• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری مترجم۔’’ التجرید الصریح لاحادیث الجامع الصحیح ''

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
بَابُ مَا يُحْقَنُ بِالأَذَانِ مِنَ الدِّمَائِ
اذان سن کر قتال و خونریزی بند کرنا (ثابت ہے)​

(374) عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ إِذَا غَزَا بِنَا قَوْمًا لَمْ يَكُنْ يَغْزُو بِنَا حَتَّى يُصْبِحَ وَ يَنْظُرَ فَإِنْ سَمِعَ أَذَانًا كَفَّ عَنْهُمْ وَ إِنْ لَمْ يَسْمَعْ أَذَانًا أَغَارَ عَلَيْهِمْ *
سیدنا انس رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ جب آپ ﷺ ہمارے ساتھ کسی قوم سے جہاد کرتے تو ہم سے لوٹ مار نہ کرواتے تھے یہاں تک کہ صبح ہو جاتی اور آپ ﷺ انتظار کرتے۔ پس اگر اذان سن لیتے تو ان لوگوں (کے قتل) سے رک جاتے اور اگر اذان نہ سنتے تو ان پر حملہ کردیتے ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا سَمِعَ الْمُنَادِيَ
اذان سن کر کیا کہنا چاہیے ؟​

(375) عَنْ أَبِي سَعِيدِ نَالْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ قَالَ إِذَا سَمِعْتُمُ النِّدَائَ فَقُولُوا مِثْلَ مَا يَقُولُ الْمُؤَذِّنُ *
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’جب تم اذان کی آواز سنو تو اسی طرح کہو جیسے موذن کہہ رہا ہے ۔ ‘‘

(376) عَنْ مُعَاوِيَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِثْلُهُ إِلَى قَوْلِهِ وَ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ وَ لَمَّا قَالَ حَيَّ عَلَى الصَّلاةِ قَالَ لاَ حَوْلَ وَ لاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللَّهِ وَ قَالَ هَكَذَا سَمِعْنَا نَبِيَّكُمْ ﷺ يَقُولُ *
سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے اذان کے جواب میں اَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَسُوْلُ اﷲ تک اذان کی طرح کہا اور جب (موذن نے) حَیَّ عَلَی الصَّلاَۃ کہا تو انھوں نے لَاحَوْلَ وَ لَا قُوَّۃَ الَّا باللّٰہ کہا اور کہا کہ میں نے نبی ﷺ کو اسی طرح کہتے ہوئے سنا ہے ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
بَابُ الدُّعَائِ عِنْدَ النِّدَائِ
اذان کے وقت کی دعا​

(377) عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ قَالَ مَنْ قَالَ حِينَ يَسْمَعُ النِّدَائَ اللَّهُمَّ رَبَّ هَذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلاةِ الْقَائِمَةِ آتِ مُحَمَّدَا نِالْوَسِيلَةَ وَالْفَضِيلَةَ وَابْعَثْهُ مَقَامًا مَحْمُودًا الَّذِي وَعَدْتَهُ حَلَّتْ لَهُ شَفَاعَتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ *
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے :’’جو شخص اذان سن چکے، پھر یہ دعا پڑھے کہ :’’اے اللہ ! اس کامل دعا اور قائم ہونے والی نماز کے رب! (ہمارے سردار) محمد ﷺ کو وسیلہ اورفضیلت عنایت فرما اور (انھیں) وہ مقام محمود عطا فرماجس کا تو نے ان سے وعدہ کیا ہے۔ ‘‘ تو اس کو قیامت کے دن میری شفاعت نصیب ہو گی۔ ‘‘
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
بَابُ الإِسْتِهَامِ فِي الأَذَانِ
اذان کے بارہ میں قرعہ ڈالنا (بھی منقول ہے)​

(378) عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ قَالَ لَوْ يَعْلَمُ النَّاسُ مَا فِي النِّدَائِ وَالصَّفِّ الأَوَّلِ ثُمَّ لَمْ يَجِدُوا إِلاَّ أَنْ يَسْتَهِمُوا عَلَيْهِ لاَسْتَهَمُوا وَ لَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِي التَّهْجِيرِ لاَسْتَبَقُوا إِلَيْهِ وَ لَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِي الْعَتَمَةِ وَالصُّبْحِ لَأَتَوْهُمَا وَ لَوْ حَبْوًا *
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’اگر لوگ جان لیں کہ اذان میں اور پہلی صف میں کیا (ثواب) ہے پھر قرعہ ڈالنے کے بغیر اسے نہ پائیں تو ضرور قرعہ ڈالیں اور اگر جان لیں کہ اوّل وقت نماز ظہرپڑھنے میں کیا (ثواب) ہے تو بے شک سبقت کریں اور اگر جان لیں کہ عشاء اور صبح کی نماز (باجماعت ادا کرنے) میں کیا (ثواب) ہے تو ضرور ان دونوں (کی جماعت) میں آئیں اگرچہ گھٹنوں کے بل چل کر آنا پڑے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
بَابُ أَذَانِ الأَعْمَى إِذَا كَانَ لَهُ مَنْ يُخْبِرُهُ
اندھے کی اذان ، جبکہ اس کے پاس کوئی وقت بتانے والا موجود ہو​

