• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اعلانات محدث ٹائپنگ پراجیکٹ: یونیکوڈ کتب کی جانب پہلا قدم

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
الحمد للہ بہت اچھی کوشش اور سوچ ہے اللہ تعالی اس میں جلد از جلد کامیابی عطا فرماءے۔عرض یہ ہے کہ یونیکوڈ ٹاءپنگ میں میرے پا س ہمزہ الفاظ ملا کر نہیں لکھا جا رہا جیسا کہ ان پیج وغیرہ میں ہوتا ہے جیسا کہ اس میں اوپر فرماءے وغیرہ ہے۔
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
ویسے تو یہ آپ کے کی بورڈ لے آؤٹ پر منحصر ہے کہ ہمزہ کے لئے کون سی Key استعمال ہوگی۔ لیکن عموماً اس کے لئے u استعمال ہوتا ہے۔ میرے کی بورڈ میں ایسے ء کے لئے U اور مثلاً لفظ "بھائی" میں جو ہمزہ ہے اس کو ٹائپ کرنے کے لئے u استعمال ہوتا ہے۔ اسی طرح شفٹ + 4 کی Key بھی استعمال ہوتی ہے۔ اور اس قسم کے "ؤ" کے لئے شفٹ + W کی Key استعمال ہوتی ہے۔

دوسرا ایک بھاءی نے اردو بازار سے ان پیج فارمیٹ میں مکتبوں والوں سے کتب لینے کا ہے جس کے جواب میں شاکر بھاءی نے کہا کہ ناشرین تعاون نہیں کرتے۔ میرا مشورہ ہے کہ المکتبہ السلفیہ پر محمد آصف مغل بھاءی ہیں جن کو میں ذاتی طور پر جانتا ہوں اور انہوں نے بہت سا کام اپنے طور پر کیا ہوا ہے ان سے اگر آپ رابطہ کریں تو وہ ان شاء اللہ ضرور تعاون کریں گے اگر ضرورت ہو تو کچھ نا کچھ ان کو معاوضہ دیا جا سکتا ہے۔والسلام
یہ تو اچھی خبر ہے۔ اگر آپ کے ان سے ذاتی مراسم ہیں اور وہ تعاون کرنا چاہیں تو ہم جائز معاوضہ بھی دینے کو تیار ہیں بشرطیکہ وہ المکتبۃ السلفیہ کے ذمہ داران سے اجازت لے کر یہ مواد مہیا کریں۔ آپ ان سے رابطہ کر لیجئے اور پھر جو بھی بات چیت ہو وہ مجھے ذاتی پیغام کے ذریعہ بتا دیں۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
السلام علیکم و رحمۃ اللہ
میں تو درج ذیل کی بورڈ استعمال کر رہاہوں CRULP_Urdu_Phonetic_kb_v1.1 لیکن واو ہمزہ کا مسئلہ حل نہیں ہوا۔
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
آپ شفٹ اور اس کے ساتھ - کا بٹن دبا کر دیکھیں۔ یا پھر شفٹ کے ساتھ U دبائیں۔ ویسے یہ کی بورڈ لے آؤٹ کافی پرانا ہے۔ اس سے بہتر ہے کہ درج ذیل سافٹ ویئر انسٹال کر لیں۔

Urdu Installer - Urdu Fonts and Urdu Keyboard Installer - All in one
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
اپ ڈیٹ:
ابھی ابھی عبدالوحید بابر بھائی نے اس ایپلی کیشن میں کچھ نئے فیچرز کا اضافہ کیا ہے۔ انہی کےا لفاظ میں پیش خدمت ہے:

