• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ افطار میں جلدی کرنا افضل ہے
(۹۵۲)۔ سیدنا سہل بن سعدؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :''لوگ ہمیشہ نیکی پر رہیں گے جب تک کہ وہ جلد افطار کرنے میں جلدی کیا کریں گے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ جب کوئی شخص رمضان میں افطار کر لے اسکے بعد آفتاب ظاہر ہو جائے تو اسے کیا کرنا چاہیئے؟
(۹۵۳)۔ سیدہ اسماء بنت ابوبکر صدیقؓ کہتی ہیں کہ ہم نے نبیﷺ کے دور میں ایک دفعہ بادل والے دن میں روزہ افطار کر لیا (کیوں کہ وقت کا صحیح اندازہ نہ ہو سکا تھا تو) اس کے بعد آفتاب نکل آیا۔
فائدہ : بعد میں قضاء ہو گی یا نہیں، اس میں اسلاف کا اختلاف ہے۔ فتح الباری میں سیدنا عمرؓ کا قول ابن ابی شبیہ کے حوالے سے مروی ہے کہ آپ نے فرمایا تھا :'' ہم قضاء نہیں کریں گے اور اس نماز پر قیاس کیا جائے کہ صحابہ کرام کو بحالت نماز جب علم ہوا کہ قبلہ تبدیل ہو گیا ہے تو انھوں نے وہ رکعت نہیں لو ٹائی تھی جو پڑھ چکے تھے۔ تو اس سے بھی ترک قضاء والے قول کو تقویت ملتی ہے واللہ ! اعلم بالصواب۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ بچوں کا روزہ رکھنا
(۹۵۴)۔ ربیع بنت معوذؓ کہتی ہیں کہ نبیﷺ نے عاشورہ کی صبح کو انصار کی بستیوں میں یہ کہلا بھیجا :'' جس نے بغیر روزہ کے صبح کی ہو وہ اپنے باقی دن میں کچھ کھائے نہ کچھ پیے۔ اور جس شخص نے روزہ کی حالت میں صبح کی ہو وہ روزہ رکھے۔ '' ربیعؓ کہتی ہیں کہ اس کے بعد ہم برابر عاشورہ کا روزہ رکھتے اور اپنے بچوں کو بھی رکھواتے اور ان کے لیے روئی کے کھلونے بنا لیا کرتے تھے کہ جب کوئی ان میں سے کھانے کے لیے روتا تو ہم وہی کھلونا اس کو دے دیتے یہاں تک کہ افطار کا وقت آتا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ سحری تک کچھ نہ کھانا پینا
(۹۵۵)۔ سیدنا ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے کہ انھوں نے رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا :۔ '' (اے لوگو!) مسلسل (بلا سحری و افطار ی) روزے نہ رکھو اور جو تم میں سے کوئی ایسا کرنا ہی چاہتا ہے تو وہ سحری تک ایسا کر سکتا ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ جو شخص مسلسل (بلا سحری و افطاری) زیادہ روزے رکھے اسے تنبیہ کرنا
(۹۵۶)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے مسلسل (بلا سحری و افطاری) کے روزوں سے منع فرمایا تو مسلمانوں میں سے ایک شخص نے عرض کی کہ یا رسول اللہ ! آپ تو وصال کرتے ہیں (یعنی طے کے روزے رکھتے ہیں) تو آپﷺ نے فرمایا :'' تم میں سے کون شخص میرے مثل ہے؟ میں رات کو سوتا ہوں تو میرا پروردگار مجھے کھلا دیتا ہے مگر جب وہ لوگ باز نہ آئے تو آپﷺ نے ان کے ساتھ ایک دن وصال کیا (یعنی کچھ نہ کھایا پیا) دوسرے دن بھی وصال کیا (یعنی کچھ نہ کھایا پیا) کئی دن طے کے روزے رکھے، اس کے بعد (عید کا) چاند نکل آیا۔ آپﷺ نے ان کے نہ ماننے پر بطور خفگی کے فرمایا :'' اگر ابھی چاند نہ نکلتا تو میں اور زیادہ روزے تم سے رکھواتا۔ '' اور ایک دوسری روایت میں سیدنا ابوہریرہؓ سے ہی مروی ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' تم اسی قدر عبادت اپنے ذمہ لو جس کی تمہیں طاقت ہو۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ اگر کوئی شخص اپنے بھائی کو نفل روزہ توڑنے کے لیے قسم دلائے تو۔۔۔؟
(۹۵۷)۔ سیدنا ابو حجیفہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے سیدنا سلمان اور سیدنا ابو الدداءؓ کے درمیان بھائی چارا کر دیا تھا۔ اس وجہ سے (ایک دن) سلمان، ابو الدرداء(رضی اللہ عنہ) سے ملاقات کو گئے تو انھوں نے ام الدرداء کو بہت خستہ حالت میں پایا اور ان سے کہا کہ تمہارا کیا حال ہے؟ وہ بولیں کہ تمہارے بھائی ابو الدرداء کو اب دنیا کی کچھ ضرورت نہیں رہی۔ اتنے میں ابوالدرداء بھی آ گئے اور انھوں نے سلمان کے لئے کھانا تیار کیا اور (سلمان سے)کہا کہ تم کھاؤ میں تو روزہ دار ہوں سلمان نے جواب دیا کہ میں نہیں کھاؤں گا تاوقتیکہ تم بھی کھاؤ۔ بالآخر ابوالدرداء نے (روزہ توڑ دیا اور سلمان کیسا تھ) کھانا کھایا۔ پھر جب رات ہوئی تو ابو الدرداء نماز پڑھنے کھڑے ہو گئے۔ سلمان نے کہا کہ ابھی سوجاؤ چنانچہ وہ سو گئے پھر تھوڑی دیر کے بعد وہ اٹھنے لگے تو سلمان نے کہا کہ ابھی سو جاؤ۔ پھر جب اخیر رات ہوئی تو سلمان نے کہا کہ اب اٹھو !چنانچہ دونوں نے نماز پڑھی پھر ابوالدرداء سے سلمان نے کہا کہ بے شک تمہارے پروردگار کا بھی تم پر حق ہے، تمہاری جان کا بھی تم پر حق ہے اور تمہاری بیوی کا بھی تم پر حق ہے پس تم ہر صاحب حق کا حق ادا کر و۔ پھر ابو الدرداء نبیﷺ کے پاس آئے اور آپﷺ سے یہ تمام (واقعہ) بیان کیا تو آپﷺ نے فرمایا:'' سلمان نے سچ کہا۔ ''(رضوان اللہ علیہ اجمعین)
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ شعبان میں روزے رکھنے کا بیان
(۹۵۸)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ نبیﷺ جب نفلی روزے رکھتے تو اس قدر رکھتے تھے کہ ہم خیال کر تے کہ اب آپﷺ روزہ ترک نہ فرمائیں گے اور جب چھوڑتے تو اس قدر چھوڑتے کہ ہم کو خیال ہوتا تھا اب کبھی آپﷺ روزہ نہ رکھیں گے اور میں نے رسول اللہﷺ کو رمضان کے سوا کسی اور مہینہ میں پورے روزے رکھتے نہیں دیکھا اور میں نے آپﷺ کو شعبان سے زیادہ اور کسی مہینہ میں روزہ رکھتے نہیں دیکھا۔

