• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ سود کھلانے والے کا گناہ
(۹۹۸)۔ سیدنا ابو حجیفہؓ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے باپ کو دیکھا کہ انھوں نے ایک غلام خریدا جو پچھنے لگاتا تھا پھر اس کے پچھنے لگا نے کے اوزار کو انھوں نے توڑ دیا تو میں نے ان سے (اس کا سبب) پوچھا تو انھوں نے کہا کہ نبیﷺ نے کتے کی قیمت اور خون کی قیمت لینے سے منع فرمایا ہے اور آپﷺ نے داغ لگانے والی اور داغ لگوانے والی (یعنی بازو وغیرہ پر سرمے یا ٹیل کے ساتھ نام لکھنا، لکھوانا یا پھول وغیرہ بنانا، بنوانا) اور سود لینے اور سود دینے سے بھی منع فرمایا ہے اور مصور پر آپﷺ نے لعنت فرمائی ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان کہ '' اللہ تعالیٰ صدقات کو بڑھاتا اور سود کو ختم کر تا ہے۔ ''
(۹۹۹)۔ سیدنا ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا :'' جھوٹی قسم مال کو کھوٹا کر دیتی ہے اور برکت کو مٹا دیتی ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ لوہار کے پیشے کا ذکر
(۱۰۰۰)۔ سیدنا خبابؓ کہتے ہیں کہ میں دور جاہلیت میں لوہار تھا اور عاص بن وائل پر میرا کچھ قرض تھا، میں اس کے تقاضے کے لیے عاص کے پاس آیا کرتا تھا۔ عاص نے (مجھ سے ایک مرتبہ کہا) کہ میں تمہیں نہ دوں گا تاوقتیکہ تم محمدﷺ کی نبوت کا انکار کر جاؤ۔ میں نے کہا اگر اللہ تجھے موت دے اور مرنے کے بعد تو پھر زندہ کیا جائے۔ تب بھی میں محمدﷺ (کی نبوت) کا انکار نہ کروں گا۔ عاص نے کہا کہ پھر تم مجھے چھوڑ دو تاکہ میں مر جاؤں اور پھر زندہ کیا جاؤں کیوں کہ اس وقت مجھے مال بھی ملے گا اولاد بھی ملے گی، میں تمہارا قرض ادا کر دوں گا۔ اس پر (سورۂ مریم : ۷۷، ۷۸کی) یہ آیات نازل ہوئیں :
'' اے نبی ! کیا تم نے اس شخص کو بھی دیکھا جو ہماری آیتوں کا انکار کرتا ہے اور کہتا ہے کہ بیشک ضرور (اگر میں مرنے کے بعد زندہ کیا جاؤں گا تو) مجھ کو مال اور اولاد ملے گی۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ درزی کے پیشہ کا بیان
(۱۰۰۱)۔ سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ ایک درزی نے رسول اللہﷺ کو کھانا کھلانے کے لیے بلایا جو اس نے آپﷺ کے لیے تیار کیا تھا تو میں بھی رسول اللہﷺ کے ہمراہ اس کھانے پر گیا تو رسول اللہﷺ کے سامنے روٹی اور شوربا جس میں ہرا گھیا (لمبا کدو) اور سوکھا ہوا گوشت تھا، رکھ دیا پس میں نے رسول اللہﷺ کو دیکھا تو پیالے میں ادھر ادھر سے کدو کو ڈھونڈتے تھے لہٰذا میں اس دن سے کدو کو اچھا سمجھتا ہوں۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ جانوروں اور گدھوں وغیرہ کی خریداری درست ہے
