• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ بکریوں کی تقسیم (کس طرح کی جائے؟)
(۱۱۳۳)۔ سیدنا رافع بن خدیجؓ کہتے ہیں کہ ہم نبیﷺ کے ہمراہ ذوالحلیفہ میں تھے۔ لوگوں کو بھوک معلوم ہوئی پھر انھیں کچھ اونٹ اور بکریاں مل گئیں۔ سیدنا رافعؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ پیچھے تھے تو لوگوں نے جلدی کی اور (بکریوں اور اونٹوں کو) ذبح کر ڈالا اور دیگیں چڑھا دیں پھر نبیﷺ نے حکم دیا کہ دیگیں الٹ دی جائیں۔ اس کے بعد آپﷺ نے اس کی تقسیم فرمائی تو دس بکریوں کو ایک اونٹ کے برابر قرار دیا۔ انھیں اونٹوں میں سے ایک اونٹ بھاگ گیا، لوگ اس کے پیچھے دوڑے، اس نے انھیں تھکا دیا اور لوگوں کے پاس گھوڑے کم تھے پھر ایک شخص نے ان میں ایک تیرا سے مارا، اللہ نے اس کو روک دیا پھر آپﷺ نے فرمایا :'' ان جانوروں میں بھی بعض مثل جنگلی جانوروں کے وحشی ہوتے ہیں پس ان میں سے جو کوئی تم پر غلبہ کرے اس کے ساتھ تم ایسا ہی کرو۔ '' میں (رافع) نے کہا کہ ہمیں کل دشمن کے آ جانے کا خوف ہے اور ہمارے پاس چھریاں نہیں ہیں تو کیا ہم بانس کی کھپاج سے ذبح کر لیں؟ تو نبیﷺ نے فرمایا :'' جو چیز خون نکال دے اور (بوقت ذبح) اس پر اللہ کا نام لے لیا جائے اسے تم کھالو بشرطیکہ آلۂ ذبح دانت اور ناخن نہ ہوں۔ میں تم سے اس کی حقیقت بیان کیے دیتا ہوں، دانت تو ایک ہڈی ہے (اور ہڈی) سے ذبح کرنا (درست نہیں) اور ناخن حبش (کے کافروں) کا آلۂ ذبح ہیں (اس سے ذبح کرنے میں ان کے ساتھ مشابہت ہو گی)۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ کسی عادل کی تجویز سے شرکاء کے درمیان مشترکہ چیزوں کی قیمت لگانا درست ہے
(۱۱۳۴)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' جو شخص اپنے (مشترک) غلام کو بقدر اپنے حصہ کے آزاد کرے اس پر ضروری ہے کہ اپنے مال سے اس کو پوری رہائی دلا دے، پھر اگر اس کے پاس (اس قدر) مال نہ ہو تو کسی عادل کی تجویز سے اس غلام کی قیمت لگائی جائے پھر اس غلام سے مزدوری کرالی جائے مگر (اس کے لیے) اس پر جبر نہ کیا جائے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ کیا یہ جائز ہے کہ تقسیم میں قرعہ ڈالا جائے؟
(۱۱۳۵)۔ سیدنا نعمان بن بشیرؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا اس شخص کی مثال جو اللہ کی حدود پر قائم ہو اور (اس کی) جوان میں مبتلا ہو گیا ہو مثل ان لوگوں کے ہے جنہوں نے ایک کشتی کے حصے بذریعہ باہم تقسیم کر لیے تو بعض لوگوں کے حصہ میں اوپر کا طبقہ آیا اور بعض کے حصے میں نیچے کا طبقہ تو جو لوگ نیچے رہتے تھے ان کو جب پانی لینے کی ضرورت ہوتی تھی تو اپنے اوپر والوں کے پاس جاتے پھر ان لوگوں نے کہا کہ کاش ! ہم اپنے حصہ میں سوراخ کر لیتے اور(وہیں سے پانی لے لیا کرتے)اپنے اوپر والوں کو تکلیف نہ دیتے۔ پس اب اگر وہ اوپر والے ان نیچے والوں کو ان کے ارادوں کے موافق چھوڑ دیتے ہیں تو سب ہلاک ہو جائیں گے اور اگر وہ ان کے ہاتھ پکڑ لیں گے تو وہ بھی بچ جائیں گے اور سب دوسرے بھی بچ جائیں گے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ غلہ وغیرہ میں شرکت کا بیان
(۱۱۳۶)۔ سیدنا عبداللہ بن ہشامؓ سے روایت ہے کہ انھیں ان کی والدہ رسول اللہﷺ کے پاس لے گئی تھیں اور انھوں نے کہا تھا کہ یا رسول اللہ ! اس سے بیعت لے لیجئیے آپﷺ نے فرمایا :'' یہ چھوٹے ہیں۔ '' (ان سے ابھی بیعت لینا بے سود ہے) پھر آپﷺ نے ان کے سر پر ہاتھ پھیرا اور ان کے لیے دعا کی۔ یہی (عبداللہ بن ہشامؓ) بازار جاتے اور غلہ خریدتے تھے۔ پھر کبھی سیدنا ابن عمرؓ اور ابن زبیرؓ ان سے ملتے تو کہتے کہ ہمیں بھی شریک کر لو کیوں کہ نبیﷺ نے تمہارے لیے برکت کی دعا کی ہے پس وہ ان کو شریک کر لیتے تھے تو اکثر اوقات پورا پورا اونٹ (غلے کے ساتھ بطور نفع کے) حصے میں آ جاتا تھا اور وہ اس کو اپنے گھر روانہ کر دیتے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
رہن کا بیان

