• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جس شخص نے نماز پڑھی اس حال میں کہ اس کے آگے تنور ہو یا آگ ہو یا کوئی ایسی چیز ہو جس کی پر ستش کی جاتی ہے اور وہ اس نماز سے اللہ کی رضا مندی چاہے
(۲۷۴)۔ سیدنا انسؓ نے کہا کہ نبیﷺ نے فرمایا : '' میرے سامنے اس حال میں کہ میں نماز پڑھ رہا تھا، دوزخ پیش کی گئی۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : مقبروں میں نماز پڑھنے کی کراہت
(۲۷۵) ۔ سیدنا ابن عمرؓ رسول اللہﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا : '' اپنی کچھ نماز، اپنے گھروں میں ادا کیا کرو اور انھیں قبریں نہ بناؤ۔ ''

(۲۷۶)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ اور سیدنا عبداللہ بن عباسؓ کہتے ہیں کہ جب رسول اللہﷺ پر (مرض الموت) طاری ہو ئی تو آپﷺ اپنی چادر اپنے منہ پر ڈالنے لگے۔ پھر جب اس سے آپﷺ کو گرمی معلوم ہوتی تو اس کو اپنے چہرے سے ہٹا دیتے پھر اسی حالت میں فرمایا : '' یہود و نصاریٰ پر اللہ کی لعنت ہو کہ انھوں نے اپنے نبیوں کی قبروں کو مسجدیں بنا لیا۔ '' آپﷺ ان کے افعال سے ڈراتے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : عورت کا مسجد میں سونا (درست ہے)
(۲۷۷)۔ ام المومنین عائشہؓ سے روایت ہے کہ عرب کے کسی قبیلے کی ایک حبشی لونڈی تھی انھوں نے اسے آزاد کر دیا تھا، مگر وہ ان کے ساتھ رہا کرتی تھی، وہ بیان کرتی ہے کہ (ایک مرتبہ) اسی قبیلے کے لوگوں کی لڑکی باہر نکلی اور اس (کے جسم) پر سرخ چمڑے کی ایک حمائل پڑی ہوئی تھی، کہتی ہے کہ اس نے اس کو خود اتارا یاوہ اس سے گر پڑی، پھر ایک چیل اس طرف سے گزری اور وہ حمائل (نیچے) پڑی ہوئی تھی، چیل نے اسے گوشت سمجھا اور جھپٹ لے گئی، وہ کہتی ہے کہ ان لوگوں نے اس کو تلاش کیا مگر اسے نہ پایا تو اس کا الزام مجھ پر لگا دیا۔ کہتی ہے کہ وہ لوگ میری تلاشی لینے لگے یہاں تک کہ اس کی شرمگاہ کو بھی دیکھا۔ وہ کہتی ہے کہ اللہ کی قسم میں ان کے پاس کھڑی تھی کہ اچانک وہ چیل گزری اور اس نے اس (حمائل) کو پھینک دیا۔ وہ کہتی ہے کہ حمائل ان کے درمیان آ کر گری۔ کہتی ہے کہ میں نے کہا کہ یہی ہے وہ جس کا الزام تم نے مجھ پر لگا یا تھا، تم نے بد گمانی کی حالانکہ میں اس سے بری تھی اور وہ یہ ہے۔ ام المومنین عائشہؓ کہتی ہیں کہ پھر وہ رسول اللہﷺ کے پاس آئی اور اسلام قبول کر لیا تو مسجد میں اس کا ایک خیمہ تھا یا (یہ کہا کہ) ایک چھوٹا سا حجرہ۔ اور وہ میرے پاس آیا کرتی تھی اور مجھ سے باتیں کیا کرتی تھی۔ اور میرے پاس وہ جب بھی آتی تو یہ ضرور کہتی کہ
حمائل والا دن ہمارے پروردگار کی عجیب قدرتوں میں سے ہے
آگاہ ہو اسی نے مجھے کفر کے شہر سے نجات دی
ام المومنین عائشہؓ کہتی ہیں میں نے اس سے کہا کہ تمہارا کیا حال ہے کہ جب کبھی تم میرے پاس آتی ہو تو یہ ضرور کہتی ہو تو اس پر اس نے مجھ سے یہ قصہ بیان کیا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : مردوں کا مسجد میں سونا (درست ہے)
(۸ ۲۷)۔ سیدنا سہل بن سعدؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ سیدہ فاطمہ الزہراءؓ کے گھر آئے تو سیدنا علیؓ کو گھر میں نہ پایا تو آپﷺ نے فرمایا : '' تمہارے چچا کے بیٹے کہاں ہیں ؟'' وہ بولیں کہ میرے اور ان کے درمیان کچھ (تنازعہ) ہو گیا تو وہ مجھ پر غضبناک ہو کر چلے گئے اور میرے ہاں نہیں سوئے تو رسول اللہﷺ نے ایک شخص سے فرمایا : '' دیکھو وہ کہاں ہیں ؟ ' ' وہ (دیکھ کر) آیا اور اس نے کہا کہ وہ مسجد میں سو رہے ہیں۔ پس رسول اللہﷺ (مسجد میں) تشریف لے گئے اور وہ لیٹے ہوئے تھے، ان کی چادر ان کے پہلو سے گر گئی تھی اور ان کے (جسم پر) مٹی لگ گئی تھی، تو رسول اللہﷺ ان (کے جسم) سے مٹی جھاڑتے اور یہ فرماتے تھے : '' اے ابو تراب ! اٹھو۔ اے ابو تراب ! اٹھو۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جب کوئی مسجد میں آئے تو (اسے چاہیے کہ) دو رکعت نماز پڑھ لے
(۲۷۹)۔ سیدنا ابو قتادہ السلمییؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : '' جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہو تو اسے چاہیے کہ بیٹھنے سے پہلے دو رکعت نماز پڑھ لے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033

