• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دھنک رنگ

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
دکھ نہ ملے تو دل گداز نہ ہو۔۔ٹھوکر نہ لگے تواگلے راستے واضح نہ ہوں!!مومن کا ہر معاملہ ہی سراپا خیر ہے۔الحمدللہ یا ربی!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
اپنا کام تو بس اتنا ہے کہ شمعیں جلاتے جائیں۔کسی نے کم جلائیں یا زیادہ۔۔بدلہ اس کا نہیں۔۔شمع میں ڈالے خون کا دیا جائے گا!!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
کچھ زخم ناسور بن جاتے ہیں اور کچھ زخموں کا ناسور بننا ہی ضروری ہے ورنہ زخم لگنے کا مقصد ہی ختم ہو جائے گا!!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
بے شک اللہ اپنے بندوں کو ضائع نہیں کرتا۔۔۔اور بلاشبہ وہ کسی صورت انہیں ضائع نہ ہونےدے گا۔جب اسماعیل علیہ السلام ضائع نہ ہوئے تو ان کی اولاد کس طرح ضائع ہو سکتی ہے؟؟
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
محض نڈر ہونے کا کوئی فائدہ نہیں اگر آپ کے پاس نڈر ہونے کا اچھا مقصد نہیں ہے۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
دوسروں میں خوشیاں بانٹنے کے خواہش مند ہیں تو سب سے پہلے اپنی انا کا بت توڑ دیں۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
کچھ حقیقتیں روح تک کے پر خچے اڑا دیتی ہیں لیکن انہیں قبول کر لینا ہر صورت ضروری ہے!!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
لوگ کہتے ہیں کہ نقاب ترقی کی راہ میں رکاوٹ اور احساس کمتری کا باعث ہے لیکن میرے لیے خود اعتمادی کی وجہ ہی نقاب بنی۔الحمدللہ!بسا اوقات خواتین بہت حیران ہوتیں کہ تمہیں کبھی مواقع نہیں ملے پھر بھی کیسے یہ سب کچھ کر لیتی ہو۔میں نے اس "کیسے؟" کا جواب کبھی سوچا ہی نہ تھا سو ہنس کا ٹال دیتی بھلا جس کا جواب میرے پاس نہ ہو،کسی دوسرے کو کیسے بتاوں؟مجھے ابھی بھی یاد ہے کہ بیس برس کی عمر میں چھوٹی تایازاد بہن نے قدرے تلخی سے پوچھا کہ لوگوں کی کچھ زیادہ ہی فکر نہیں کرتی تم کہ لوگ کیا کہیں گے؟غیرلوگوں کی فکر میرے لیے عیب سے بڑھ کر نہیں تھی سوسوچ میں پڑھ گئی کہ کیا میں واقعی ایسا کرتی ہوں؟جواب ہاں میں نکلا لیکن وجہ کیا تھی؟اس رات مجھے علم ہوا کہ میرے اعتماد اور ہر اچھے کام کی وجہ میرا نقاب ہے۔مجھے ہر گز یہ بات پسند نہیں کہ کسی نقابی لڑکی کو اس کے نقاب کی بنا پر پیچھے ہٹنا پڑے یا وہ کبھی حقارت کی نگاہ سے دیکھی جائے یا اسے سمجھا جائے کہ یہ کام نہیں کر سکے گی۔ سو ہمیشہ صف اول میں رہنے کی کوشش کی۔"پردے دار خواتین بد لحاظ،بد اخلاق ہوتی ہیں"۔میں ٹین ایج سے قبل ہی اتنی "بااخلاق" بنی کہ بہن بھائی ہنس ہنس دھرے ہو جاتے کہ پانچ منٹ ملاقات میں سب معلومات لے لیتی ہو۔"پردے دار دنیا کا کچھ سنبھال نہیں سکتیں" میں نے اس کے لیے ایسے "الٹے سیدھے" اقدامات کیے کہ پھر مجھے لٹو کی طرح فرسٹ اور سیکنڈ فلور پر گھومنا پڑتا۔"پردے دار گھر گھرہستی سے دور رہتی ہیں"سو اس قدر گھرداری کی کہ کزنز ہنستیں کہ اسے صرف گھر داری ہی آتی ہے۔