(۱۰۰۲)۔ سیدنا جابر بن عبداللہؓ کہتے ہیں کہ میں کسی جہاد میں نبیﷺ کے ہمراہ تھا تو میرے اونٹ نے مجھے لے کر چلنے میں سستی کی اور تھک گیا پھر نبیﷺ میرے پاس تشریف لائے اور مجھے پکارا :'' جابر ! '' میں نے عرض کی جی۔ فرمایا :'' تمہارا کیا حال ہے؟ '' میں نے عرض کی کہ میرا اونٹ چلنے میں سستی کرتا ہے اور تھک گیا ہے، اس سبب سے میں پیچھے رہ گیا ہوں۔ پس آپﷺ اترے اور اسے اپنی لاٹھی سے مارا اس کے بعد مجھ سے فرمایا :'' اب سوار ہو جاؤ۔ '' چنانچہ میں سوار ہو گیا (وہ اونٹ اس وقت ایسا تیز ہو گیا کہ) بے شک میں اس کو رسول اللہﷺ (کے برابر ہو جانے) سے روکتا تھا۔ پھر نبیﷺ نے پوچھا :'' کیا تم نے نکاح کیا ہے؟ '' میں نے عرض کی جی ہاں۔ فرمایا :'' کنواری عورت سے نکاح کیا ہے یا شادی شدہ سے؟ '' میں نے عرض کہ بیاہی سے تو آپﷺ نے فرمایا :'' کسی نو عمر کنواری سے نکاح کیوں نہیں کیا کہ تم اس سے کھیلتے اور وہ تم سے کھیلتی؟ '' میں نے عرض کی کہ میری (کچھ کم عمر) بہنیں ہیں لہٰذا میں نے یہ چاہا کہ ایک ایسی عورت سے نکاح کروں جو ان سب کو سمیٹ لے اور ان کے کنگھی کر دیا کرے اور ان کی خبر گیری کرے۔ آپﷺ نے فرمایا :'' اچھا اب تم اپنی بیوی کے پاس پہنچو گے تو خوب خوب (صحبت کے) مزے اٹھانا۔ '' پھر آپﷺ نے نے فرمایا :'' کیا تم اپنا اونٹ فروخت کر و گے؟ '' میں نے عرض کہ جی ہاں۔ پس آپﷺ نے وہ اونٹ مجھ سے ایک اوقیہ (سونے یا چاندی) کے عوض خرید لیا۔ اس کے بعد رسول اللہﷺ مجھ سے پہلے پہنچ گئے اور میں صبح کو پہنچا پھر ہم لوگ مسجد کی طرف گئے تو نبیﷺ کو ہم نے مسجد کے دروازے پر پایا۔ آپﷺ نے فرمایا :'' کیا تم ابھی چلے آ رہے ہو؟ '' میں نے عرض کہ جی ہاں۔ آپﷺ نے فرمایا :'' تم اپنا اونٹ چھوڑ دو اور مسجد میں جاؤ اور دو رکعت نماز پڑھو۔ ''چنانچہ میں نے نماز پڑھی، اس کے بعد آپﷺ نے سیدنا بلالؓ کو حکم دیا کہ مجھے ایک اوقیہ (سونا یا چاندی) تول دیں چنانچہ انھوں نے مجھے جھکتا ہوا تول دیا۔ پس میں گھر کی طرف واپس چلا ہی تھا کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' ان کو میرے پاس بلا لاؤ۔ '' میں نے (اپنے دل میں) کہا کہ اب میرا اونٹ مجھے واپس مل جائے گا حالانکہ مجھے یہ بات بہت ہی ناپسندیدہ معلوم ہوتی تھی، آپﷺ نے فرمایا :'' تم اپنا اونٹ بھی لے لو اور اس کی قیمت بھی لے لو۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ بیمار یا خارشی اونٹوں کو خریدنا درست ہے
(۱۰۰۳)۔ سیدنا عبداللہ بن عمر بن خطابؓ نے ایک آدمی سے کچھ بیمار اونٹ خرید ے۔ اس آدمی کا اس کاروبار میں ایک شراکت دار بھی تھا پس اس آدمی کا وہ شریک سیدنا ابن عمرؓ کے پاس آیا اور بطور معذرت کے کہا کہ میرے شریک نے بیمار اونٹ آپ کے ہاتھ فروخت کر دیے ہیں، اس نے آپ کو پہنچانا نہیں۔ سیدنا ابن عمرؓ نے کہا اچھا تم ان کو واپس لے جاؤ۔ اس کے بعد کہنے لگے کہ انھیں چھوڑ جاؤ، ہم رسول اللہﷺ کے فیصلے پر راضی ہیں کیوں کہ (آپﷺ نے فرمایا ہے) '' ایک کا مرض دوسرے کو نہیں لگتا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ پچھنے لگانے والے کے پیشے کا بیان