یوزر سیکشن میں کتاب منتخب کریں کے صفحہ پر ، جو کتب مکمل ہو چکی ہیں ان کی بھی تفصیل ظاہر کرا دی گئی ہے۔ اور ایک مزید صفحہ کا اضافہ کیا ہے، جس کا عنوان ہے ، کتاب مکمل کرنے میں کس کس یوزر نے حصہ لیا ہے۔ اب اس صفحہ پر صرف یوزر نام اور ٹوٹل صفحات جو اس نے ٹائپ کیے ہیں وہ ظاہر ہوں گے، تفصیل والی ڈیٹیل اگلے کالم یوزر تفصیل میں ہے۔
گویا ہر کتاب کا کم سے کم ایک صفحہ ٹائپ کر کے کتب کی تکمیل میں مدد دینے والے یوزرز کی فہرست میں نام شامل کیا جا سکتا ہے۔ اور اس کا مقصد کوئی خود ستائشی یا نمائش نہیں، بلکہ اخروی اجر کے لئے، کہ جب تک یہ کتب انٹرنیٹ پر باقی رہیں، صدقہ جاریہ میں ہمیں بھی کم یا زیادہ حصہ ملتا رہے۔


ایک اور صفحہ کا اضافہ کیا ہے یوزر سیکشن میں اس کا عنوان ہے ۔ یوزر مجموعی ایوریج ۔ اس میں یہ معلوم ہو گا کہ ہم ایپلی کیشن سے مکمل فائدہ اٹھا رہے ہیں یا نہیں، یہ گراف میں ظاہر کرے گا کہ روزانہ ہم کتنے صفحات ٹائپ کروا رہے ہیں۔ اور ایوریج اگر ایک سے نیچے آتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ایپلی کیشن کی پبلسٹی صحیح طرح نہیں ہو رہی، اور ضرورت ہے کہ یوزر کو اس کی اہمیت سے اگاہ کیا جائے کہ وہ کم از کم ایک صفحہ روزانہ کر کے ایوریج منٹین رکھیں۔ یہ بہت سوچ بچار کے بعد ، ایک فارمولے کے تحد یہ انفارمیشن آٹو شو ہو رہی ہے۔ یہ کوئی بلٹ ان فنگشن نہیں ہے ، بلکہ یہ خود بنایا گیا ہے۔

اگر ایک یوزر بہت زیادہ صفحات ٹائپ کر رہا ہے جس سے ایوریج منٹین ہو رہی ہے تو ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ایپلی کیشن سے پورا فائدہ اٹھایا جا رہا ہے، کیونکہ اگر وہ یوزر کسی وجہ سے ٹائپ نہیں کرتا تو ایوریج یک دم نیچے گر جائے گی۔ ایپلی کیشن سے مکمل فائدہ کی صورت میرے نزدیک یہ ہے کہ تمام یوزر کم از کم ایک صفحہ ٹائپ کریں۔ اور اس گراف سے ہمیں روزانہ کی ایوریج معلوم ہو گی کہ مجموعی ایوریج کیا جا رہی ہے۔
لہٰذا تمام احباب سے گزارش ہے کہ کوشش کر کے روزانہ کم از کم ایک صفحہ ضرور ٹائپ کر دیا کریں تاکہ ایوریج برقرار رکھی جا سکے۔ آج کی ایوریج 1.82 ہے ، گویا 2 مارچ سے لے کر 18 مارچ تک جتنے صفحات ٹائپ ہوئے اور جتنے یوزرز نے رجسٹریشن کی، اس کے حساب سے روزانہ اوسطاً فقط 1.82 صفحات ٹائپ ہو رہے ہیں۔ جو میرے اندازے سے کافی کم ہیں۔ (اگرچہ ایپلی کیشن کے لحاظ سے یہ بھی اچھی ایوریج ہے ) گزارش ہے کہ دو صفحات روز کے ٹائپنگ کی عادت بنا لیجئے تاکہ ہم اس ایوریج کو بہتر کر سکیں۔ جزاکم اللہ خیرا۔
 

