• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جو آدمی بالشت جتنی زمین بطور ظلم لے لیتا ہے تو (قیامت میں) سات زمینیں گلے کا ہار ہوں گی۔
970: سیدنا عروہ بن زبیرؓ سے روایت ہے کہ ارویٰ بنت اویس نے سعید بن زیدؓ پر دعویٰ کیا کہ انہوں نے میری کچھ زمین لے لی ہے۔ اور ان سے مروان بن حکم کے پاس مقدمہ پیش کیا تو سعیدؓ نے کہا کہ بھلا میں اس کی زمین لوں گا اور میں رسول اللہﷺ سے سن چکا ہوں۔ مروان نے کہا کہ تم رسول اللہﷺ سے کیا سن چکے ہو؟ انہوں نے کہا کہ میں نے سنا آپﷺ فرماتے تھے کہ جو شخص کسی کی بالشت بھر زمین ظلم سے اُڑا لے ، تو اللہ تعالیٰ اس کو سات زمین تک کا طوق پہنا دے گا۔ مروان نے کہا کہ اب میں تم سے کوئی دلیل نہیں مانگوں گا۔ اس کے بعد سعیدؓ نے کہا کہ اے اللہ اگر ارویٰ جھوٹی ہے تو اس کی آنکھ اندھی کر دے اور اسی کی زمین میں اس کو مار۔ راوی نے کہا کہ ارویٰ نہیں مری یہاں تک کہ اندھی ہو گئی اور ایک روز وہ اپنی زمین میں جا رہی تھی کہ گڑھے میں گری اور مر گئی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جب راستہ کے بارے میں اختلاف ہو تو سات ہاتھ چوڑان رکھ لو۔
971: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: جب راستے کے متعلق تمہارا اختلاف ہو جائے تو اس کی چوڑان سات ہاتھ رکھ لو۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
کتاب: کھیتی باڑی کے مسائل

باب : زمین کو کرایہ پر دینے کی ممانعت میں۔
972: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: جس کے پاس زمین خالی ہو تو وہ اس میں کاشتکاری کرے۔ اگر خود نہ کرے تو اور کسی کو دے (بطور رعایت بلا کرایہ) کہ وہ اس میں کاشتکاری کرے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : گندم (مقررہ) کے ساتھ زمین کرایہ پر دینا۔
973: سیدنا رافع بن خدیجؓ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کے عہد میں محاقلہ کیا کرتے تھے۔ زمین کو ثلث، ربع پیداوار اور معین اناج پر کرایہ دیتے ایک روز ہمارے پاس میرے چچاؤں میں سے ایک آیا اور کہنے لگا کہ رسول اللہﷺ نے ہمیں اس کام سے منع کیا جس میں ہمارا فائدہ تھا، لیکن اللہ اور اس کے رسولﷺ کی خوشی میں ہمیں زیادہ فائدہ ہے ، ہمیں محاقلہ سے یعنی زمین کو ثلث یا ربع پیداوار پر یا معین مقدار پر کرایہ پر چلانے سے منع کیا گیا ہے۔ اور حکم فرمایا ہے کہ زمین کا مالک خود اس میں کھیتی کرے یا دوسرے کو کھیتی کے لئے دیدے اور آپﷺ نے کرایہ پر یا کسی اور طرح پر دینا بُرا جانا ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : سونے اور چاندی کے بدلہ میں زمین کرایہ پر دینا۔
974: سیدنا حنظلہ بن قیس انصاریؓ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا رافع بن خدیجؓ سے زمین کو سونے اور چاندی کے بدلے کرایہ پر دینے کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی قباحت نہیں۔ لوگ رسول اللہﷺ کے عہد میں نہر کے کناروں پر اور نالیوں کے سروں پر پیداوار پر زمین کرایہ پر چلاتے تھے تو بعض اوقات ایک چیز تلف ہو جاتی اور دوسری بچ جاتی اور کبھی یہ تلف ہو جاتی اور وہ بچ جاتی، تو لوگوں کو کچھ کرایہ نہ ملتا مگر وہی جو بچ رہتا، اس لئے آپﷺ نے اس سے منع فرمایا۔ لیکن اگر کرایہ کے بدلے کوئی معین چیز (جیسے روپیہ اشرفی غلہ وغیرہ) جس کی ذمہ داری ہو سکے تو اس میں کوئی قباحت نہیں ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : ٹھیکہ پر زمین دینا۔
