• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
گری پڑی چیزوں کے بیان میں

باب۔ جب گری پڑی چیز کا مالک اس کی پہچان بتا دے تو (اسے چاہیے کہ) اس کو دے دے۔
(۱۱۱۱)۔ سیدنا ابی بن کعبؓ کہتے تھے کہ میں نے ایک تھیلی پائی جس میں سو اشرفیاں تھیں پس میں نبیﷺ کے پاس آیا (بیان کیا) آپﷺ نے فرمایا :'' ایک سال تک لوگوں سے پوچھو۔ '' چنانچہ میں نے دریافت کیا مگر مجھے کوئی ایسا شخص نہ ملا جو اس کو پہچان لیتا پھر میں نبیﷺ کے پاس آیا۔ آپﷺ نے فرمایا :'' ایک سال تک اور لوگوں سے پوچھو۔ '' چنانچہ میں نے دریافت کیا مگر کوئی شخص نہ ملا۔ پھر میں تیسری بار آپﷺ کے پاس آیا تو آپﷺ نے فرمایا :'' اس کی صورت، گنتی اور بندش کو یاد رکھو اور اگر اس کا مالک آ جائے (تو اس کو دے دینا) ورنہ اسے اپنے استعمال میں لے آنا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ اگر کوئی کھجور راستہ میں پڑی ہوئی پائے (تو اس کو اٹھائے یا نہیں؟)
(۱۱۱۲)۔ سیدنا ابوہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' جب میں اپنے گھر لوٹ کر جاتا ہوں تو اپنے بستر پر کھجور پڑی ہوئی پاتا ہوں پھر اس کو اٹھاتا ہوں تا کہ اسے کھاؤں مگر پھر مجھے خوف ہوتا ہے کہ وہ صدقہ کی نہ ہو لہٰذا میں اسے پھینک دیتا ہوں۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
لوگوں پر ظلم کرنے اور مال غصب کرنے کے بیان میں