(۹۵۹)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ شعبان سے بڑھ کر کسی اور مہینہ میں (نفلی) روزے نہ رکھتے تھے بلکہ یوں سمجھیں کہ شعبان تقریباً روزوں میں ہی گزارتے تھے اور مزید کہتی ہیں کہ آپﷺ فرمایا کرتے تھے۔ :'' اے لوگو! اسی قدر عبادت اپنے ذمہ لو جن کی تم برداشت کر سکو، اس کے لیے کہ اللہ تعالیٰ (ثواب دینے سے) نہیں تھکتا یہاں تک کہ تم عبادت کرنے سے تھک جاؤ اور عمدہ نماز نبیﷺ کے نزدیک وہ تھی جس پر مداومت کی جائے اگر چہ وہ تھوڑی ہی ہو اور جب آپﷺ کو ئی نماز پڑھتے تو اس پر ہمیشگی اختیار کر تے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ نبیﷺ کے روزہ رکھنے اور نہ رکھنے کا ذکر
(۹۶۰)۔ سیدنا انسؓ سے نبیﷺ کے روزے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ میں جب چاہتا کہ کسی مہینہ میں آپﷺ کو روزہ رکھتا ہو ادیکھ لوں تو آپﷺ کو روزہ رکھتا ہو ا دیکھ لیتا اور جب آپﷺ کو بغیر روزہ رکھے دیکھنا چاہتا تو بھی دیکھ لیتا اور جب کبھی رات کو نماز پڑھتا ہوا دیکھنا چاہتا تو نماز پڑھتا ہوا دیکھ لیتا اور جب (سوتا ہوا دیکھنا چاہتا تو) سوتا ہوا دیکھ لیتا اور میں نے کسی سمور اور ریشمی کپڑے کو رسول اللہﷺ کے دست مبارک سے زیادہ نرم نہیں دیکھا اور نہ میں نے کبھی مشک عنبر کو رسول اللہﷺ (کے پسینہ) کی خوشبو سے زیادہ خوشبو دار پایا۔

(۹۶۱)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاصﷺ کی حدیث پہلے گزر چکی ہے (دیکھئیے حدیث :۵۹۶)۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ روزہ رکھنے میں اپنے جسم کے حق کی بھی رعایت کرنا چاہیے
(۹۶۲)۔ سیدنا انسؓ اس روایت میں کہتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمروؓ جب بوڑھے ہو گئے تو کہا کرتے تھے کہ اے کاش ! میں نے نبیﷺ کی (ہر ماہ میں تین روزے رکھنے کی) اجازت قبول کر لی ہوتی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ روزہ رکھنے میں بیوی کے حق کی بھی رعایت کرنا چاہیے
(۹۶۳)۔ عبداللہ بن عمرو بن العاصؓ سے ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہﷺ نے داؤدؑ کے روزہ کا ذکر کیا تو فرمایا :'' ایک دن روزہ رکھتے اور ایک دن نہ رکھتے اور جب دشمن سے میدان جنگ میں مقابلہ کرتے تو بھاگتے نہ تھے۔ '' عبداللہؓ نے عرض کی، یا رسول اللہ ! کوئی ہے جو میری طرف سے (بھی داؤدؑ کی) اسی بات (یعنی عمل) کی ذمہ داری قبول کر لے (یعنی میں بھی یہی عمل کروں) تو نبیﷺ نے فرمایا :'' جو شخص ہمیشہ روزہ رکھے اس نے روزہ ہی نہیں رکھا۔ '' دو مرتبہ آپﷺ نے یہی فرمایا۔ (عطاء کہتے ہیں کہ پتہ نہیں یہاں صوم دہر کا ذکر کس طرح ہوا البتہ انہیں اتنا یاد تھا کہ آپﷺ نے دو مرتبہ فرمایا)
 
Top