975: سیدنا عبد اللہ بن سائب کہتے ہیں کہ ہم سیدنا عبد اللہ بن معقلؓ کے پاس گئے اور ان سے مزارعت (بٹائی) کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے کہا کہ ثابتؓ نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے مزارعت سے منع کیا اور مؤاجرۃ کا (یعنی روپے اشرفی پر کرایہ چلانے کا) حکم فرمایا اور فرمایا کہ اس میں کوئی قباحت نہیں ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : (کسی کو) زمین مفت دے دینا۔
976: طاؤس سے روایت ہے کہ وہ مخابرہ کرتے تھے تو عمرو (طاؤس سے ) کہتے ہیں کہ میں نے ان (طاؤس) سے کہا کہ اے ابو عبدالرحمن! اگر تم مخابرہ کو چھوڑ دو تو بہتر ہے ، کیونکہ لوگ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے مخابرہ (زمین کو بٹائی کر دینے ) سے منع کیا ہے تو طاؤس نے کہا کہ اے عمرو! مجھ سے اس شخص نے بیان کیا جو صحابہ میں زیادہ جاننے والا تھا یعنی سیدنا ابن عباسؓ نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے مخابرہ سے منع نہیں کیا بلکہ یوں فرمایا کہ اگر تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو مفت زمین دیدے تو معین اجرت کرایہ لے کر دینے سے بہتر ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : پانی پلانے اور زمین کا معاملہ کھیتی اور پھل کی مقدار کے بدلے۔
977: سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے خیبر کو (خیبر والوں کے ) حوالے اس شرط پر کیا کہ جو پھل یا اناج پیدا ہو وہ آدھا ہمارا ہے اور آدھا تمہارا۔ تو آپﷺ اپنی ازواجِ مطہرات رضی اللہ عنہ کو ہر سال سو وسق دیتے ، (جن میں) اسی (80)وسق کھجور کے اور بیس (20)جَو کے۔ جب سیدنا عمرؓ خلیفہ بنے اور اموال خیبر کو تقسیم کیا تو نبیﷺ کی ازواجِ مطہرات رضی اللہ عنہ کو اختیار دیا کہ یا تو تم بھی زمین اور پانی کا حصہ لے لو یا اپنے وسق لیتی رہو تو وہ مختلف ہو گئیں، بعضوں نے زمین اور پانی لیا اور بعضوں نے وسق لینا منظور کیا۔اُمّ المؤمنین عائشہ اور حفصہ رضی اللہ عنہما نے زمین اور پانی لینے والوں میں سے تھیں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جس نے درخت لگایا (اس کا ثواب)۔
978: سیدنا جابرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جو مسلمان درخت لگائے پھر اس میں سے کوئی کھائے ، تو لگانے والے کو صدقہ کا ثواب ملے گا اور جو چوری ہو جائے گا اس میں بھی صدقہ کا ثواب ملے گا اور جو درندے کھا جائیں، اس میں بھی صدقہ کا ثواب ملے گا اور جو پرندے کھا جائیں، اس میں بھی صدقہ کا ثواب ملے گا اور اس پھل کو کوئی کم نہ کرے گا، مگر صدقہ کا ثواب اس کو ملتا رہیگا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : ضرورت سے زیادہ پانی بیچنے کے متعلق۔
979: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ضرورت سے زائد پانی بیچنے سے منع فرمایا۔
 
Top