• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سنہری باتیں

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
اور یاد سے جان کیسے چھڑائی جائے ۔۔۔ ؟؟؟؟
یاد کا مطلب ہے عدم، اور اس عدم پرستی کے مرض میں رہنے کا فائدہ؟؟؟۔۔۔
جو چھوٹ گیا اُس کی پرچھائیوں سے پیچھا چھڑایا جائے۔۔۔
کیونکہ انسان دریا کو اُس کی اصل کی طرف۔۔۔
سورج کو اُس کے طلوع کی طرف۔۔۔
آنسوؤں کو آنکھ میں واپس نہیں لاسکتے۔۔۔
ماضی کے سایہ میں رہنا، اسے یاد کرتے رہنا، اس آگ میں جلنا۔۔۔
ایک افسوسناک، المناک اور مرعوب کن بات ہے۔۔۔
ماضی کی تحریریں پڑھنے سے حاضر کی بربادی اور وقت کا زیاں ہے۔۔۔
اللہ تعالٰی نے قرآن پاک میں گزشتہ اقوام کا اور اُن کے کاموں کا تذکرہ کیا ہے۔۔۔
اور فرمایا ہے! یہ ایک قوم تھی جو گزر چکی۔۔۔
یعنی اُن قوموں کا معاملہ ختم ہوا۔۔۔ ماضی کے گڑے مردے اکھاڑنے۔۔۔
اور تاریخ کے پہیئے کو پلٹانے سے کیا حاصل؟؟؟۔۔۔
ماضی کی بات دہرانے والا تو ایسا ہے کہ کوئی۔۔۔
پسے ہوئے آٹے کو پھر سے پیسے یا کٹی لکڑی کو پھر سے کاٹے۔۔۔
ماضی کا رونا رونے والوں کے بارے میں پچھلوں کا کہنا ہے کہ۔۔۔
تم مردوں کو قبروں سے نہ نکالو۔۔۔
ہماری مشکل یہ ہے کہ ہم حال سے عاجز اور ماضی سے چمٹے ہوئے ہیں۔۔۔
اپنے خوبصورت محلات کو یونہی چھوڑ کر ماضی کے بوسیدہ قلعوں کو روتے رہتے ہیں۔۔۔
حالانکہ ماضی کو واپس لانے پر تو جن وانس۔۔۔
جمع ہوکر بھی قادر نہیں ہوسکتے لوگ پیچھے کی طرف نہیں دیکھتے۔۔۔
ہوا آگے کو چلتی ہے پانی آگے کو بہتا ہے کارواں آگے چلتا ہے۔۔۔
یہ سنت حیات ہے آپ اس کی مخالفت نہ کریں۔۔۔
 
شمولیت
اگست 10، 2013
پیغامات
365
ری ایکشن اسکور
316
پوائنٹ
90
میرا سوال وہی ہے یاد سے کیسے جان چھڑائی جائے۔۔۔ ؟؟؟ انسان کوشش کے باوجود بہت ساری باتیں بھول ہی نہیں پاتا ۔۔۔ یا یوں کہہ لیں جو بات ہم بھولنا چاہتے ہیں وہی بات بھول نہیں پا رہے ہوتے ۔۔۔ ایسا کیوں ۔۔؟؟؟
یادوں سے ماضی سے لوگ نکلنا چاہتے ہیں ۔۔۔ سوال وہی ہے نا کیسے ۔۔۔ ؟؟؟ تلخ حقیقتیں بھولنا آسان نہیں ۔۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
آج پر نظر رکھیں۔
صبح ہوجائے تو شام کا انتظار نہ کریں۔۔۔
بس آج اور ابھی پر نظر رکھیں نہ کل پر جو اچھا برا گزر چکا۔۔۔
اور آئندہ پر جو ابھی آیا ہی نہیں۔۔۔ آپ کی عمر تو بس ایک دن ہے۔۔۔
اسی دن کا سورج آپ کو ملا ہے۔۔۔ اس لئے دل میں سوچئے کہ بس آج۔۔۔
ہی تو جینا ہے گویا آج ہی آپ پیدا ہوئے آج ہی مرجائیں گے۔۔۔
اس صورت میں آپ کی زندگی ماضی کے سایوں اور تفکرات اور۔۔۔
مستقبل کی اُمیدوں اور توقعات کے بیچ لٹکی نہ رہے گی۔۔۔
آپ اپنی پوری توجہ، ساری صلاحیت، خلاقیت وذہانت صرف آج پر لگائیں۔۔۔
آج کی آپ کی نماز خشوع وخضوع والی ہو۔ تلاوت کریں تو تدبر کے ساتھ کریں۔۔۔
جانکاری کریں تو تامل کے ساتھ۔۔۔
ذکر کریں تو جی لگا کر کریں۔۔۔
معاملات توازن کے ساتھ نپٹائیں اپنے اس دن کے اوقات تقسیم کرلیں۔۔۔
اس کی منٹوں کو سال سمجھیں اس کی سیکنڈوں کو مہینوں کے مانند خیال کریں۔۔۔
خیر کے بیج بوئیں احسان کریں، گناہوں سے توبہ کریں، اللہ کو یاد کریں۔۔۔
اور سامان سفر کو تیار کرتے رہیں اس طور پر آپ کا دن فرحان وشادان گزرے گا اس میں امن چین ہوگا۔۔۔
اللہ وحدہ لاشریک کا فرمان ہے!۔
مَا آتَيْتُكَ وَكُن مِّنَ الشَّاكِرِينَ
جو کچھ تم کو میں نے عطا کیا ہے اس کو لو اور شکر کرو