باب۔ رہن (رکھے ہوئے) جانور پر سواری کرنا اور اس کا دودھ پینا (درست ہے)
(۱۱۳۷)۔ سیدنا ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' سواری کا جانور اگر رہن میں ہو تو اس کے خرچ کے بدلے سواری کی جائے اور اگر دودھ والا جانور رہن میں ہو تو خرچ کے بدلے اس کا دودھ پیا جائے اور جو کوئی سواری کر ے یا دودھ پیے، وہی اس کا خرچ اٹھائے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ راہن (جس کا مال ہو) اور مرتہن (جس کے پاس رہن رکھا گیا ہو) باہم اختلاف کریں
(۱۱۳۸)۔ سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے یہ فیصلہ کیا تھا۔'' مدعی علیہ کے ذمہ قسم (واجب) ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
غلاموں کو آزاد کر نے کا بیان

باب۔ غلام آزاد کرنے کی فضیلت کا بیان
(۱۱۳۹)۔ سیدنا ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' جو شخص کسی (غلام) مسلمان کو آزاد کر ے گا تو اللہ تعالیٰ اس آزاد کردہ کے ہر عضو کے بدلے اس (آزاد کر نے والے) کا (ہر) ایک عضو دوزخ سے بچا لے گا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ کس قسم کے غلاموں کو آزاد کرنا افضل ہے؟
(۱۱۴۰)۔ سیدنا ابوذرؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ سے عرض کی کہ کونسا عمل افضل ہے؟ تو آپﷺ نے فرمایا :'' اللہ پر ایمان رکھنا اور اس کی راہ میں جہاد کرنا۔ '' میں نے پھر عرض کی کہ کس قسم کے غلاموں کا آزاد کرنا افضل ہے؟ تو آپﷺ نے فرمایا :'' ان غلاموں کو جو گراں قیمت ہوں اور اپنے مالکوں کے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہوں۔ '' میں نے عرض کی کہ اگر میں یہ نہ کر سکوں تو؟ آپﷺ نے فرمایا :'' کسی کام کرنے والے کی مدد کر دو یا کسی بے ہنر اناڑی کو کچھ کام سکھا دو۔ ''میں نے عرض کی اگر میں یہ بھی کر سکوں تو؟ آپﷺ نے فرمایا :'' تم لوگوں کی ضرر رسانی چھوڑ دو کہ یہ بھی ایک صدقہ ہے جسے تم اپنی جان پر صدقہ کرو گے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ جو کوئی شخص اس غلام یا لونڈی کو آزاد کر دے جو دو یا زیادہ آدمیوں کے درمیان مشترک ہو۔
(۱۱۴۱)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' جو شخص اپنا حصہ کسی غلام میں سے آزاد کر دے اور اس کے پاس اس قدر مال ہو کہ (پورے) غلام کی قیمت تک پہنچ جائے تو کسی عادل کی تجویز سے غلام کی قیمت لگوا لی جائے اور اس غلام کے حصہ داروں کو ان کے حصوں کی قیمت دے دی جائے اور اس کی طرف سے وہ غلام پورا آزاد کر دیا جائے اور اگر اس قدر مال نہ ہو تو وہ غلام جس قدر آزاد ہو چکا ہے اسی قدر آزاد رہے گا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ آزاد کر نے اور طلاق دینے اور اسی کے مانند (دوسرے معاملات) میں غلطی اور بھول ہو جانے کا بیان
(۱۱۴۲)۔ سیدنا ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' بے شک اللہ نے میری امت سے وہ باتیں معاف کر دی ہیں جو ان کے دلوں میں بطور وسوسہ کے آئیں جب تک ان پر عمل نہ کریں یا زبان سے نہ نکالیں۔ ''
 
Top