• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : غیلہ (دودھ پلاتے وقت عورت سے صحبت کرنے ) کے متعلق۔
835: سیدنا عکاشہ کی بہن سیدہ جدامہ بنت وہب اسدیہ رضی اللہ عنہما کہتی ہیں کہ میں کچھ لوگوں کے ساتھ رسول اللہﷺ کی خدمت میں گئی ، تو آپﷺ فرما رہے تھے کہ میں نے چاہا کہ غیلہ سے منع کر دوں ،پھر میں نے دیکھا کہ روم اور فارس کے لوگ غیلہ کرتے ہیں اور ان کی اولاد کو ضر ر نہیں ہوتا۔پھر صحابہ نے آپﷺ سے عزل کے متعلق پوچھا ،تو رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ یہ "وَأدْ" خفی ہے۔ (یعنی بچے کو مخفی طور پر زندہ درگور کر دینا ہے )۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : حاملہ لونڈیوں سے ہمبستری کے متعلق۔
836: سیدنا ابو درداءؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ ایک خیمہ کے دروازے پر سے گزرے اور وہاں ایک عورت کو دیکھا جس کا زمانہ ولادت قریب تھا تو آپﷺ نے فرمایا کہ شاید وہ شخص (جس کے پاس یہ ہے ) اس سے جماع کا ارادہ رکھتا ہے ؟لوگوں نے عرض کیا "جی ہاں"۔ آپﷺ نے فرمایا کہ میں نے چاہا کہ اس کو ایسی لعنت کروں جو قبر تک اس کے ساتھ رہے ، وہ کیونکر اس لڑکے کا وارث ہو سکتا ہے ،حالانکہ وہ اس کے لئے حلال نہیں۔اور اس لڑکے کو غلام کیسے بنائے گا حالانکہ وہ اس کے لئے حلال نہیں۔

837: سیدنا ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے حنین کے دن ایک لشکر اوطاس کی طرف روانہ کیا۔ ان کا دشمن سے مقابلہ ہوا تو وہ ان سے لڑے اور ان پر غالب آ گئے اور ان کی عورتیں قید کر لائے۔ رسول اللہﷺ کے بعض صحابہؓ نے ان سے صحبت کرنے کو اس وجہ سے برا جانا کہ ان کے شوہر مشرکین موجود تھے۔ پس اللہ تعالیٰ نے یہ آیت اتاری کہ "حرام ہیں شوہروں والیاں مگر جو تمہاری ملک میں آ گئیں" (النساء : 24) یعنی جب ان کی عدت گزر جائے تو وہ تمہارے لئے حلال ہیں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : عورتوں کے درمیان (رات گزارنے میں) باری مقرر کرنا۔
838: سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ کی نو بیویاں تھیں اور آپﷺ جب ان میں باری کرتے تھے تو پہلی بیوی کے پاس نویں دن تشریف لاتے تھے (اس لئے ) بیویوں کا قاعدہ تھا کہ جس گھر میں آپﷺ ہوتے تھے اس گھر میں جمع ہو جاتی تھیں۔ایک دن آپﷺ اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے گھر تھے اور اُمّ المؤمنین زینب رضی اللہ عنہا آئیں اور آپﷺ نے ان کی طرف ہاتھ بڑھایا تو انہوں (عائشہ)نے عرض کی کہ یہ زینب ہیں پس تو آپﷺ نے ہاتھ کھینچ لیا اور اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ اور زینب رضی اللہ عنہما کے بیچ میں تکرار ہونے لگی، یہاں تک کہ دونوں کی آوازیں بلند ہو گئیں اور نماز کی تکبیر ہو گئی۔ سیدنا ابو بکرؓ ان کے قریب سے گزرے تو عرض کیا کہ یا رسول اللہﷺ! آپ نماز کو نکلئے اور ان کے منہ میں خاک ڈالئے۔نبیﷺ نکلے اور اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ اب نبیﷺ نماز پڑھ چکیں گے تو سیدنا ابو بکرؓ آن کر مجھ پر ایسا ویسا خفا ہوں گے۔پھر جب آپﷺ نماز پڑھ چکے تو سیدنا ابو بکرؓ ان کے پاس آئے اور ان کو بہت سخت سست کہا اور کہا کہ تو ایسا کرتی ہے (یعنی نبیﷺ کے آگے چیختی اور آواز بلند کرتی ہے )؟
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : باکرہ اور ثیبہ عورت کے پاس رات گزارنے کے متعلق فرق کا بیان۔
839: اُمّ المؤمنین اُمّ سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے جب ان سے نکاح کیا تو آپﷺ تین روز ان کے پاس رہے اور پھر فرمایا کہ تم اپنے شوہر کے پاس کچھ حقیر نہیں ہو اگر تم چاہو تو میں ایک ہفتہ تمہارے پاس رہوں اور اگر ایک ہفتہ تمہارے پاس رہا تو اپنی سب عورتوں کے پاس ایک ایک ہفتہ رہوں گا(اور پھر ان سب کے بعد تمہاری باری آئے گی)۔