(379) عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ قَالَ إِنَّ بِلاَلاً يُؤَذِّنُ بِلَيْلٍ فَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يُنَادِيَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ ثُمَّ قَالَ وَ كَانَ رَجُلاً أَعْمَى لاَ يُنَادِي حَتَّى يُقَالَ لَهُ أَصْبَحْتَ أَصْبَحْتَ *
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’بلال رضی اللہ عنہ رات کو اذان دیتے ہیں پس تم لوگ کھاؤ اور پیو یہاں تک کہ ابن ام مکتوم ( رضی اللہ عنہ ) اذان دیں۔‘‘ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ سیدنا ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ نابینا آدمی تھے ،وہ اذان نہ دیتے تھے یہاں تک کہ لوگ کہتے کہ صبح ہو گئی صبح ہو گئی۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
بَابُ الأَذَانِ بَعْدَ الْفَجْرِ
فجر کے (طلوع ہونے کے) بعد اذان کہنی (چاہیے )​

(380) عَنْ حَفْصَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ كَانَ إِذَا اعْتَكَفَ الْمُؤَذِّنُ لِلصُّبْحِ وَ بَدَا الصُّبْحُ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ قَبْلَ أَنْ تُقَامَ الصَّلاةُ *
ام المومنین حفصہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ (کی عادت مبارکہ تھی کہ) جب موذن صبح کی اذان کہنے کھڑا ہوجاتا اور صبح کی اذان ہو جاتی تو دو رکعتیں ہلکی سی فرض کی اقامت(تکبیر) ہونے سے پہلے پڑھ لیتے تھے ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
بَابُ الأَذَانِ قَبْلَ الْفَجْرِ
(فجر کی) اذان صبح ہونے سے پہلے (کہہ دینا)​

(381) عَنْ عَبْدِاللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ لاَ يَمْنَعَنَّ أَحَدَكُمْ أَوْ أَحَدًا مِنْكُمْ أَذَانُ بِلاَلٍ مِنْ سُحُورِهِ فَإِنَّهُ يُؤَذِّنُ أَوْ يُنَادِي بِلَيْلٍ لِيَرْجِعَ قَائِمَكُمْ وَ لِيُنَبِّهَ نَائِمَكُمْ وَ لَيْسَ أَنْ يَقُولَ الْفَجْرُ أَوِ الصُّبْحُ وَ قَالَ بِأَصَابِعِهِ وَ رَفَعَهَا إِلَى فَوْقُ وَ طَأْطَأَ إِلَى أَسْفَلَ حَتَّى يَقُولَ هَكَذَا وَ قَالَ زُهَيْرٌ بِسَبَّابَتَيْهِ إِحْدَاهُمَا فَوْقَ الأُخْرَى ثُمَّ مَدَّهَا عَنْ يَمِينِهِ وَ شِمَالِهِ *
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ تم میں سے کسی کو بلال ( رضی اللہ عنہ ) کی اذان اس کی سحری سے باز نہ رکھے اس لیے کہ وہ رات کو اذان کہہ دیتے ہیں تاکہ تم میں سے تہجد پڑھنے والا (بغرض آرام) لوٹ جائے اور تا کہ تم میں سے سونے والے کو بیدار کر دیں اور یہ نہیں ہے کہ کوئی شخص کہے کہ صبح (ہو گئی) اور آپ ﷺ نے اپنی انگلیوں سے اشارہ کیا اور ان کو اوپر کی طرف اٹھایا اور پھر نیچے کی طرف جھکا دیا یہاں تک کہ اس طرح (یعنی سفیدی پھیل جائے) ،(زہیر راوی) نے اپنی دونوں شہادت کی انگلیاں ایک دوسری کے اوپر رکھیں پھر دونوں کو اپنے داہنے اور بائیں جانب پھیلایا (یعنی اس طرح ہر طرف سفیدی پھیل جائے) تب سمجھو کہ صبح ہو گئی ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
بَابُ بَيْنَ كُلِّ أَذَانَيْنِ صَلاَةٌ لِمَنْ شَائَ
اذان و اقامت کے درمیان (کے وقت میں) جو کوئی چاہے (نفل) نماز پڑھ لے​