باب :مسجد کی تعمیر کا بیان

(۲۸۰)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کے زمانے میں مسجد کچی اینٹوں سے (تعمیر کی ہوئی تھی) اور اس کی چھت کھجور کی شاخوں کی تھی اور اس کے ستون کھجور کی لکڑی کے تھے تو امیر المومنین سیدنا ابوبکرؓ نے اس میں کچھ زیادتی نہیں کی اور امیر المومنین سیدنا عمرؓ نے اس میں زیادتی کر دی اور اس کو رسول اللہﷺ کے زمانے کی عمارت کے موافق کچی اینٹوں اور کھجور کی شاخوں سے بنایا اور اس کے ستون پھر لکڑی کے لگائے۔ اس کے بعد امیر المومنین سیدنا عثمانؓ نے اس کو بدل دیا اور اس میں بہت سی زیادتی کر دی اور اس کی دیوار منقش پتھروں اور گچ کی بنائی اور اس کی چھت ساگواں (ایک قسم کی لکڑی) سے بنائی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : مسجد کی تعمیر میں ایک دوسرے کی اعانت کرنا
(۲۸۱)۔ سیدنا ابوسعید خدریؓ (ایک دن) حدیث بیان کرنے لگے یہاں تک کہ مسجد (نبویؓ) کی تعمیر کے بیان پر آئے تو کہنے لگے کہ ہم ایک ایک اینٹ اٹھاتے تھے اور سیدنا عمارؓ دو دو اینٹیں اٹھاتے تھے تو انھیں نبیﷺ نے دیکھا تو آپﷺ ان (کے جسم) سے مٹی جھاڑنے لگے اور یہ فرماتے جاتے تھے کہ : '' وائے عمار (رضی اللہ عنہ) کی مصیبت! انھیں ایک باغی گروہ شہید کرے گا، یہ ان کو جنت کی طرف بلاتے ہوں گے اور وہ ان کو دوزخ کی طرف بلاتے ہوں گے۔ '' ابو سعیدؓ کہتے ہیں کہ عمار کہا کرتے تھے کہ '' میں فتنوں سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جو شخص مسجد بنائے (اس کا کیا ثواب ہے ؟)
(۲۸۲)۔ سیدنا عثمان بن عفانؓ سے روایت ہے کہ جب لو گ ان کے بارے میں گفتگو کر رہے تھے،جس وقت کہ انھوں (عثمان) نے رسول اللہﷺ کی مسجد بنائی، انھوں نے کہا کہ تم نے (میرے بارے میں) بہت کچھ کہا حالانکہ میں نے رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے : '' جو شخص مسجد بنائے اور اللہ کی رضا مندی چاہتا ہو۔ اللہ اس کے لیے اسی کے برابر جنت میں مکان بنا دیتا ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جب مسجد میں گزرے تو تیر کی پیکان پکڑے
(۲۸۳)۔ سیدنا جابر بن عبداللہؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص مسجد میں سے گزرا اور اس کے ہمراہ کچھ تیر تھے تو اس کو رسول اللہﷺ نے فرمایا: '' ان کی پیکان (جس سے آدمی زخمی ہو سکتا ہے) پکڑ لو۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : مسجد میں سے گزرنا سے (کس طرح چاہئے ؟)
(۲۸۴)۔ سیدنا ابو موسیٰ اشعریؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: '' جو شخص ہماری مسجدوں یا بازاروں میں سے کسی تیر کے ساتھ گزرے تو اسے چاہیے کہ اس کی پیکانوں کو پکڑے کہیں ایسا نہ ہو کہ اپنے ہاتھ سے کسی مسلمان بھائی کو زخمی کر دے۔ ''
 
Top