آج ہی مجھے رہنا ہے۔۔۔
اس لئے اے ماضی! جا اپنے سورج کی طرح ڈوب جا۔۔۔

اے انسان!
آج کا دن ہی خوش بختی کی لغت میں سب سے اچھا کلمہ ہے۔۔۔
اس کا خیال کرنے والا ہی زندگی کی رعنائیوں اور شادمانیوں سے بہرہ ور ہوسکا ہے۔۔۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
تلخ حقیقتیں بھولنا آسان نہیں ۔۔

حقیقت آج میں مضمر ہے۔۔۔
جو گذر چکی وہ اب کہاں حقیقت ہے؟؟؟۔۔۔
وہ تو بوسیدہ یاد کا حصہ ہی ہے۔۔۔ اچھی یا بُری۔۔۔
اللہ کا شکر ادا کریں۔۔۔ کہ اُس نے آج ہمیں زندہ رکھا۔۔۔
ناشکری کرنے والوں کو اللہ پسند نہیں کرتا۔۔۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
تلخ حقیقتیں بھولنا آسان نہیں ۔۔
صحیح کہا بہن آپ نے۔۔۔ لوگ آرام سے کہہ دیتے ہیں کہ بھول جاؤ، کیا انہیں پتہ نہیں کہ بھولنا کتنامشکل ہے؟ بعض باتیں ذہن میں نقش ہو جاتی ہیں اور سالوں سال لگ جاتے ہیں انہیں بھولنے میں۔
 
شمولیت
اگست 10، 2013
پیغامات
365
ری ایکشن اسکور
316
پوائنٹ
90
درست فرمایا کہیں یہ آپ مجھے نصیحت تو نہیں کررہیں ابتسامۃ
نہیں بالکل نہیں میں خود آج تک پوری طرح اس پر عمل نہیں کر پائی تو کسی اور کو کیسے نصیحت کر سکتی ہوں ۔۔
 
شمولیت
اگست 10، 2013
پیغامات
365
ری ایکشن اسکور
316
پوائنٹ
90
اللہ کا شکر ادا کریں۔۔۔ کہ اُس نے آج ہمیں زندہ رکھا۔۔۔
ناشکری کرنے والوں کو اللہ پسند نہیں کرتا۔۔۔
جی بالکل اللہ کا تو شکر ہے کہ اس نے ہمیں سب کچھ عطا فرمایا ۔۔۔ ہماری لاکھ غلطیوں کے باوجود اپنا کرم کیا ہوا ہے اور اپنی رحمت سے نوازا ہوا ہے ۔۔ اللہ کریم
 
شمولیت
اگست 10، 2013
پیغامات
365
ری ایکشن اسکور
316
پوائنٹ
90
صحیح کہا بہن آپ نے۔۔۔ لوگ آرام سے کہہ دیتے ہیں کہ بھول جاؤ، کیا انہیں پتہ نہیں کہ بھولنا کتنامشکل ہے؟ بعض باتیں ذہن میں نقش ہو جاتی ہیں اور سالوں سال لگ جاتے ہیں انہیں بھولنے میں۔
بالکل درست ۔۔ ہماری یاداشت کچھ زیادہ ہی اچھی ہو جاتی ہے جب ہم کچھ بھولنا چاہتے ہیں ۔۔ ابتسامہ
 

ضدی

رکن
شمولیت
اگست 23، 2013
پیغامات
290
ری ایکشن اسکور
275
پوائنٹ
76
نہیں بالکل نہیں میں خود آج تک پوری طرح اس پر عمل نہیں کر پائی تو کسی اور کو کیسے نصیحت کر سکتی ہوں ۔۔
اس عمل پر ایک شعر پیش خدمت ہے
عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی
یہ خاکی اپنی فطرت میں نانوری ہے نا ناری ہے۔
 
Top