مجھےیقین ہے کہ ان شاء اللہ آج سے دو تین برس بعد میں اس قابل ہو جاؤں گی کہ اپنی کہانی لکھ سکوں جس کا مقصد دین دار گھرانوں کی لڑکیوں اور خواتین کے اعتماد کو جلا دینی ہے۔اس اعتماد کے لیے میں سب سے پہلے اللہ عزوجل کی شکر گزار ہوں اور نقاب جیسی نعمت کے لیے ممنون اور پھر اپنے والدین و گھر والوں کی کہ زندگی کے ہر موڑ پر رہنمائی کی۔
#نقاب میرا اعتماد ہے۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
دین دار گھرانوں میں اسی جھاڑو پوچے پر جھگڑاا دیکھ کر زوالِ امت کا ایک سبب سمجھ آتا ہے۔یاللاسف!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
وہی پانچ لڑکیاں کا گروہ تھا۔ہنسی،باتیں اور موبائل لیکن میں آج ایک تبدیلی دیکھ رہی تھی۔پانچوں کے سر ڈھکے تھے۔میں نے نظریں کتاب پر جما دیں۔یک لخت شور سا ہوااور وہ سب میرےسامنے براجمان تھیں۔
"السلام علیکم!کیسی ہیں آپ؟"میری نرمی کی وجہ سے تفاوت عمر نے کبھی ان کے لیےمعنی نہیں رکھا۔
"ایک بات پوچھنی تھی"حَنا کچھ مضطرب سی تھی۔
"آپ نے دیکھا کہ بالآخرہم نے بھی حجاب لے لیا ہے"ماہا نے فخر سے بتایا۔
"ہوں۔مجھے دیکھ کر اچھا لگا۔"میں نے سراہا۔
"آپ نے کہا تھا کہ حجاب پر وقار بناتا ہے۔حیا بھی یہی کہتی تھی ناں۔۔"اس نے تائید چاہی" لیکن وہ مصیبت تو پھر وہیں کی وہیں ہے۔۔وہی لڑکے۔۔وہی فقرے۔۔انہیں شرم نہیں آتی کیا؟؟اب تو قسم سے میں سنا دوں گی انہیں کچھ۔۔بہت ہو گیا۔۔انہیں تو حجاب کی عزت کا پاس نہیں"مسفرہ سخت غصے میں تھی۔
"حجاب کی عزت کا پاس انہیں تب ہوتا ہے جب حامل حجاب اس کا پاس رکھے۔"
"تو کیا۔۔۔کیا۔۔کیا مطلب؟آپ کھل کر کہیں ناں!!"چہرے سرخ ہوئے پھر حنا نے قابو پا کر کہا۔
"پیاری لڑکیو!صرف حجاب پر وقار نہیں بناتا۔۔آپ کی حیا اور طور اطوار بھی معنی رکھتے ہیں۔اگر کوئی عمر رسیدہ خاتون بھی حجاب اوڑھ کر میک اپ کی تہیں جما،خوشبو لگا گھر سے نکلے اور لہک لہک کر باتیں کریں تو کیا اس کا احترام ہو گا؟قطعا نہیں !!حجاب ہو یا نقاب یہ پچاس فیصد معنی رکھتے ہیں باقی یہ آپ کے انداز و اطوار ہوتے ہیں جو معاشرے میں آپ کی عزت بناتے ہیں۔آپ کو بری نگاہ سے بچاتے ہیں اور آپ کی حفاظت کرتے ہیں۔حجاب لیں یا نقاب سڑک پر ہنسی،باتیں،شوخی،خوشبو۔۔سب چھوڑ دیں۔کبھی پریشان نہیں ہوں گی۔"میرے پاس سے اٹھتے وقت وہ یہ عہد دہرا رہی تھیں اور مجھے یقین تھا کہ آئیندہ وہ اس مسئلے پر پریشان ہو کر نہیں آئیں گی۔
 
Top