• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی:ممتاز قادری کو پھانسی دے دی گئی - انالله وانا اليه راجعون

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,477
پوائنٹ
964
السلام علیکم
ممتاز قادری مرحوم جو 5 سال جیل میں رہا اور پھر پھانسی کے پھندے تک، ان 5 سالوں میں اسے نہ بشارت ہوئی اور نہ ہی خواب میں دیدار مصطفٰے صلی اللہ وسلم حاصل ہوا تو ایسے میں اخبارات میں ایسی خبریں لگوانا شعبدہ بازی کہلاتی ہیں، توبہ استغفار! اس لئے اس کے چاہنے والے اگر اس کی مغفرت کی دعا کریں تو یہ زیادہ بہتر ہو گا۔
والسلام
ممتاز قادری کی حمایت میں مفتی حنیف قریشی کا ایک طویل بیان ہے ، جس کے پہلے حصے میں انہوں نے اس طرح کی ایک خواب بیان کی ہے ، حقیقت حال اللہ بہتر جانتا ہے ۔
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,424
پوائنٹ
521
السلام علیکم

یہ حنیف قریشی صاحب وہی ہیں جنہوں نے کسی کے ذریعے دھوکہ سے ایک فتوی مخالف سے حاصل کیا تھا اور پھر مناظرہ میں موضوع سے ہٹ کے اس کاغذ کے ٹکرا ہاتھ میں پکڑ کر زور زور سے چلانے لگ گئے کہ "او پینو دا نکاح کرا دتا" پھر وہیں مخالف کے گروپ سے ایک بندہ اٹھتا ھے اور انہیں برا بھلہ کہنا شروع کر دیتا ھے، جس کی تصدیق بعد میں ایک ویڈیو سے ہوتی ہے کہ وہ حنیف قریشی کا بندہ تھا جو مخالفین کی جماعت میں ان کا حصہ بن کے بیٹھا ہوا تھا، ایسے قریشی صاحب سے خواب بھی ایسا ہی ہو سکتا ھے۔ سب سے زیادہ فائدہ بھی انہوں نے ہی حاصل کرنا ھے۔

والسلام
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,424
پوائنٹ
521
چند خطباء نے جن کی روزی روٹی کا واحد ذریعہ آتشیں خطابت تھی اور ہے ، نے سلمان تاثیر کے قتل کے فتوے دینے شروع کر دئے ، ان میں سر فھرست مفتی حنیف قریشی تھے، جن کو شمشیر اعلی حضرت کا خطاب ان کے مریدین کی جانب سے دیا گیا ہے ، جنہوں نے اپنے خطاب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ جھوٹ بھی باندھا ، کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے خواب میں تشریف لائے اور فرمایا کہ اس گستاخ رسول کو کون قتل کرے گا؟

اگر یہ حنیف قریشی صاحب اتنے ہی بڑے عاشق رسول تھے، کہ ان کے خواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ہی یہ حکم کیوں نہ دیا ؟ کہ تم میرے گستاخ کو قتل کردو! یا تمہارا کوئی بھائی یا عزیز یہ فریضہ سر انجام دے!

یہ وہی مفتی حنیف قریشی صاحب ہیں ، جنہوں نے بعد ازاں اشٹام پیپر پر عدالت میں حلفیہ بیان بھی داخل کروایا ، کہ میرا ممتاز قادری سے کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں، اور اس حلفیہ بیان کے دیتے وقت نہ ہی ان کے عشق رسول میں کوئی کمی ہوئی اور نہ ہی اس جو موت آئی، حالانکہ ممتاز قادری ان کے ہر پروگرام میں شمولیت اپنے لئے بہت بڑا اعزاز سمجھتا تھا، اور ان کے خاص الخاص معتقدین میں سے تھا،

عدالت میں تو بیان حلفی داخل کروایا تھا ، کہ میرا ممتاز قادری سے کوئی تعلق نہیں ، اور اب مال بٹورنے کے لئے ان کے سب سے بڑے وارث یہی مفتی صاحب بنے ہوئے ہیں ، اور ممتاز قادری صاحب کی میت کے سرھانے بھی کھڑے ہیں۔
(سید بلال قطب)