باب۔ مظالم کے قصاص کا بیان
(۱۱۱۳)۔ سیدنا ابو سعید خدریؓ رسول اللہﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' ایمان دار جب جہنم سے محفوظ رہنے کا حکم پائیں گے تو ایک پل پر جو جنت اور دوزخ کے درمیان ہے روک لیے جائیں گے پھر وہ اپنے ان مظالم کا جوان میں باہم دنیا میں ہوئے تھے قصاص لیں گے، یہاں تک کہ جب وہ پاک صاف ہو جائیں گے تو انھیں دخول جنت کی اجازت دی جائے گی۔ پس قسم ہے اس کی جس کے ہاتھ میں محمدﷺ کی جان ہے کہ ہر شخص اپنے گھر (مسکن) کو جنت میں اس سے زیادہ پہچان لے گا جس طرح وہ اپنے مسکن کو دنیا میں جانتا تھا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ اللہ تعالیٰ کا (سورۂ ھود میں یہ) فرمانا :''۔۔۔ سن لو ظالموں پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہے۔ ''
(۱۱۱۴)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا :'' بے شک اللہ تعالیٰ مومن کو قریب کر لے گا پھر اس دنیا پر دہ رکھ کر اس کو چھپا لے گا اور فرمائے گا کہ کیا تو فلاں گناہ کو جانتا ہے، کیا تو فلاں گناہ کو جانتا ہے۔ وہ عرض کرے گا کہ ہاں اے پروردگار ! یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اس سے اس کے تمام گناہوں کا اقرار کرالے گا اور وہ شخص اپنے دل میں خیال کر ے گا کہ مارا گیا تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ میں نے اس کو دنیا میں تیرے لیے پردے میں رکھا تھا اور آج میں تیرے گناہ معاف کیے دیتا ہوں پھر اسے اس کی نیکیوں کی کتاب دے دی جائے گی۔ لیکن رہے کافر اور منافق تو ان کی نسبت (علی الاعلان) گواہ لوگ کہیں گے کہ یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے پروردگار پر جھوٹ بولا تھا آگاہ رہو ظالموں پر اللہ کی لعنت ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ ایک مسلمان دوسرے مسلمان پر ظلم کرے اور نہ اس کو رسوا کرے۔
(۱۱۱۵)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' مسلمان مسلمان کا بھائی ہے لہٰذا وہ اس پر ظلم نہ کرے اور نہ اس کو رسوا کرے اور جو شخص اپنے بھائی کی حاجت روائی میں مصروف رہتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی حاجت روائی کرتا ہے اور جو شخص کسی مسلمان سے کوئی مصیبت دور کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس پر سے قیامت کی مصیبتوں میں سے اس کی مصیبت کو دور کرتا ہے اور جو شخص کسی مسلمان کا عیب چھپاتا ہے تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کا عیب پوشیدہ رکھے گا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ تو اپنے بھائی کی مدد کر خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم
(۱۱۱۶)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' تو اپنے بھائی کی مدد کر خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم۔ صحابہؓ نے عرض کی کہ یا رسول اللہ ! یہ تو ہم (سمجھ گئے کہ) مظلوم کی مدد کریں مگر (یہ نہیں سمجھے کہ) ظالم کی مدد کس طرح کریں تو آپﷺ نے فرمایا :'' تم اس کے ہاتھ پکڑ لو۔ (یعنی ظالم کو ظلم سے روک دو)۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ ظلم قیامت کے دن تاریکیوں کا سبب بنے گا
(۱۱۱۷)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' قیامت کے دن ظلم کے سبب سے ظالم پر تاریکیاں مسلط کر دی جائیں گی۔ ''(پھر وہ ان تاریکیوں میں بھٹکتا پھرے گا۔ نعوذ باللہ من ذلک)
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ جس شخص نے کسی پر ظلم کیا ہو اور مظلوم اس کو معاف کر دے تو کیا (یہ ضروری ہے کہ) ظالم اپنے ظلم کو بیان کرے؟
(۱۱۱۹)۔ سیدنا ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' جس شخص نے اپنے بھائی کی آبرو یا کسی اور چیز کے متعلق ظلم کیا ہو اس کو چاہیے کہ آج اس سے معاف کروا لے، قبل اس کے کہ دینار و درہم نہ رہے (کیوں کہ قیامت کے دن) اگر اس کا کوئی عمل صالح ہو گا تو اس سے بقدر اس کے ظلم کے لے لیا جائے گا اگر اس کے پاس نیکیاں نہ ہوں گی تو اس مظلوم کی بدیاں لے کر اس پر ڈال دی جائیں گی۔ ''(نعوذ بااﷲ من ذلک)۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ اس شخص کا گناہ جو (کسی شخص کی کچھ) زمین زبر دستی لے لے۔
(۱۱۱۹)۔ سیدنا سعید بن زیدؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے :'' جو شخص کسی کی کچھ زمین زبردستی لے لے گا تو قیامت کے دن اس زمین کے ساتوں طبقے، طوق بنا کر اس (ظالم) کی گردن میں ڈال دیے جائیں گے۔ ''

(۱۱۲۰)۔ سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' جو شخص (کسی کی) کچھ زمین نا حق کے لے گا تو وہ قیامت کے دن اس میں اس کے ساتویں طبقہ تک دھنسا یا جائے گا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ کوئی شخص کسی دوسرے کو کسی بات کی اجازت دے دے تو جائز ہے
(۱۱۲۱)۔ سیدنا ابن عمرؓ ایک قوم نے پاس سے گزرے جو کھجوریں کھا رہی تھی تو انھوں نے کہا کہ بے شک رسول اللہﷺ نے دو دو کھجوریں ایک ساتھ کھانے سے منع فرمایا ہے، جب تک کہ تم اپنے بھائی سے اجازت نہ لے لو (جو تمہارے ساتھ کھانے میں مصروف ہے)۔
 
Top