باب : امام کا اقامت (کہے جانے ) کے بعد غسل کے لئے (مسجد سے ) نکلنا۔
266: سیدنا ابو سلمہ بن عبدالرحمن بن عوف سے روایت ہے کہ انہوں سیدنا ابو ہریرہؓ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ ایک دفعہ نماز کی تکبیر کہی گئی اور ہم نے رسول اللہﷺ کے نکلنے سے پہلے صفیں برابر کیں، پھر رسول اللہﷺ نکلے ، یہاں تک کہ جب اپنی جگہ پر کھڑے ہوئے اور ابھی تکبیر تحریمہ نہیں کہی تھی کہ آپﷺ کو یاد آگیا تو واپس پلٹے اور ہم سے فرمایا کہ اپنی اپنی جگہ کھڑے رہو۔ ہم سب آپﷺ کے آنے تک انتظار میں کھڑے رہے۔ آپﷺ غسل کر کے آئے تھے اور (غسل کی وجہ سے ) سر مبارک سے پانی ٹپک رہا تھا۔ پھر تکبیر کہی اور ہمیں نماز پڑھائی۔