840: سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ جب باکرہ سے نکاح کرے اور پہلے اس سے اس کے نکاح میں ثیبہ ہو، تو اس باکرہ کے پاس سات روز تک رہے (اور بعد اس کے پھر باری مقرر کرے ) اور جب ثیبہ سے نکاح کرے جبکہ اس پہلے سے اس کے پاس باکرہ ہو تو اس کے پاس تین دن رہے۔ خالد (راوئ حدیث) نے کہا کہا کہ اگر میں اس روایت کو مرفوع کہوں تو بھی سچ ہو گا مگر انسؓ نے یہ الفاظ کہے تھے کہا کہ سنت اسی طرح ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : ایک عورت کا اپنی باری دوسری عورت کو ہبہ کرنا۔
841: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے سودہ رضی اللہ عنہا سے بڑھ کر کسی عورت کو ایسا نہیں دیکھا کہ میں اس کے جسم میں ہونے کی آرزو کرتی، وہ تیز مزاج کی عورت تھیں۔ پھر جب وہ بوڑھی ہو گئیں تو اپنی باری عائشہ رضی اللہ عنہا کو دے دی اور عرض کیا کہ یا رسول اللہﷺ! میں نے اپنی باری عائشہ رضی اللہ عنہا کو دی۔ پس رسول اللہﷺ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس دو دن رہتے ، ایک دن ان کی اپنی باری کا اور ایک سودہ رضی اللہ عنہا کی باری کا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : بعض عورتوں کے درمیان باری مقرر نہ کرنے کے متعلق۔
842: عطاء کہتے ہیں کہ ہم سیدنا ابن عباسؓ کے ساتھ سرف میں اُمّ المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کے جنازہ پر حاضر ہوئے تو سیدنا ابن عباسؓ نے کہا: خیال رکھو کہ یہ نبیﷺ کی زوجہ مطہرہ ہیں۔ جب تم ان کا جنازہ مبارک اٹھانا تو ہلانا جلانا نہیں اور بہت نرمی سے لے چلنا۔ اور یہ کہ رسول اللہﷺ کے پاس نو ازواج مطہرات تھیں جن میں سے آٹھ کے لئے باری مقرر تھی اور ایک کے لئے نہیں۔ عطاء نے کہا کہ جن کے لئے باری مقرر نہیں تھی وہ اُمّ المؤمنین صفیہ رضی اللہ عنہا تھیں۔ (یہ راوی کا وہم ہے ، صحیح یہ ہے کہ اُمّ المؤمنین سودہ رضی اللہ عنہا نے اپنی باری اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کو ہبہ کر دی تھی، جیسے اس سے اوپر والی روایت میں ہے )۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جو کسی عورت کو دیکھے (اور اس کا نفس اس کی طرف مائل ہو) تو وہ اپنی بیوی کے پاس آئے تو اس کی رغبت ختم ہو جائے گی۔
843: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے کسی اجنبی عورت کو دیکھا۔ آپﷺ اُمّ المؤمنین زینب رضی اللہ عنہا کے پاس آئے اور وہ اس وقت چمڑے کو (رنگنے کے لئے ) رگڑ رہی تھیں۔ آپﷺ نے اپنی ضرورت (جماع) پوری کی اور پھر باہر تشریف لے آئے اور فرمایا: بیشک عورت شیطان کی صورت میں آتی اور شیطان کی صورت میں جاتی ہے۔ (یعنی اسے دیکھ کر شیطانی خیالات بھڑکتے ہیں) پھر جب تم میں سے کوئی کسی (اجنبی) عورت کو دیکھے (اس پر شیطانی خیالات آئیں) تو اس کو اپنی بیوی کے پاس آنا چاہیئے ، اس عمل سے اس کے دل کے خیالاتِ فاسدہ کو ختم ہو جائیں گے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : عورتوں سے نرمی اور ان سے خیر خواہی کرنے کا بیان۔
844: سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا: جو کوئی اللہ تعالیٰ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اس کے لئے ضروری ہے کہ جب کوئی امر پیش آئے تو اچھی بات کہے یا چپ رہے اور عورتوں سے خیر خواہی کرو، اس لئے کہ وہ پسلی سے پیدا کی گئی ہے اور پسلی میں اونچی پسلی سب سے زیادہ ٹیڑھی ہے۔ پھر اگر تو اسے سیدھا کرنے لگا تو توڑ دے گا اور اگر یوں ہی چھوڑ دیا تو وہ ہمیشہ ٹیڑھی رہے گی، عورتوں کی خیر خواہی کرو۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : کوئی مومن (خاوند) کسی مومن عورت (بیوی) سے دشمنی نہ رکھے۔
845: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسو ل اللہﷺ نے فرمایا: کوئی مومن مرد کسی مومن عورت سے سخت بغض نہ رکھے ، کہ اگر اس میں ایک عادت ناپسند ہو گی تو دوسری پسند بھی ہو گی یا" غیرہ" کا لفظ ارشاد کچھ فرمایا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : اگر حواء نہ ہوتی تو کوئی عورت اپنے خاوند کی (کبھی) خیانت نہ کرتی۔
846: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: اگر بنو اسرائیل نہ ہوتے تو (کبھی) کوئی کھانا اور گوشت خراب نہ ہوتا۔ اور اگر حوا نہ ہوتیں تو کوئی عورت اپنے شوہر کی کبھی خیانت نہ کرتی۔
 
Top