• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ زنا کار غلام کی بیع (جائز ہے یا نہیں؟)
(۱۰۲۴)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' جب لونڈی زنا کر ے اور اس پر ارتکاب ثابت ہو جائے تو اس کو سزا دینی چاہیے اور صرف ڈانٹنے پر اکتفا نہ کرے۔ اگر وہ پھر زنا کرے تو دوبارہ اس کو سزا دے اور صرف ڈانٹنے پر اکتفا نہ کرے۔ پھر اگر تیسری بار بھی زنا کرے تو اس کو فروخت کر دے اگر چہ بالوں کی ایک رسی کے بدلے ہی سہی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ کیا (اگر) کو ئی شہری کسی بیرونی کے لیے بیع کر ے (تو جائز ہے) اور کیا وہ اس کی مدد کرے اور اس کی خیر خواہی کرے تو درست ہے؟
(۱۰۲۵)۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' غلہ لانے والے قافلے کو راستہ ہی میں جا کر نہ ملو بلکہ ان کو بستی میں آنے دو اور کو ئی شہری کسی (بدوی) بیرونی کے لیے بیع نہ کرے۔ ''سیدنا ابن عباسؓ سے پوچھا گیا اس کو مطلب ہے کہ کوئی شہری کسی بیرونی کے لیے بیع نہ کرے؟ تو سیدنا ابن عباسؓ نے بتایا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کا دلال نہ بنے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ پہلے سے آگے جا کر غلہ لانے والے قافلے کو ملنے کی ممانعت
(۱۰۲۶)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :''تم میں سے کوئی شخص کسی کی بیع پر بیع نہ کرے اور مال کی تم لوگ پیشوائی نہ کیا کرو حتیٰ کہ وہ بازار میں پہنچ جائے (اور وہاں فروخت ہو)۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ انگور کا انگور کے عوض میں اور اناج کا اناج کے عوض میں فروخت کرنا کیساہے؟
(۱۰۲۷)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے بیع مزابنہ سے منع فرمایا ہے اور مزابنہ یہ ہے کہ سوکھی ہو ئی کھجور کے عوض ناپ کر فروخت کرنا اور تازہ انگور کو خشک انگور کے عوض ناپ کر فروخت کرنا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ ''جَو ''کا ''جَو ''کے عوض فروخت کرنا کیسا ہے؟
(۱۰۲۸)۔ سیدنا مالک بن اوسؓ سے روایت ہے کہ انھیں سواشرفیوں کی ریز گاری کی ضرورت پڑی تو(وہ کہتے ہیں کہ) مجھے سیدنا طلحہ بن عبیداللہ نے بلوایا اور ہم دونوں نے اس معاملہ پر گفتگو کی حتیٰ کہ وہ راضی ہو گئے اور سونے کی اشرفیاں اپنے ہاتھ میں لے کر الٹنے پلٹنے لگے اور اس کے بعد انھوں نے کہا کہ اتنا انتظار کر و کہ (اے مالک بن اوس) تمہیں اللہ کی قسم ! تم طلحہ کو نہ چھوڑنا جب تک کہ ان سے ریز گاری نہ لے لو (کیونکہ) رسول اللہﷺ نے فرمایا :''سونے کو سونے کے بدلے فروخت کرنا سود ہے مگر اس صورت میں کہ ہاتھوں ہاتھ لین دین ہو۔۔۔ اور ساری حدیث بیان کی جو کہ پہلے گزر چکی ہے (دیکھئیے حدیث :۹۰۱۹)۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ سونے کا سو نے کے عوض فروخت کرنا کیسا ہے؟
(۱۰۲۹)۔ سیدنا ابو بکرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :''سو نے کی سونے کے عوض فروخت نہ کرو مگر ہم وزن (یعنی جتنا سونا دیا اتنا ہی واپس لیا) اور(اسی طرح) چاندی کو چاندی کے عوض فروخت نہ کر و مگر ہم وزن اور سونے کو چاندی اور چاندی کو سونے کے عوض میں جس طرح چاہو خرید و فروخت کر سکتے ہو۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ چاندی کو چاندی کے عوض فروخت کرنا کیسا ہے؟
(۱۰۳۰)۔ سیدنا ابو سعید خدریؓ کہتے ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :''سونے کو سونے کے بدلے فروخت نہ کرو مگر ہم وزن ایک طرف زیادہ اور دوسری طرف کم نہ ہو اور چا ندی کو بھی چاندی کے بدلے فروخت نہ کرو مگر ہم وزن، ایک طرف زیادہ اور دوسری طرف کم نہ ہو اور ایک طرف نقد اور دوسری طرف ادھار تو بھی (سونا، چاندی) فروخت نہ کر و۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ دینا ر، دینار کے عوض ادھار فروخت کرنا کیسا ہے؟
(۱۰۳۱)۔ سیدنا ابو بکر سعید خدریؓ کہتے ہیں کہ اشرفی کو اشرفی کے عوض اور درہم کو درہم کے بدلے (برابر برابر فروخت کرنا جائز ہے) ان سے کہا گیا کہ سیدنا ابن عباسؓ تو اس کے قائل نہیں (یعنی وہ تو کمی بیشی میں فروخت کرنے کے بھی قائل ہیں) تو سیدنا ابو سعیدؓ نے کہا کہ میں نے سیدنا ابن عباسؓ سے پوچھا تھا کہ کیا تم نے اس کو نبیﷺ سے سنا ہے یا کتاب اللہ میں دیکھا ہے؟ تو سیدنا ابن عباسؓ نے جو اب دیا کہ میں ان دونوں میں سے کوئی بات نہیں کہتا اور تم نبیﷺ کی حدیث مجھ سے زیادہ جانتے ہو۔ البتہ مجھے تو سیدنا اسامہؓ نے یہ خبر دی ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا ہے :''سود تو ادھار ہی میں ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ چاندی کا سونے کے بدلے ادھار فروخت کرنا؟
(۱۰۳۲)۔ سیدنا براء بن عازب اور زید بن ارقمؓ سے صرف (یعنی کرنسی کے کاروبار) کے متعلق پوچھا گیا تو ان دونوں میں ہر ایک نے (دوسرے کی نسبت) کہا کہ یہ مجھ سے بہتر ہیں (ان سے دریافت کر لو) اس کے بعد دونوں نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے سونے کو چاندی کے بدلے ادھار فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ بیع مزابنہ کا بیان
(۱۰۳۳)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے پھلوں کو فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے جب تک کہ ان کے پکنے کی صلاحیت ظاہر نہ ہو جائے اور درخت پر لگی ہوئی کھجور خشک کھجور کے بدلے فروخت نہ کرو۔ پھر کہا کہ مجھے سیدنا زید بن ثابتؓ نے خبر دی کہ نبیﷺ نے اس کے بعد عریہ (درختوں پر لگی کھجوروں) کو تریا خشک کھجور کے بدلے فروخت کرنے کی اجازت دے دی اوراس کے سوا اور کسی صورت میں اجازت نہیں دی۔ (عریہ کا مفہوم یہ ہے کہ کسی درخت کا پھل کسی فقیر کو صدقہ کر دیا جائے پھر باغ میں اس کے آنے سے تکلیف ہو تو اندازہ کر کے اس درخت کا پھل اس سے خرید لیا جائے)

(۱۰۳۴)۔ سیدنا جابرؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے جب تک کہ پھل ان کو فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے اور ان کی کوئی قسم بجز درہم و دینار کے اور کسی شے کے عوض فروخت نہ کی جائے مگر صرف عرایا کہ ان کو پھلوں کے عوض بھی فروخت کیا جا نا جائز ہے۔
 
Top