محمدمحمد

مبتدی
شمولیت
مارچ 08، 2013
پیغامات
3
ری ایکشن اسکور
18
پوائنٹ
0
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
یہ سب باتیں تو ٹھیک ہیں کہ زیادہ سے زیادہ کوشش کرنی چاہیئے لیکن میرے خیال میں آپ یہ چھوٹی چھوٹی اور غیر اہم کتابیں ڈال رہے ہیں ان کی بجائے ریفرنس کی کتابیں زیادہ ڈالیں جیسا کتب احادیث کے تراجم اور تفاسیر وغیرہ تاکہ وہ موسوعۃ التسعہ اور المکتبۃ الشاملہ کی طرح سافٹ وئر تیار ہوسکے۔ والسلام
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
یہ سب باتیں تو ٹھیک ہیں کہ زیادہ سے زیادہ کوشش کرنی چاہیئے لیکن میرے خیال میں آپ یہ چھوٹی چھوٹی اور غیر اہم کتابیں ڈال رہے ہیں ان کی بجائے ریفرنس کی کتابیں زیادہ ڈالیں جیسا کتب احادیث کے تراجم اور تفاسیر وغیرہ تاکہ وہ موسوعۃ التسعہ اور المکتبۃ الشاملہ کی طرح سافٹ وئر تیار ہوسکے۔ والسلام
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
بھائی جان جہاں تک مجھے پتا ہے ابھی کچھ معمولی کتابیں اس لیے رکھی گئی ہے تاکہ عام یوزر سے لیکر دوسرے پروفیشنل حضرات سبھی اس ایپلی کیشن کو سمجھ سکے. اگر شروعات سے ہی بہت مشکل کتابیں رکھ دی جائے تو آدھے سے زیادہ عام یوزر گھبرا جائیگے۔ جس میں میں بھی شامل ہوں. (ابتسامہ)
آپ سبھی حضرات پہلے اس ایپلی کشن کو یوز کریں اور اپنی قیمتی رائے پیش کریں تاکہ کچھ اور تبدیلیاں کی جا سکے.

