میں سے کھایا نہیں ہے تو اسے کھاو ۔
{ صحیح بخاری وصحیح مسلم } ۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے معراض [ ایک قسم کا تیر ہے جس میں نوک نہیں ہوتا یا وہ چھڑی اور سوٹا جس کے کنارے لوہا لگا ہو ] سے شکار کئے گئے جانور کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر دھار کی طرف سے شکار کو لگا ہے تو اسے کھاو اور اگر عرض کی طرف سے لگا ہو تو اسے نہ کھاو کیونکہ وہ مردار کے حکم ہے ۔
{ صحیح بخاری }
صحیح مسلم۔ جلد:۳/ تیسرا پارہ/ حدیث نمبر:۴۹۷۵/ حدیث مرفوع
۴۹۷۵۔ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِهْرَانَ الرَّازِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللہِ حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ الْخَيَّاطُ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا رَمَيْتَ بِسَهْمِکَ فَغَابَ عَنْکَ فَأَدْرَکْتَهٗ فَکُلْهُ مَا لَمْ يُنْتِنْ۔

۴۹۷۵۔ محمد بن مہران رازی، ابوعبد اللہ حماد بن خالدالیااط، معاویہ بن صالح، عبد الرحمٰن ابن جبیر بواسطہ اپنے والد، حضرت ابوثعلہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم اپنا تیر پھینکو، پھر وہ شکار تم سے غائب ہو جائے اور پھر تم اسے پالو، تو اس شکار کو کھا سکتے ہو، شرط یہ ہے کہ وہ بدبودار نہ ہو جائے۔
 

عزیزامین

رضاکار
شمولیت
اگست 12، 2014
پیغامات
117
ری ایکشن اسکور
32
پوائنٹ
31
میں اس توجہ پر آپ کا بے حد مشکور ہوں اگر مزید معلومات مل جایں تو بہتر
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
احادیث کی طرف رہنمائی فرمانے پر ہم اللہ تعالیٰ سے آپ کے جان مال عزت و آبرو اور دیگر احباب کے لئے بھی دعائے خیر کرتے ہیں۔
ربنا اتنا فی الدنیا حسنۃ و فی الاخرۃ حسنۃ و قنا عذاب النار
آمین یارب العالمین
 
Top