Aamir
خاص رکن
- شمولیت
- مارچ 16، 2011
- پیغامات
- 13,382
- ری ایکشن اسکور
- 17,097
- پوائنٹ
- 1,033
باب : ان لوگوں کے متعلق جو عذر کی وجہ سے (جہاد سے ) پیچھے رہ گئے اور اللہ تعالیٰ کے قول کے ﴿لَا یَسْتَوی الْقَاعِدُوْنَ ...﴾کے متعلق۔
1109: ابو اسحاق کہتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا براءؓ سے سنا وہ اس آیت "گھر بیٹھنے والے اور لڑنے والے مسلمان برابر نہیں ہیں (یعنی لڑنے والوں کا درجہ بہت بڑا ہے )" کے بارے میں کہتے تھے کہ رسول اللہﷺ نے سیدنا زید کو حکم دیا وہ ایک ہڈی لے کر آئے اور اس پر یہ آیت لکھی۔ تب سیدنا عبد اللہ بن اُمّ مکتوم نے اپنی نابینائی کی شکایت کی (یعنی میں اندھا ہوں اس لئے جہاد میں نہیں جا سکتا تو میرا درجہ گھٹا رہے گا) اس وقت یہ الفاظ اترے "وہ لوگ جو معذور نہیں ہیں" ( اور معذور تو درجہ میں مجاہدین کے برابر ہوں گے )۔