شاکر بھائی،کلیم بھائی میں بھی کچھ دن پہلے سوچ رہا تھا کہ ان کتابوں کا ایک سوفٹویر بنایا جائے. ویسے جہاں تک مجھے پتا ہے ابو طلحہ بھائی اس کام میں مہارت رکھتے ہے.
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
یہ سب باتیں تو ٹھیک ہیں کہ زیادہ سے زیادہ کوشش کرنی چاہیئے لیکن میرے خیال میں آپ یہ چھوٹی چھوٹی اور غیر اہم کتابیں ڈال رہے ہیں ان کی بجائے ریفرنس کی کتابیں زیادہ ڈالیں جیسا کتب احادیث کے تراجم اور تفاسیر وغیرہ تاکہ وہ موسوعۃ التسعہ اور المکتبۃ الشاملہ کی طرح سافٹ وئر تیار ہوسکے۔ والسلام
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
جی جیسا کہ عامر بھائی نے بتایا، بالکل درست کہا۔ ابھی نہ تو ایپلی کیشن ہی مکمل ہے اور نہ یوزرز ہی مکمل طور پر مانوس ہو پائے ہیں۔ فی الحال یہ کتب اسی لئے شامل کی گئی ہیں، کہ اول تو یہ چھوٹی کتب ہیں، جلدی جلدی تکمیل تک پہنچتی جائیں گی۔ تفسیر وغیرہ جیسی بڑی ایک کتاب کو مکمل ہونے میں بھی مہینوں لگ سکتے ہیں۔ اور ہمیں نہیں معلوم اتنے عرصے تک یوزرز کی دلچسپی برقرار رہے گی یا نہیں، وہ کس قدر تعاون کر سکیں گے۔
دوسری بات یہ کہ اگرچہ ہم نے ابھی کوئی فیصلہ تو نہیں کیا، لیکن کتب احادیث کے تراجم کے لئے ایسی آن لائن ایپلی کیشن کے بجائے پروفیشنل ٹائپسٹ حضرات سے ٹائپنگ کروا لینا بہتر رہے گا۔ وجہ ظاہر ہے ان کتب کی اہمیت ہے۔ کتب احادیث کے لئے موسعۃ التسعہ کی طرز پر ہم ایک ویب سائٹ (نا کہ سافٹ ویئر) پر پہلے ہی کام کر رہے ہیں۔ جس میں ان شاء اللہ تمام کتب احادیث، بمعہ ترجمہ، ایک سے زائد محدثین سے ان احادیث کی تخریج، سرچنگ، فلٹرنگ وغیرہ کی سہولت، احادیث کی موضوعاتی درجہ بندی، مثلاً تمام کتب احادیث سے کتاب الصلوٰۃ کے تحت آنے والی تمام احادیث یکجا ملاحظہ کی جا سکیں گی، یوزرز فلٹر کر کے فقط وہ احادیث دیکھ سکیں گے جن کا تعلق مثلاً کتاب الصلوٰۃ سے ہے اور جنہیں علامہ البانی رحمہ اللہ یا / اور شیخ زبیر علی زئی حفظہ اللہ نے حسن یا صحیح قرار دیا ہے۔ اہم احادیث کی شروحات، خصوصاً خلافی مسائل پر اہل علم نے جو ایک ایک حدیث کی طول طویل شروحات لکھ رکھی ہیں اور ایک ایک حدیث کی سند و متن پر جو سینکڑوں صفحات پر مشتمل بحث لکھ رکھی ہے، انہیں مستقل اس حدیث کے تحت جمع کر دینا، تاکہ آن لائن استفادہ کرنا آسان ہو، وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔
بات یہاں سے نکلی کہ ریفرنس پراجیکٹ پر ہم مستقل طور پر علیحدہ کام کر رہے ہیں، ابھی اس میں وقت درکار ہے۔ موجودہ ایپلی کیشن سے ہم اس ضمن میں مدد ضرور لے سکیں گے اور کچھ نادر کتب کو ضرور ٹائپ کر سکیں گے، جیسے کہ میری ذاتی خواہش ہے "آئینہ پرویزیت"، "الشیعہ و السنہ"، "آیات بینات"، "اللمحات" ، "ضعیف احادیث سیریز "از عمران ایوب لاہوری صاحب، "تفسیر مطالب الفرقان کا علمی تحقیقی جائزہ" از پروفیسر حافظ محمد دین قاسمی صاحب، بلکہ قاسمی صاحب کی تمام کتب، علوم حدیث فنی، فکری اور تاریخی مطالعہ از پروفیسر ڈاکٹر عبدالروؤف ظفر، وغیرہ جیسی کتب اگر اس ایپلی کیشن کی وجہ سے ٹائپ کی جا سکیں تو ایک بڑا علمی خزانہ انٹرنیٹ پر دستیاب ہو جائے گا۔ اور یہ بجائے خود ایک بڑی کامیابی ہوگی، ان شاء اللہ۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
شاکر بھائی،کلیم بھائی میں بھی کچھ دن پہلے سوچ رہا تھا کہ ان کتابوں کا ایک سوفٹویر بنایا جائے. ویسے جہاں تک مجھے پتا ہے ابو طلحہ بھائی اس کام میں مہارت رکھتے ہے.
عامر بھائی،
جو کتب اس ایپلی کیشن کی مدد سے ٹائپ کی جائیں گی یا جو کتب ہمارے پاس پہلے ہی ان پیج میں موجود ہیں یا جو کتب پہلے سے انٹرنیٹ پر محدث فورم سمیت مختلف فورمز پر ٹائپ کی جا چکی ہیں، ہم ان شاء اللہ ان تمام کتب کو اول تو اسٹینڈرڈ یونیکوڈ فارمیٹ میں کنورٹ کریں گے تاکہ ہیڈنگ ون، ہیڈنگ ٹو، عربی فونٹس، اقتباسات وغیرہ کا فارمیٹ ہر جگہ یکساں رہے۔ پھر ان تمام کتب کو اپنی "محدث یونیکوڈ لائبریری" سائٹ کے تحت جمع کر دیں گے (جو ابھی بننی ہے)۔ جہاں ان کتب کا بہترین انداز میں آن لائن مطالعہ بھی دستیاب ہوگا۔ اور ورڈ اور پی ڈی ایف میں ان کتب کی ڈاؤن لوڈنگ بھی ممکن ہوگی۔ پھر ہم ہر کتاب کے ہر مضمون کو مختلف ٹیگز لگا دیں گے۔ جس سے موضوعاتی درجہ بندی ممکن ہو سکے گی۔ مثلاً ایک ہی موضوع جو مختلف کتب میں مختلف انداز میں زیر بحث لایا گیا ہوگا، اسے اس موضوع کی ہیڈنگ کے تحت یکجا ملاحظہ کیا جا سکے گا۔ مثلاً کسی کو اگر حجیت حدیث پر تحقیق درکار ہو، تو اس موضوع پر تمام دستیاب کتب میں موجود بحث کو ایک ہی صفحہ پر یکجا ملاحظہ کیا جا سکے گا۔