(382) عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ الْمُزَنِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ قَالَ بَيْنَ كُلِّ أَذَانَيْنِ صَلاةٌ ثَلاثًا لِمَنْ شَائَ وَ فِي رِوَايَةٍ : بَيْنَ كُلِّ أَذَانَيْنِ صَلاَةٌ ثُمَّ قَالَ فِي الثَّالِثَةِ لِمَنْ شَائَ *
سیدنا عبداللہ بن مغفل مزنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ہر دو اذانوں کے درمیان میں ایک نماز ہے ۔‘‘ یہ تین مرتبہ آپ ﷺ نے فرمایا (پھر فرمایا کہ) :’’اگر کوئی پڑھنا چاہے ۔‘‘ ایک دوسری روایت میں یوں ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا :’’ہر دو اذانوں (یعنی اذان و اقامت) کے درمیان ایک نماز ہے ،ہر دو اذانوں (یعنی اذان و اقامت) کے درمیان ایک نماز ہے ‘‘پھر تیسری مرتبہ فرمایا:’’ اگر کوئی چاہے تو (پڑھ سکتا ہے) ۔ ‘‘
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
بَاب مَنْ قَالَ لِيُؤَذِّنْ فِي السَّفَرِ مُؤَذِّنٌ وَاحِدٌ
جس نے کہا کہ سفر میں بھی ایک ہی موذن کو اذان دینا چاہیے​

(383) عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ فِي نَفَرٍ مِنْ قَوْمِي فَأَقَمْنَا عِنْدَهُ عِشْرِينَ لَيْلَةً وَ كَانَ رَحِيمًا رَفِيقًا فَلَمَّا رَأَى شَوْقَنَا إِلَى أَهَالِينَا قَالَ ارْجِعُوا فَكُونُوا فِيهِمْ وَ عَلِّمُوهُمْ وَ صَلُّوا فَإِذَا حَضَرَتِ الصَّلاَةُ فَلْيُؤَذِّنْ لَكُمْ أَحَدُكُمْ وَلْيَؤُمَّكُمْ أَكْبَرُكُمْ *
سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نبی ﷺ کے پاس آئے اور ہم بیس شب و روز آپ ﷺ کی خدمت میں رہے اور رسول اللہ ﷺ نرم دل مہربان تھے جب آپ ﷺ نے خیال کیا کہ ہم کو اپنے گھروالوں کے پاس (پہنچنے) کا اشتیاق ستا رہا ہے تو آپ ﷺ نے فرمایا :’’واپس لوٹ جاؤاور ان ہی لوگوں میں رہو اور ان کو تعلیم دو اور (اچھی باتوں کا) حکم دو اور نماز قائم کرو اور جب نماز کا وقت آجائے تو تم میں سے کوئی شخص اذان دے اور تم میں سے جو سب سے بڑا ہو وہ تمہارا امام بنے ۔ ‘‘

(384) عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَتَى رَجُلاَنِ النَّبِيَّ ﷺ يُرِيدَانِ السَّفَرَ فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ إِذَا أَنْتُمَا خَرَجْتُمَا فَأَذِّنَا ثُمَّ أَقِيمَا ثُمَّ لِيَؤُمَّكُمَا أَكْبَرُكُمَا *
سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ دو شخص نبی ﷺ کے پاس سفر کے ارادے سے آئے تو ان سے نبی ﷺ نے کہا :’’جب تم نکلو (اور نماز کا وقت آجائے) تو تم اذان دو پھر اقامت کہو اس کے بعد جوتم میں سے بڑا ہو وہ تمہارا امام بنے۔‘‘
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
بَابُ الأَذَانِ لِلْمُسَافِرِ إِذَا كَانُوا جَمَاعَةً وَالإِقَامَةِ
مسافر اگر زیادہ ہوں تو (نماز کے لیے ) اذان دیں اور اقامت (بھی) کہیں​

(385) عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ كَانَ يَأْمُرُ مُؤَذِّنًا يُؤَذِّنُ ثُمَّ يَقُولُ عَلَى إِثْرِهِ أَلاَ صَلُّوا فِي الرِّحَالِ فِي اللَّيْلَةِ الْبَارِدَةِ أَوِ الْمَطِيرَةِ فِي السَّفَرِ *
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ موذن کو حکم دے دیتے تھے کہ اذان کے بعد وہ یہ کہہ دے کہ: ’’اپنی اپنی قیام گاہوں میں نماز پڑھ لو‘‘ (اور جماعت کے لیے نہ آؤ) اور ایسا سردی یا بارش کی رات میں(جب) سفر میں (ہوتے تو) کیا کرتے۔
 
Top