• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مذاہب اربعہ کا دنیا میں تناسب

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
بحث جس طرف جارہی ہے ، یہ موضوعات بیسوں مرتبہ زیر بحث آچکے ہیں ۔
مذاہب اربعہ کا دنیا میں تناسب کے حوالے سے کوئی مفید باتیں ہیں تو پیش کریں ، ورنہ ممکن ہے آپ کی غیر متعلقہ باتیں حذف کردی جائیں ۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
بعض اس حقیقت کو نہیں مانتے ، سو وہ ہمیں اہل سنت والجماعت سے خارج قرار دیتے ہیں جبکہ نقشہ میں یہ اختلاف جو وہ رکهتے ہیں نظر نہیں آیا نا آسکے گا کیونکہ اغیار همیں اہل سنت والجماعت کا ہی حصہ سمجهتے ہیں ۔
 
عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
بعض اس حقیقت کو نہیں مانتے ، سو وہ ہمیں اہل سنت والجماعت سے خارج قرار دیتے ہیں جبکہ نقشہ میں یہ اختلاف جو وہ رکهتے ہیں نظر نہیں آیا نا آسکے گا کیونکہ اغیار همیں اہل سنت والجماعت کا ہی حصہ سمجهتے ہیں ۔
آپ نے نقشہ کو بغور نہیں دیکھا۔ اس میں ”اہلِ سنت“ کے عنوان کے تحت حنفی، مالکی، شافعی اور حنبلیوں کا ذکر ہے ”ﺍﮨﻞ ﺣﺪﯾﺚ، ﺍﮨﻞ ﺍﺛﺮ، ﻓﺮﻗﮧ ﻧﺎﺟﯿﮧ، ﻃﺎﺋﻔﮧ ﻣﻨﺼﻮﺭﮦ، ﺍﻣﺖِ ﻭﺳﻂ، ﺍﮨﻞ ﺣﻖ ﺍﻭﺭ ﺳﻠﻔﯽ“ وغیرہ کا کوئی ذکر نہیں۔
 
شمولیت
جولائی 07، 2014
پیغامات
155
ری ایکشن اسکور
51
پوائنٹ
91
کوئی بات بغیر سیاق و سباق کے سمجھ نہیں آیا کرتی۔ پوسٹس کو بالترتیب ملاحظہ فرمائیں؛
فتویٰ کی کتابیں کیوں چھاپی جاتی ہیں؟
اہلحدیثوں میں بھی مفتی ہوتے ہیں اور اہلحدیث اپنے مفتیان کرام کے پاس جاتے ہیں۔
کیا ایسا نہیں؟
جناب بات تو وہی ہوئی نتیجتا ً جو ہم نے سمجھنے کے بعد آپ کو سمجھائی مگر آپ کی سمجھ میں نہیں اہل حدیث مفتیان کی بات کرکے ناسمجھی کا اظہار کردیا کیونکہ افتاء اور تقلید متضاد چیزیں ہیں ۔ مقلد میں اجتہاد کی صلاحیت نہیں اسی لئے اس نے تقلید کی لیکن وہ فتویٰ دیکر بتاتا ہے کہ میں مجتہد ہوں فیا للعجب ۔ جبکہ اہل حدیث مفتیوں نے فتوی دے کر بتلایا کہ ہم کسی ایک فہم کے مقلد نہیں اسی لئے قرآن و سنت کی روشنی میں اجتہاد و استنباط کرکے مسائل میں عوام کی رہنمائی کرتے ہیں۔ فافھم و تدبر
 
شمولیت
جولائی 07، 2014
پیغامات
155
ری ایکشن اسکور
51
پوائنٹ
91
بحث جس طرف جارہی ہے ، یہ موضوعات بیسوں مرتبہ زیر بحث آچکے ہیں ۔
مذاہب اربعہ کا دنیا میں تناسب کے حوالے سے کوئی مفید باتیں ہیں تو پیش کریں ، ورنہ ممکن ہے آپ کی غیر متعلقہ باتیں حذف کردی جائیں ۔
تناسب ہی کی تھریڈ میں یہ بات بھی آنی چاہئے کہ بنیادی طور پر اس تناسب کی شرعی طور پر کیا حیثیت ہے۔ ورنہ اب تک کئی ایک حلقوں میں کثرت کو حق کی دلیل بنایا جاتا ہے۔
 