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
مداخلت بیجا پر معذرت خواہ ہوں
ممتاز قادری کا فعل اس کا ذاتی فعل ضرور ہے لیکن بہرحال ایمانی غیرت کی بنیاد پر کیا گیا تھا صحیح یا غلط ایک الگ موضوع ہے اور وہ اللہ کی بارگاہ میں حاضر ہو چکا ہے اپنے آخری خط سے اس کا عقیدہ معلوم ہوتا ہے تو وہ شرک پر مبنی ہے اور شرک کرنے والے کے ساتھ کیا ہو گا یہ سب جانتے ہیں؟
قانونی طور پر تمام تر انصاف کے تقاضے مکمل نہیں کیے گئے اسے ایک قتل کے طور پر لیا گیا جبکہ اس کا پس منظر توہین رسالت کا تھا
گو کہ توہین رسالت کے مرتکب کی سزا موت میں تو کسی کو شک نہیں لیکن اس امر میں علمی طور پر علما کے مابین شدید اختلاف ہے کہ یہ سزا کون دے گا حکومت وقت جو اگر اسلامی ہو تو مسئلہ حل لیکن اگر کافر حکومت ہو تو علم دین شہید ان شاء اللہ کی مثال کافی ہے لیکن ایسی حکومت جس کے بارے میں صراحت کے ساتھ کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا تو ایسے میں ملکی قوانین تو ایف آئی آر کی طرف اشارہ کرتے ہیں یعنی فرد واحد خود کوئی قدم نہیں اٹھا سکتا اور اگر اٹھا لے تو یہی مسئلہ ہے جس میں اختلاف ہے جس پر کوئی واضح حل نہیں نکالا گیا لہذا اس پر توجہ دی جائے
 
محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
اس پس منظر میں ابو بکر قدوسی بھائی کی ایک بہترین تحریر
لبرلز ..... انتہا پسندی کا نیا جنم.....
.
دیکھئے بات سننا ہی مشکل ہے ، ہضم کہاں سے ہو گی؟....یہ ١٩٧٧ کے دن نہیں جب مذہبی قوتیں کچھ بہم مل بھی بیٹھا کرتی تھیں اور کچھ مشترکہ مقاصد بھی ہوتے تھے.....اب فاصلے بہت بڑھ چکے.....ممتاز قادری کی پھانسی کچھ دن تو مشترکہ اشو رہے گا...اور اس کے بعد یہ صرف بریلوی حضرات کا داخلی معاملہ رہ جائے گا.... خود بریلوی حضرات اس پر ٹھنڈے دل سے غور کریں ... کہ ایسا کیوں ہوا ؟.....
ابھی پچھلے دنوں کی بات ہے کہ ایک مختصر سے انتہا پسند گروہ کی وجہ سے دیوبندیت زیر عتاب تھی...اور آپ صرف بغلیں ہی نہیں بجا رہے تھے بلکہ "مارو . جانے نہ پائے. " کے نعرے بلند کر رہے تھے....اور آج کل اہل حدیث زیر عتاب ہیں...اور ٹی ٹی پی تو پھر کوئی وجود رکھتی تھی ....اہل حدیث تو اس معدوم گروہ کے نام پر زیر عتاب ہیں کہ جن کا یہاں وجود تک نہیں لیکن....ہر کوئی اپنی اپنی خود ہی بھگت رہا ہے...اور دوسرے تماشا دیکھ رہے ہیں.. وہ دن گیے کہ جب شاہ احمد نورانی، مولانا عبدالستار خان نیازی ، علامہ احسان الہی ظہیر مفتی محمود احمد موجود ہوتے تھے...اور مسلکی اختلافات بھی ہوتے تھےلیکن کچھ مقاصد کے لیے مل بیٹھتے تھے.....
لیکن آج اس بے گانگی کے مجرم بھی ہم خود ہی ہیں...لبرلز تو توہین رسالت کے قانون کو ختم کرنا چاہتے ہیں....اپنی بد باطنی کے سبب ! لیکن کبھی سوچا کہ ان کو یہ موقع کس نے فراہم کیا....؟... توہین رسالت کے مقدمے اکثر مسلمانوں پر درج کیے گیے اور مسلمانوں نے درج کروائے...محض ذاتی اور مسلکی عصبیت کے پیش نگاہ...اور ان میں سے پیشتر زیادتی پر مبنی تھے....ہم نے خود پہلے اپنے عمل سے اس قانون کو مذاق بنا دیا...اس نفاق اور تعصب نے خود اس گھر کو آگ لگا دی اور آج ہم الگ الگ ہیں
ہم کو سمجھنا ہو گا کہ اصل جھگڑا کیا...؟...اصل لڑائی لبرل ازم اور مذہبیت کی ہے...اور لبرلز کی کامیابی ہے کہ وہ اپنے مقاصد کے لیے یک جان بھی ہیں اور متحرک بھی..جبکہ آپ کی صورت حال میں ذکر کر چکا....ان کی کامیابی ہے کہ بظاہر مذھبی طاقتوں کو ساتھ لے کر چلنے والی مسلم لیگ بھی ان کے اشاروں پر ناچ رہی ہے...مذھب کو ، مولوی کو ، داڑھی اور مدارس کو نفرت اور ذلت کا نشان بنا کے رکھ دیا گیا ہے...اور یہ تمام کام میڈیا کی مدد سے بخوبی اور کامیابی سے انجام دیا گیا...اور اس میں موجودہ حکومت ان لبرلز کا دامے درمے قدمے سخنے ساتھ دے رہی ہے
وقت ابھی بھی آپ کے ہاتھ میں ہے .. مذہبی طاقتیں اپنے اپنے مسالک پر رہتے ہوۓ ابھی بھی مل بیٹھیں تو ان کے آگے روک لگائی جا سکتی ہے.....ابو بکر قدوسی
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !

شیخ بہت باریک ہے لہذا میں اس کو صحیح کر دیتا ہو

وقت ابھی بھی آپ کے ہاتھ میں ہے .. مذہبی طاقتیں اپنے اپنے مسالک پر رہتے ہوۓ ابھی بھی مل بیٹھیں تو ان کے آگے روک لگائی جا سکتی ہے.....

ابو بکر قدوسی
 
محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
السلام و علیکم ورحمت الله -

جب ملکوں میں کفریہ جمہوری حکومتیں قائم ہوں اور حکمران فرعون صفت اورلامذہب ہوں، یہود و ہنود کے حواری ہوں اور ان کو روکنے ٹوکنے اور ان سے جہاد کرنے والا کوئی موجود نہ ہو- تو الله تبارک وتعالیٰ کی مشیت سے اس قسم کے ہی واقعیات جنم لیتے ہیں کہ انسان پر حق و باطل واضح ہونا مشکل ہو جاتا ہے بلکہ بعض اوقات نا ممکن ہو جاتا ہے- احادیث نبوی میں ہے کہ جب قرب قیامت دجال نمودار ہو گا تو وہ لوگوں کے سامنے حق کو باطل اور باطل کو حق بنا کر پیش کرے گا- بڑے بڑے ایمان والے لوگ اس کے جال میں پھنس کر اپنا ایمان کهو بیٹھیںگے- ابھی دجال کا زمانہ شروع نہیں ہوا لیکن لوگ ابھی سے اپنے ایمان کے معاملے میں شک کا شکار ہو رہے ہیں - الله ہم سب کے حال پر اپنا کرم فرماے اور ہمیں دین کی ایسی بصارت عطا کرے کہ ہم حق و باطل کا امتیاز کرسکیں (آمین)-
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069

شرک انسان کے دیگر نیک اعمال کو بھی رائیگاں کردیتا ہے۔ قرآن میں ہے:

{لَئِنْ أَشْرَکْتَ لَیَحْبَطَنَّ عَمَلُکَ وَلَتَکُوْنَنَّ مِنَ الْخَاسِرِیْنَ o} [زمر:۶۵]

'' اگر تو نے شرک کیا تو بلاشبہ تیرا عمل ضائع ہوجائے گا اور بالیقین تو خسارہ پانے والوں میں سے ہوجائے گا۔ ''

اعمال ضائع ہونے کی وجہ شرک کا ظلم عظیم ہونا ہے جیسا کہ فرمایا:

{إِنَّ الشِّرْکَ لَظُلْمٌ عَظِیْمٌ o} [لقمان:۱۳]

'' بے شک شرک البتہ عظیم ظلم ہے۔ ''

جس کی موت شرک کی حالت میں ہوئی تو وہ جہنمی ہے اور کوئی بھی چیز اسے چھڑا نہیں سکتی۔

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
السلام و علیکم ورحمت الله -

قادری کی اس پھانسی کے بعد اب ایک اور فتنہ ہمارا منتظر ہے - باوثوق ذریے سے معلوم ہوا ہے کہ قادری کے مزار کے لئے اب تک آٹھ کروڑ روپیہ اکٹھا ہو چکا ہے- ظاہر ہے اس مزار پر اب جو کچھ ہو گا وہ ہماری اکثریت اچھی طرح جانتی ہے- قادری نے جو کچھ کیا وہ اس کا اور الله کے درمیان کا معامله ہے-سوچنا یہ چاہیے کہ اب جو ہماری اکثریت اس شرک و بدعت میں ملوث ہو گی ان کو کون روکے گا -یہ لعنتی حکمران جن پر اس وقت سناٹا طاری ہے ممکن ہے وہ بھی اس کار خیر (یعنی مزار کی تعمیر میں) بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں-
 
Top