• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ عید کے دونوں مہینے کم نہیں ہوتے
(۹۳۰)۔ سیدنا ابو بکرؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے ارشاد فرمایا :''دو مہینے ایسے ہیں کہ کم نہیں ہوتے دونوں مہینے عید کے ہیں (۱) رمضان (۲) ذی الحجہ۔ ''
فائدہ:اسلاف سے اس کے دو مشہور مفہوم ہیں (۱) اگر ایک انتیس کا ہو گا تو دوسرا تیس کا یا دونوں تیس کے ہوں گے۔ دونوں انتیس کے نہیں ہوں گے۔ (۲) ثواب کے اعتبار سے ان میں کمی نہیں ہو گی، تعداد کے اعتبار کمی ہوسکتی ہے یعنی انتیس کے ہو سکتے ہیں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ نبیﷺ کا فرمانا :''ہم لوگ نہ لکھنا جانتے ہیں نہ حساب جانتے ہیں۔ ''
(۹۳۱)۔ سیدنا ابن عمرؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :''ہم امی (ان پڑھ) لوگ ہیں، حساب کتاب نہیں جانتے، (پھر انگلیوں کے اشارے سے بیان فرمایا کہ) مہینہ اس طرح اور کبھی اس طرح ہوتا ہے یعنی کبھی انتیس دن کا اور کبھی تیس دن کا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ رمضان سے ایک یا دو دن پہلے روزہ نہیں رکھنا چاہیے
(۹۳۲)۔ سیدنا ابو ہریر ہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے ارشاد فرمایا :''تم میں سے کوئی شخص رمضان سے ایک دو دن پہلے روزہ نہ رکھے۔ ہاں اگر کسی شخص کے روزے رکھنے کا دن آ جائے کہ جس دن وہ ہمیشہ روزہ رکھا کرتا تھا تو اس دن روزہ رکھ لے۔ (خاص طور پر استقبال رمضان کے لیے روزہ رکھنا جائز نہیں ہے)۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ اللہ تعالیٰ کا فرمانا کہ ''تمہارے لیے روزوں کی رات میں اپنی بیویوں سے صحبت کرنا حلال کر دیا گیا ہے تم اپنی بیویوں کے لباس ہو اور وہ تمہارا لباس ہیں۔۔۔ ''
(۹۳۳)۔ سیدنا براء کہتے ہیں کہ محمد رسول اللہﷺ کے اصحاب کا یہ دستور تھا کہ جب کوئی روزہ دار ہوتا اور افطار کے وقت افطار کرنے سے پہلے سو جاتا تو پھر باقی رات میں کچھ نہ کھاتا اور نہ (اگلے) دن میں یہاں تک کہ (پھر) شام ہو جاتی اور سید نا قیس بن صرمہ انصاریؓ روزہ دار تھے تو جب افطار کا وقت آیا تو وہ اپنی بیوی کے پاس گئے اور ان سے پوچھا کہ کیا کچھ کھانے کو ہے؟ تو انھوں نے کہا نہیں مگر میں جاتی ہوں اور کچھ ڈھونڈ کر لاتی ہوں۔ اور قیس بن صرمہؓ تمام دن محنت کیا کرتے تھے، ان پر نیند غالب آ گئی (اور وہ سو گئے پھر) جب ان کی بیوی (کھانا لے کر) آئیں اور ان کو (سوتا ہوا) دیکھا تو کہنے لگیں کہ تمہاری خرابی آ گئی۔ دوسرے دن جب دوپہر ہوئی تو وہ بے ہوش ہو گئے۔ یہ واقعہ نبیﷺ سے ذکر کیا گیا تو اس پر یہ آیت نازل ہوئی :
''تمہارے لیے روزوں کی رات میں اپنی بیویوں سے صحبت کرنا حلال کر دیا گیا ہے۔ ''
پس صحابہ بے انتہا خوش ہوئے تو اسی آیت کے یہ الفاظ بھی نازل ہوئے :