سافٹ ویئرز کے سلسلے میں پہلے میری رائے کچھ اور تھی۔ میں سمجھتا تھا کہ سافٹ ویئرز کی اتنی اہمیت نہیں ہے۔ آن لائن مواد زیادہ ضروری ہے۔ اور اس کی مناسب وجوہات ہیں۔ پہلے انٹرنیٹ اتنا عام نہیں تھا۔ پہلے انٹرنیٹ کی اسپیڈ اتنی اچھی نہیں ہوا کرتی تھی۔ اب پاکستان کی حد تک بھی کم و بیش ہر کمپیوٹر ہی انٹرنیٹ سے جڑا ہے۔ اب جس کو معلومات چاہئیں وہ چاہے تو سافٹ ویئر کھول کر لے لے یا براؤزر کھول کر۔ کچھ زیادہ فرق نہیں رہ گیا اب۔ پھر سافٹ ویئرز کمپیوٹر میں جگہ گھیرتے ہیں، سسٹم کو سست بھی کرتے ہیں۔ پھر موجودہ دور میں اتنے مختلف ونڈوز اور لینکس کے ورژن ہیں، سب کے لئے سافٹ ویئر بنانا اور پھر انہیں ہر ونڈوز وغیرہ کی اپ ڈیٹ پر مہیا کرنا ایک مستقل پراجیکٹ ہے۔ سافٹ ویئر میں موجود معلومات بہت جلد پرانی ہو جاتی ہیں۔ مثال کے طور پر ہم اپنی محدث لائبریری پر روزانہ ایک پی ڈی ایف کتاب پبلش کرتے ہیں، اگر ہم اس کا ایک سافٹ ویئر بنا دیں، تو ہر روز ہمیں سافٹ ویئر کا نیا ورژن بنانا پڑے گا یا ہر ہفتہ بعد سات کتابیں شامل کر کے ان کا نیا ورژن لانچ کرنا ہوگا جو ظاہر ہے کم و بیش ناقابل عمل حل ہے۔
اب بھی کسی حد تک میرا مؤقف یہی ہے لیکن اس میں کچھ لچک آ گئی ہے۔ اور اب ہم کم سے کم دو قسم کے سافٹ ویئرز بنانے کا سوچ رہے ہیں۔ ایک محدث میگزین سائٹ کے لئے۔ تاکہ 1971 سے لے کر حالیہ شماروں تک تمام مواد یونیکوڈ حالت میں کسی سافٹ ویئر میں مہیا کیا جا سکے۔ اور دوسرا محدث پی ڈی ایف لائبریری سائٹ کے لئے۔ کہ جہاں پی ڈی ایف کتب کو ان کی یونیکوڈ فہرست کی بنا پر سرچ کرنا اور مطلوبہ کتاب اور مطلوبہ صفحہ تک پہنچنا آسان بنایا جا سکے۔ لیکن یہ اس شرط پر کہ ہمیں کوئی ایسا طریقہ مل جائے کہ یہ سافٹ ویئرز خود بخود ہماری سائٹ سے مواد لے کر خود کو اپ ڈیٹ کر سکیں۔ یعنی آپ نے مثلاً محدث میگزین سائٹ کا سافٹ ویئر اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کر لیا تو اب آپ کو ہر نیا میگزین آنے پر نیا سافٹ ویئر یا نئی اپ ڈیٹ بھی مینول انسٹال نہ کرنا پڑے۔ بلکہ یہ سافٹ ویئر خود بخود ہمارے سرور سے رابطہ میں رہے اور نئے میگزین کی دستیابی پر خود کو اپ ڈیٹ کر سکے۔ بالکل جیسے اینٹی وائرس سافٹ ویئرز کرتے ہیں۔