شمولیت
جولائی 07، 2014
پیغامات
155
ری ایکشن اسکور
51
پوائنٹ
91
بعض اس حقیقت کو نہیں مانتے ، سو وہ ہمیں اہل سنت والجماعت سے خارج قرار دیتے ہیں جبکہ نقشہ میں یہ اختلاف جو وہ رکهتے ہیں نظر نہیں آیا نا آسکے گا کیونکہ اغیار همیں اہل سنت والجماعت کا ہی حصہ سمجهتے ہیں ۔
الحمدللہ پورے عالم کے حنفی ،حنبلی، شافعی ، مالکی ہمیں اہل السنۃ والجماعہ سے خارج نہیں مانتے سوائے چند ایک متعصبین کے ، جو پاک و ہند میں ہی پائے جاتے ہیں۔ بلکہ جمہور احناف پاک و ہند خواہ وہ دیوبند ہوں یا بریلوی وہ ہمیں اہل سنت (شیعوں کے مقابلے میں جو بولا جاتا ہے) اسی میں شمار کرتے ہیں، ورنہ تحریر طور پر احناف کے کبار علماء سے فتویٰ لے لیں۔ جواب یہی آئے گا۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
آپ نے نقشہ کو بغور نہیں دیکھا۔ اس میں ”اہلِ سنت“ کے عنوان کے تحت حنفی، مالکی، شافعی اور حنبلیوں کا ذکر ہے ”ﺍﮨﻞ ﺣﺪﯾﺚ، ﺍﮨﻞ ﺍﺛﺮ، ﻓﺮﻗﮧ ﻧﺎﺟﯿﮧ، ﻃﺎﺋﻔﮧ ﻣﻨﺼﻮﺭﮦ، ﺍﻣﺖِ ﻭﺳﻂ، ﺍﮨﻞ ﺣﻖ ﺍﻭﺭ ﺳﻠﻔﯽ“ وغیرہ کا کوئی ذکر نہیں۔
تو اس مراسلہ کا کیا مطلب لیا جائیگا؟
 
شمولیت
جولائی 07، 2014
پیغامات
155
ری ایکشن اسکور
51
پوائنٹ
91
آپ نے نقشہ کو بغور نہیں دیکھا۔ اس میں ”اہلِ سنت“ کے عنوان کے تحت حنفی، مالکی، شافعی اور حنبلیوں کا ذکر ہے ”ﺍﮨﻞ ﺣﺪﯾﺚ، ﺍﮨﻞ ﺍﺛﺮ، ﻓﺮﻗﮧ ﻧﺎﺟﯿﮧ، ﻃﺎﺋﻔﮧ ﻣﻨﺼﻮﺭﮦ، ﺍﻣﺖِ ﻭﺳﻂ، ﺍﮨﻞ ﺣﻖ ﺍﻭﺭ ﺳﻠﻔﯽ“ وغیرہ کا کوئی ذکر نہیں۔
آپ کے اس جملے کا صاف صاف مطلب یہ ہوا کہ یہ مکاتب اربعہ پر بزعم شما اہل حدیث، اہل اثر، فرقہ ناجیہ ، امت وسط، اہل حق اور سلفی کا اطلاق نہیں ہوتا۔ اور وہ اس سے خارج ہوئے۔ فافھم و تدبر
میرے بھائی فقہ حنبلیہ کی اساس امام احمد بن حنبل تھے، وہ اہل حدیث، اہل اثر، فرقہ ناجیہ ، امت وسط، اہل حق،سلفیین میں سے ہیں۔
باقی تین کو بھی اسی پر قیاس کریں۔
یہ بات سمجھنے کے بعد مزید یہ بھی سمجھ لیں ان چاروں مکاتب فکر میں سے آج ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو فقہی مسائل کے لحاظ سے حنفی ہیں لیکن عقیدۃ کے لحاظ سے وہ معتزلی ، ہو، جہمی ہو ، دیگر عقائد
اس کی مشہور مثال کے لئے سمجھیں کے امام ابو حنیفہ اللہ تعالیٰ کے عرش پر مستوی ہونے کے قائل تھے،بلکہ ان سے پوچھا گیا کہ اگر کوئی شخص یہ کہے کہ میرا رب ہے لیکن نہ آسمان میں ہے نہ زمین میں تو انہوں نے اسے کافر قرار دیا۔ ان کے اس فتوی کو فقہ اکبر، شرح عقیدۃ الطحاویہ از ابن عبدالعز الحنفی کو بھی ملاحظہ فرمائیں۔
اب کیا آج کے حنفیہ پاک و ہند کے اللہ کے بارے میں یہ عقیدہ رکھتےہیں کہ اللہ ہر جگہ موجود ہے۔
بلکہ بعض احناف عقیدہ رکھتے ہیں کہ ہر شے اللہ ہے جسے عقیدہ وحدۃ الوجود کہا جاتا ہے۔
بعض احناف عقیدہ رکھتے ہیں کہ رسول زندہ ہیں جنہیں دیوبندی حیاتی کہتے ہیں بعض کہتے ہیں کہ صرف زندہ ہی نہیں بکہ مختار کل بھی ہیں جنہیں بریلوی حنفی کہا جاتا ہے۔
بعض احناف کا عقیدہ نبی ﷺ فوت ہوگئے۔ جنہیں دیوبندی مماتی کہا جاتا ہے۔
احناف میں سے بریلوی، دیوبندی، حیاتی، مماتی، سہروردی، نقشبندی، قادری، و دیگر میں سے ذرا بتائیں کہ نقشہ میں کس کا ذکر موجود ہے؟؟ لہذا ٓپ کے اصول کے تحت ، دیوبندی، حیاتی ہو یا مماتی بریلوی ، سہروردی، نقشبندی ، قادری وغیرہ یہ سب بھی اہل السنۃ میں سے نہیں کیونکہ ان کا تذکرہ نقشہ میں نہیں۔
 
Last edited:
Top