''کھاؤ اور پیو، یہاں تک کہ تم کو (صبح کی) سفید دھاگہ (یعنی فجر کی سفیدی) رات کی سیاہ دھاری سے نمایاں نظر آنے لگے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ''کھاؤ اور پیو یہاں تک کہ تمھیں شب کی سیاہ دھاری سے سپید ۂ سحر کی دھاری نمایاں نظر آئے ''(البقرہ :۱۸۷)
(۹۳۴)۔ سیدنا عدی بن حاتمؓ کہتے ہیں کہ جب آیت :''یہاں تک کہ سفیددھاری سے تمہارے لیے واضح ہو جائے۔ ''(سورۂ البقرۃ:۱۸۷)نازل ہوئی تو میں نے ایک سیاہ رسی اور ایک سفید رسی لے لی اور ان دونوں کو اپنے تکیہ کے نیچے رکھ لیا اور رات کو (اٹھ اٹھ کر ان کو) دیکھتا رہا مگر مجھے کچھ معلوم نہ ہوا تو صبح کو میں رسول اللہﷺ کے پاس گیا اور آپﷺ سے اس کا ذکر کیا تو آپﷺ نے فرمایا :''وہ (سیاہ دھاگا) تو رات کی سیاہی اور (سفیددھاگا) صبح کی سفیدی ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ سحری کھانے میں اور نماز فجر میں کتنا وقت ہونا چاہیے؟
(۹۳۵)۔ سیدنا زید بن حارثؓ کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہﷺ کے ہمراہ سحری کھائی پھر آپﷺ نماز کے لیے کھڑے ہو گئے۔ (سیدنا انسؓ کہتے ہیں میں نے ان سے) پوچھا کہ اذان اور سحری کے درمیان کتنا وقت تھا؟ تو انھوں نے کہا کہ جتنے وقت میں پچاس آیتوں کی تلاوت کی جا سکے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ سحری کھانے میں برکت ہونا ثابت ہے مگر وہ واجب نہیں ہے
(۹۳۶)۔ سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا :''(اے لوگو!)سحری کھاؤ،اس لیے کہ سحری کھانے میں برکت ہوتی ہے۔ (رسول اللہﷺ کے حکم پر عمل کرنے سے عملی فائدہ بھی ہے اور آخرت کا ثواب بھی)۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ جب دن میں روزے کی نیت کی جائے تو؟
(۹۳۷)۔ سیدنا سلمہ بن اکوعؓ سے روایت ہے کہ (ایک مرتبہ) عاشورہ کے دن نبیﷺ نے ایک شخص کو اس امر کا اعلان کرنے کے لیے مقرر فرمایا :''(آج) جس شخص نے کچھ کھا لیا وہ اب کچھ نہ کھائے اور جس نے نہ کھا یا ہو وہ (روزہ کی نیت کر لے یعنی) روزہ رکھ لے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ روزہ دار کا صبح کو جنابت کی حالت میں اٹھنا
(۹۳۸)۔ ام المومنین عائشہ صد یقہؓ اور ام سلمہؓ سے روایت ہے کہ کبھی کبھی رسول اللہﷺ کو اس حالت میں صبح ہو جایا کرتی تھی کہ آپﷺ اپنی بیویوں سے جنبی ہوتے تھے پھر غسل فرما لیتے اور روزہ رکھتے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ روزہ دار کا (اپنی عورت سے) ملنا
(۹۳۹)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ نبیﷺ روزہ کی حا لت میں (اپنی ازواج مطہرات کو) بوسہ دے لیا کرتے تھے اور مباشرت (یعنی گلے لگا) لیا کرتے مگر آپﷺ اپنی خواہش پر تم سے زیادہ قابو رکھتے تھے۔ (ام المومنین عائشہ صدیقہؓ ہی فرماتی ہیں کہ روزہ دار کے لیے عورت کی شرمگاہ حرام ہے۔ یہاں مباشرت سے مراد معانقہ کرنا اور جسم سے جسم ملانا ہے)۔
 
Top