(۱۰۰۴)۔ سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ ابو طیبہ نے رسول اللہﷺ کو پچھنے لگائے تھے تو آپﷺ نے ان کو ایک صاع کھجوریں دلوا دیں اور اس کے مالک کو حکم دیا تھا کہ ان کے خراج میں تخفیف کر دیں۔

(۱۰۰۵)۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے (ایک مرتبہ) پچھنے لگوائے اور جس نے آپﷺ کو پچھنے لگائے تھے اس کو اجرت دی اور اگر یہ اجرت حرام ہوتی تو آپﷺ اسے ہر گز نہ دیتے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ ان کپڑوں کی تجارت جن کا پہننا مر داور عورت کے لیے ناجائز ہے
(۱۰۰۶)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ سے روایت ہے کہ انھوں نے ایک مسند خریدی جس میں تصویریں تھیں پھر جب اسے رسول اللہﷺ نے دیکھا تو دروازے پر کھڑے ہو گئے گھر کے اندر نہ گئے (تو عائشہؓ کہتی ہیں) جب میں نے آپﷺ کے چہرہ مبارک میں ناراضگی (کی کیفیت) دیکھی تو میں نے کہا یا رسول اللہ ! میں اللہ اور اس کے رسول کے سامنے توبہ کرتی ہوں، میں نے کیا گناہ کیا؟ تو رسول اللہﷺ نے فرمایا۔ :'' یہ مسند کیسی ہے؟ '' میں نے عرض کی کہ یہ میں نے آپﷺ کے لیے خرید ی ہے تا کہ آپﷺ اس پر بیٹھیں اور اس پر تکیہ لگائیں تو رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' ان تصویروں کے بنانے والوں پر قیامت کے روز عذاب کیا جائے گا اور ان سے کہا جائے گا کہ جو صورتیں تم نے بنائی ہیں ان کو زندہ کر و۔ ''مزید آپﷺ نے فرمایا :'' جس گھر میں تصویریں ہوتی ہیں وہاں فرشتے نہیں جاتے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ اگر کوئی شخص کوئی چیز خرید کر فروخت کرنے والے سے جدا ہو نے سے پہلے ہی کسی اور کو بطور تحفہ دے دے۔
(۱۰۰۷)۔ سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ ہم کسی سفر میں نبیﷺ کے ہمراہ تھے اور میں سیدنا عمرؓ کے ایک تند مزاج اونٹ پر سوار تھا، وہ اونٹ میرے قابو میں نہ آتا تھا اور سب لوگوں سے آگے بڑھ جاتا تھا تو سیدنا عمرؓ سے ڈانٹتے تھے اور پیچھے کر دیتے تھے، پھر وہ آگے بڑھ جاتا تھا اور سیدنا عمرؓ پھر اسے ڈانٹ کر پیچھے کر دیتے تھے تو نبیﷺ نے سیدنا عمرؓ سے فرمایا :'' تم یہ اونٹ میرے ہاتھ فروخت کر دو۔ ''تو انھوں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ ! وہ آپ ہی کا ہے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'''(یہ نہیں) تم اسے میرے ہاتھ فروخت کر دو۔ '' چنانچہ انھوں نے وہ اونٹ رسول اللہﷺ کو فروخت کر دیا۔ پھر نبیﷺ نے فرمایا :'' اے عبداللہ(ابن عمر)! وہ اونٹ تمہارا ہی ہے، تم اس کے ساتھ جو چاہو سو کرو۔ (یعنی ان کو بطور تحفہ دے دیا)۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ مکر و فریب کا خرید و فروخت میں مکروہ ہونا
(۱۰۰۸)۔ سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبیﷺ سے عرض کی کہ مجھے خرید و فروخت میں اکثر نقصان رہتا ہے تو آپﷺ نے فرمایا :'' جب تم خرید و فروخت کیا کرو تو کہہ دیا کرو کہ (یعنی خریدو فروخت میں) دھو کا یا نقصان نہیں دینا چاہیے۔ ''
 
Top