• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : خودکشی کرنے والے کے بارے میں۔
480: سیدنا جابر بن سمرہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ کے پاس ایک شخص (کا جنازہ) لایا گیا، جس نے اپنے آپ کو ایک چوڑے تیر سے مار ڈالا تھا۔ تو آپﷺ نے اس کی نماز جنازہ نہ پڑھی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : میت پر نمازِ جنازہ پڑھنے اور اس کے پیچھے جانے کی فضیلت۔
481: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جو شخص جنازہ پر حاضر رہے یہاں تک کہ نماز پڑھی جائے (اور اس میں شریک ہو تو) اس کو ایک قیراط کا ثواب ہے اور جو شخص (نمازِ جنازہ کے بعد) دفن تک حاضر رہے تو اس کو دو قیراط کا ثواب ہے۔ صحابہ کرامؓ نے پوچھا کہ یا رسول اللہﷺ دو قیراط کا کیا مطلب ہے ؟ تو آپﷺ نے فرمایا کہ دو بڑے پہاڑوں کے برابر ثواب۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جس پر سو آدمی جنازہ پڑھیں ، ان کی شفاعت قبول ہو گی۔
482: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبیﷺ سے روایت کرتی ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: کوئی مردہ ایسا نہیں کہ اس پر مسلمانوں کا ایک گروہ، جس کی گنتی سو تک پہنچتی ہو، نماز جنازہ پڑھے اور پھر سب اس کی شفاعت کریں، (یعنی اللہ سے اس کی مغفرت کی دعا کریں) مگر یہ کہ ان کی شفاعت قبول ہو گی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جس پر چالیس (40) مسلمان نمازِ جنازہ پڑھیں تو ان کی سفارش قبول کر لی جاتی ہے۔
483: سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ ان کا ایک فرزند (مقامِ) قدید یا عسفان میں فوت ہو گیا تو انہوں نے (اپنے غلام سے ) کہا کہ اے کریب! دیکھو کتنے لوگ (نمازِ جنازہ کے لئے ) جمع ہیں؟ کریب نے کہا کہ میں گیا اور دیکھا کہ لوگ جمع ہیں تو انہیں خبر کی تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنما نے کہا کہ تمہارے اندازے میں چالیس ہیں؟ میں نے کہا کہ ہاں۔ کہا کہ جنازہ نکالو، اس لئے کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا ہے کہ جس مسلمان کے جنازے میں چالیس آدمی ایسے ہوں، جنہوں نے اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کیا ہو تو اللہ تعالیٰ اس کے حق میں ان کی شفاعت ضرور قبول کرتا ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جن مُردوں کی اچھائی یا برائی بیان کی گئی۔
484: سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ ایک جنازہ گزرا اور لوگوں نے اسے اچھا کہا تو نبیﷺ نے فرمایا کہ واجب ہو گئی تین بار (یہی) فرمایا۔ پھر دوسرا جنازہ گزرا تو لوگوں نے اسے بُرا کہا۔ نبیﷺ نے فرمایا کہ واجب ہو گئی تین بار (یہی) فرمایا۔ سیدنا عمرؓ نے عرض کیا کہ میرے ماں باپ آپﷺ پر فدا ہو، ایک جنازہ گزرا اور لوگوں نے اسے اچھا کہا آپﷺ نے تین بار فرمایا کہ واجب ہو گئی۔ پھر دوسرا گزرا تو لوگوں نے اسے بُرا کہا، آپﷺ نے تین بار فرمایا کہ واجب ہو گئی۔ (اس کا کیا مطلب ہے ، کیا چیز واجب ہو گئی)؟ آپﷺ نے فرمایا کہ جس کو تم نے اچھا کہا اس کے لئے جنت واجب ہو گئی اور جس کو بُرا کہا اس پر دوزخ واجب ہو گئی۔ تم زمین میں اللہ کے گواہ ہو، تم زمین میں اللہ کے گواہ ہو، تم زمین میں اللہ کے گواہ ہو۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : نمازِ جنازہ سے فراغت کے بعد سوار ہونے کا بیان۔
485: سیدنا جابر بن سمرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ابن دحداح کی نماز جنازہ پڑھی۔ پھر آپﷺ کے پاس ایک ننگی پیٹھ والا گھوڑا (بغیر زین کے ) لایا گیا۔ اس کو ایک شخص نے پکڑا پھر آپﷺ سوار ہوئے اور وہ کودتا تھا اور ہم سب آپﷺ کے پیچھے تھے اور دوڑتے تھے۔ سو قوم میں سے ایک شخص نے کہا کہ نبیﷺ نے فرمایا کہ ابن دحداح کے لئے جنت میں کتنے خوشے لٹک رہے ہیں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : قبر میں چادر ڈالنے کا بیان۔
486: سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کی قبر مبارک میں سرخ چادر ڈالی گئی تھی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : لحد کا بیان اور کچی اینٹیں کھڑی کرنے کا بیان۔
487: عامر بن سعد سے روایت ہے کہ (فاتحِ ایران سیدنا ) سعد بن ابی وقاصؓ نے اپنی اس بیماری میں، جس میں ان کا انتقال ہوا یہ فرمایا کہ میرے لئے لحد بنانا اور اس پر کچی اینٹیں لگانا جیسے رسول اللہﷺ کے لئے بنائی گئی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : قبروں کو برابر کرنے کا حکم۔
488: ابو الھیاج اسدی کہتے ہیں کہ مجھ سے سیدنا علیؓ نے کہا کہ میں تمہیں اس کام کے لئے بھیجتا ہوں جس کام کے لئے مجھے رسول اللہﷺ نے بھیجا تھا کہ ہر تصویر کو مٹا دو اور ہر اونچی قبر کو (زمین کے ) برابر کر دو۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : قبروں پر عمارت بنانا یا پختہ کرنا مکروہ ہے۔
489: سیدنا جابرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے قبر کو پختہ کرنے ، اس پر بیٹھنے (مجاوری کرنے ) اور اس پر عمارت (گنبد وغیرہ) بنانے سے منع فرمایا ہے۔
 
Top