- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,584
- ری ایکشن اسکور
- 6,762
- پوائنٹ
- 1,207
24-بَاب النَّفْخِ فِي الشَّرَابِ
۲۴ -باب: مشروب میں پھونکنے کا بیان
3429- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ خَلاَّدٍ الْبَاهِلِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِالْكَرِيمِ،عَنْ عِكْرِمَةَ،عَنِ ابْنِ عَبَّاسُ؛ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ ﷺ أَنْ يُنْفَخَ فِي الإِنَاءِ۔
* تخريج: (انظر حدیث رقم: ۳۲۸۸)، (تحفۃ الأشراف: ۶۱۴۹) (صحیح)
۳۴۲۹- عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے برتن میں پھونک مارنے سے منع فرمایا ہے ۱؎ ۔
وضاحت ۱؎ : کیونکہ اندیشہ ہے کہ منہ سے کچھ گرے اور پانی میں پڑجائے اس سے دوسروں کو نفرت ہو۔
3430- حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ،حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّحِيمِ بْنُ عَبْدِالرَّحْمَنِ الْمُحَارِبِيُّ عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ عَبْدِالْكَرِيمِ، عَنْ عِكْرِمَةَ،عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ قَالَ: لَمْ يَكُنْ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ يَنْفُخُ فِي الشَّرَابِ۔
* تخريج: ( أنظر حدیث رقم: ۳۲۸۸) (ضعیف)
(سند میں شریک القاضی ضعیف الحفظ ہے )
۳۴۳۰- عبداللہ بن عبا س رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ مشروب میں پھونک نہیں مارتے تھے ۔