فی الحال ہمارے ان تمام منصوبہ جات میں، چاہے وہ احادیث پراجیکٹ ہو، سافٹ ویئرز ہوں، یونیکوڈ لائبریری سائٹ ہو، دو بڑی رکاوٹیں ہیں۔ ایک ہمارے پاس مستقل ڈونیشن کا ابھی تک کوئی بندوبست نہیں، جبکہ ہمارے موجودہ اخراجات کم و بیش ایک لاکھ روپے ماہانہ ہیں، اسی سے اندازہ کیجیے کہ جس کمپنی سے ہم احادیث پراجیکٹ بنوا رہے ہیں، ان سے چار لاکھ میں بات طے ہوئی ہے۔ اور اس پراجیکٹ کے لئے ہمیں مستقل مزید اراکین درکار ہیں، جبکہ موجودہ اراکین ہی کی تنخواہوں کا بار کافی ہے۔ ہر ماہ انس نضر صاحب، اللہ تعالیٰ انہیں خوش رکھیں اور صحت و ایمان کے ساتھ لمبی عمر عطا فرمائیں، وہ خود اراکین کو ان کی تنخواہوں کے علاوہ رقم مہیا کرتے ہیں تاکہ ان سے زیادہ کام لیا جا سکے، جو لوگ ہمارے ادارے سے باہر رہ کر کام کرتے ہیں، ان کو بھی وہی ادائیگی کرتے ہیں۔ میں ذاتی طور پر اب تک ایک بھی ایسے ادارے سے واقف نہیں ہو سکا، جہاں مالکان وقت بھی دیتے ہوں، اور اپنی جیب سے سرمایہ بھی لگاتے ہوں، جبکہ وہاں سے آمدنی صفر ہو۔
اور دوسری بڑی رکاوٹ وسائل کی کمی ہے جو دراصل پہلی رکاوٹ کی وجہ سے ہی ہے۔ اکثر آن لائن پراجیکٹس ہم خود ہی جیسے تیسے کر کے بنا لیتے ہیں۔ پروفیشنل حضرات سے مدد نہیں لیتے (سوائے حدیث پراجیکٹ کے دیگر تمام پراجیکٹس پر ہم خود ہی کام کر رہے ہیں)، ہر سائٹ کو لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے جو اس کو مستقل اپ ڈیٹ کر سکیں، دیکھ بھال کر سکیں، بیک اپس لے سکیں، یہ سوچئے میگزین سائٹ پر ایک شمارہ اپ لوڈ کرنے میں کم و بیش چار سے چھ گھنٹے درکار ہیں۔ اور کل 360 کے قریب شمارہ جات اپ لوڈ کرنے ہیں۔ اگر ہم ایک شخص کو مستقل یہی کام سونپ دیں تو وہ ایک ماہ میں بمشکل 25 شمارہ جات اپ لوڈ کر سکتا ہے۔ تو گویا 14 یا 15 ماہ کا کام تو یہی ہو گیا۔۔۔۔۔
لہٰذا ہمیں نئے پراجیکٹس کے ساتھ نئے اراکین کی بھی ضرورت ہے، جو فی الحال ممکن معلوم نہیں ہوتا۔

معذرت۔۔۔فارغ بیٹھا تھا تو لکھتے لکھتے بات کہاں سے کہاں نکل گئی۔ مختصر یہ کہ ابوطلحہ بابر بھائی سے ان سافٹ ویئرز کے سلسلے میں بھی کچھ بات کی ہے۔ اگر خود کار اپ ڈیٹس والا کوئی طریقہ مل گیا تو ان شاءاللہ اس ایپلی کیشن کی تکمیل کے بعد اگلا کام یہی ہوگا۔
 
Top