• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

علم رسم الخط

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
دیگر فصیح لہجات کا علم:
عرب قبائل گو اپنی لغات اور لہجوں میں ایک دوسرے سے ذرا مختلف تھے لیکن قرآن کو فصیح لغت میں لکھوا کر تمام لہجات یا لغت کی برتری کا دعوی روک دیا گیا۔ مثلاً:قبیلہ ہذیل کی لغت اس وقت فصیح ترین لغت شمار ہوتی تھی اور اس میں لفظ’’یأتي‘‘کی ’’ی‘‘حذف کر کے "یأتِ"لکھا جاتا ۔ اسلئے قرآن میں یہ لفظ یأتي اور یأت دونوں انداز میں لکھا گیا ہے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
بعض مخفی اشارے:
اس رسم الخط میں بعض الفاظ مخفی اشارے بھی رکھتے ہیں۔مثلاً: سورۃ الذٰریٰت میں ارشاد ہے:{وَالسَّمَاء بَنَیْْنَاہَا بِأَیْْدٍ وَإِنَّا لَمُوسِعُونَں} (الذاریات:۴۷) عام رسم الخط میں ’’أید‘‘ایک ’’یاء‘‘کے ساتھ لکھا جاتا ہے۔ جبکہ رسم عثمانی میں اس مقام پر ’’ أیید‘‘کو دو یاء کے ساتھ لکھا گیا۔ اس طرح یہاں ایک خفیہ مفہوم یہ ملتا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ ’’أیید‘‘سے مراد بجائے ہاتھ کے وہ مادہ (Material)ہو جس سے آسمان بنایا گیا اور جو ابھی تک انسان کے علم میں نہیں آیا۔

فقہی قاعدہ ہے کہ حروف کی زیادتی معنی میں زیادتی کا سبب بنتی ہے۔ اس لئے اگر یہ لفظ عام رسم الخط میں ’’أید‘‘لکھا جاتا تو اس قسم کا (Advantage)نہ لیا جا سکتا۔ اسی طرح قرآن میں لفظ ’’یدعوا‘‘کوواؤ اور الف حذف کر کے ’’یدعُ‘‘ بھی لکھا گیا۔ اس سے معنی میں جلدی کا مفہوم پیدا ہو گیا۔ یعنی {یدعُ الإنسان} کا مطلب ہو گا کہ انسان پکارنے میں جلدی کرتا ہے۔ اسی طرح ’’یمحوا‘‘کو ’’یمح‘‘ لکھا گیا۔ {۔۔۔وَیَمْحُ اللَّہُ الْبَاطِلَ۔۔۔} (الشوری:۲۴) کا مطلب ہوگا کہ اللہ تعالیٰ باطل کو مٹانے میں جلدی کرتا ہے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
رسم مصحف توقیفی ہے یا اجتہادی؟اس بارے علماء کی دو آراء ہیں۔ ایک گروہ کے مطابق رسم مصحف اجتہادی ہے جبکہ دوسرے گروہ کا کہناہے کہ یہ رسم مصحف توقیفی ہے۔پہلے گروہ میں علامہ زمخشری، علامہ ابن خلدون اور عمر بن عبد السلام وغیرہ شامل ہیں۔ ابنؒ خلدون اس ضمن میں لکھتے ہیں:

"یہ ایک اجتہادی عمل ہے۔ اس میں اختلاف ہو سکتا ہے، عام لوگوں کا اس بارے میں رائے دینا مناسب نہیں بلکہ ایک مجتہد کے مقابلے میں دوسرا مجتہد ہی کوئی رائے دے سکتا ہے"۔(مقدمہ ابن خلدون: ۱۶۵)

امام احمدؒ الباقلانی کا خیال ہے:

"رسم مصحف میں ایسی تبدیلی ہو سکتی ہے جو معنی میں تبدیلی کا باعث نہ بنے۔ان آراء کے مطابق علماء کے ایک گروہ کا یہ خیال ہے کہ یہ رائے قرآن کی کتابت میں ترقی اور عمدگی کی طرف لے جانے میں مدد گار ثابت ہو گی اور اگر رسم عثمانی میں کچھ تبدیلی کی جائے تو اس سے عام قاری کو قرآن پڑھنے میں آسانی ہو گی"۔

لیکن مندرجہ بالا آراء کے برخلاف جمہور علماء کی رائے یہی ہے کہ رسم مصحف توقیفی ہے اور اس کی مخالفت کرنا یا اسے ترک کر کے دوسرا رسم الخط اختیار کرنا درست نہیں۔ علامہ شیخ محمد بخیتؒ اس سلسلے میں لکھتے ہیں:

قرآن کا رسم الخط کیونکہ نبی اکرمﷺ کی ہدایت کے مطابق ہے۔ لہذا توقیفی ہے۔(تاریخ افکار وعلوم اسلامی:۱۲۳)

اس کی دلیل ایک اور واقعہ سے بھی ملتی ہے۔ ایک وفعہ امام مالکؒ سے پوچھا گیا کہ مصحف میں جس طرح کتابت کی جاتی ہے اس کو بدل کر دوسرے طریقے سے لکھا جائے یا نہیں؟تو آپؒ نے جواب دیا: نہیں۔(احسن البیان فی علوم القرآن: ۴۵)

اس رائے کو مزید تقویت امام احمد بن حنبلؒ کے ایک قول سے ملتی ہے: رسم عثمانی کی مخالفت کرنا جرم ہے۔ (مناہل العرفان ۱؍۳۷۰)۔ عبدالعزیز لداخ کا کہنا ہے:

اصحاب رسولؓ یا کسی بھی شخص کے لئے قرآن میں ذرہ برابر غلطی کرنا جائز نہیں۔ وقتِ کتابت ِقرآن رسول اللہﷺ نے جن حروف میں کسی بھی لفظ کا اضافہ اگر کیاتو وہ ان مختلف اسرار کی وجہ سے تھا جو آپﷺہی جانتے تھے۔ جس طرح قرآن کا نظم ایک معجزہ ہے اسی طرح قرآن کا رسم الخط بھی ایک معجزہ ہے۔(ایضاً)

ایک رائے یہ بھی ہے کہ رسم عثمانی کو دیگر آثار قدیمہ کی طرح محفوظ کر لیا جائے تاکہ ضرورت کے وقت اس سے استفادہ کیا جا سکے اور عام لوگوں کی آسانی کے لئے قرآن کو ان کے معروف رسم الخط میں لکھا جائے۔ اس رائے کے مطابق کچھ عملی کوششیں کی گئیں۔ مثلاً: بچوں کے لئے ایسے سپارے چھاپے گئے جن میں ہر آیت رسم عثمانی کے ساتھ ساتھ عام رسم الخط میں بھی لکھی گئی تھی۔ بظاہر بات فائدہ مند لگ رہی تھی مگر حقیقتاًالٹا بوجھ بن گئی اور زیادہ غلطیاں ہونے لگیں۔ لہذا اس رائے کو ترک کر دیا گیااور رسم عثمانی ہی مسلمانوں میں معروف رہا اور ہے۔

 
Last edited:
Top