Aamir
خاص رکن
- شمولیت
- مارچ 16، 2011
- پیغامات
- 13,382
- ری ایکشن اسکور
- 17,097
- پوائنٹ
- 1,033
باب : اولاد کے مرنے پر ثواب کی نیت سے صبر کرنے پر اجر و ثواب۔
460: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے انصار کی عورتوں سے فرمایا کہ تم میں سے جس کے تین لڑکے مر جائیں اور وہ (عورت) اللہ کی رضامندی کے واسطے صبر کرے ، تو جنت میں جائیگی۔ ایک عورت بولی کہ یا رسول اللہﷺ! اگر دو بچے مریں تو؟ آپﷺ نے فرمایا کہ دو ہی سہی۔ ایک دوسری سند سے مرفوعاً روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جس مسلمان کے تین بچے مر جائیں اس کو جہنم کی آگ نہ لگے گی مگر قسم اتارنے کے لئے (یعنی اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ "تم میں سے کوئی ایسا نہیں ہے جو دوزخ پر سے نہ گزرے " اس وجہ سے اس کا گزر بھی دوزخ پر سے ہو گا لیکن اور کسی طرح عذاب نہ ہو گا)۔