• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

۲... واسطوں پر بھروسا۔ نواقض اسلام۔ ڈاکٹر شفیق الرحمن

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
کیا ایسے بھی کچھ واسطے یا وسیلے ہیں جن کے ذریعہ اللہ سے دعا کی جاسکتی ہے ؟
اللہ کے ناموں کا وسیلہ دے کر دعا کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا اس طرح دعا کی جا سکتی ہے۔؟ یا اللہ تجھے تیرے وحدہ لا شریک ہونے کا واسطہ۔ تو مجھے فلاں چیز عطا فرمادے۔ یا اللہ تجھے اس بات کا واسطہ کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔تو مجھے فلاں چیز عطا فرمادے۔؟
الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جی اللہ تعالی کے تمام ذاتی وصفاتی ناموں کا وسیلہ دے کر اللہ سے دعا کی جا سکتی ہے ،یہ مشروع وسائل میں سے ایک وسیلہ ہے۔ارشاد باری تعالیٰ ہے۔
'' وللہ الأسماء الحسنیٰ فادعوہ بھا '' (الأعراف:180)۔
"اور اللہ کے اچھے اچھے نام ہیں ، لہٰذا انہی کے ذریعے اللہ تعالیٰ سے دعا کرو" ۔
یعنی اللہ تبارک وتعالیٰ سے اس کے پیارے ناموں کے وسیلے سے دعا کرو، اللہ کے اسماء حسنیٰ میں اللہ کے اوصاف عالیہ بھی داخل ہیں۔
نبی کریمﷺ جب پناہ مانگتے تو کہتے:
"اللھم اني أعوذبعزتک لا الہ الا أنت أن تضلنی․․․" (متفق علیہ)۔
" اے اللہ! میں تیری عزت کے وسیلے سے پناہ چاہتا ہوں ،تیرے سوا کوئی معبود بر حق نہیں، کہ تو مجھے گمراہ کرے․․․"۔
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب نبی کریم ﷺکو کوئی غمناک امر در پیش ہوتا تو آپ فرماتے:
" یا حي یا قیوم برحمتک أستغیث" (ترمذی ، بسند حسن)۔
"اے زندہ ! اے تھامنے والے! تیری رحمت کے واسطے سے فریاد کرتاہوں"۔
مذکورہ بالا اور ان جیسے دیگر دلائل سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ اسماء وصفات الٰہی کے وسیلے سے دعا کرنا جائز، مشروع اور مستحب ہے ، جیسا کہ نبی کریم ﷺ کیا کرتے تھے۔
ھذا ما عندی واللہ ٲعلم بالصواب
فتویٰ کمیٹی
محدث فتویٰ
 
بہرام

مشہور رکن
شمولیت
اگست 09، 2011
پیغامات
1,173
ری ایکشن اسکور
439
پوائنٹ
132
اللہ تعالٰی کے پیارےناموں کا وسیلہ دے کر دعا کرنا
کیا اس کے علاوہ بھی کوئی واسطہ دے کر اللہ تعالیٰ سے دعا کرسکتے ہیں
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
اللہ تعالٰی کے پیارےناموں کا وسیلہ دے کر دعا کرنا
کیا اس کے علاوہ بھی کوئی واسطہ دے کر اللہ تعالیٰ سے دعا کرسکتے ہیں
کسی نبی،صحابی، ولی، قطب، ابدال، پیر، فقیر وغیرہ کا وسیلہ دے کر اللہ سے دعا کرنا اللہ کی توہین اور شرک ہے۔
شیخ انس نضر بھائی نے یہاں اس موضوع پر بہترین روشنی ڈالی ہے
اللہ سے دُعا میں فوت شدگان کا وسیلہ ڈالنا اللہ تعالیٰ کی توہین وشرک
 
بہرام

مشہور رکن
شمولیت
اگست 09، 2011
پیغامات
1,173
ری ایکشن اسکور
439
پوائنٹ
132
کسی نے جواب نہ دیا اس پرگوگل سرچ پر تلاش کرنے پر تین صورت میں وسیلہ یا واسطہ کےجائز ہونے کے بارے میں علم ہوا
1۔ اللہ تعالیٰ کے اسمائے حسنیٰ اور صفات کاملہ کے ذریعے سے دعا کرنا۔
2۔ اپنے اعمال صالحہ کے وسیلے سے اللہ تعالیٰ سے دعا کرنا ۔
3۔ کسی زندہ و نیک انسان سے دعا کروانا یا اس کے واسطے سے دعا کرنا ۔
کیا آپ حضرات اس سے متفق ہیں ؟؟؟؟؟
 
محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
کسی نے جواب نہ دیا اس پرگوگل سرچ پر تلاش کرنے پر تین صورت میں وسیلہ یا واسطہ کےجائز ہونے کے بارے میں علم ہوا
1۔ اللہ تعالیٰ کے اسمائے حسنیٰ اور صفات کاملہ کے ذریعے سے دعا کرنا۔
2۔ اپنے اعمال صالحہ کے وسیلے سے اللہ تعالیٰ سے دعا کرنا ۔
3۔ کسی زندہ و نیک انسان سے دعا کروانا یا اس کے واسطے سے دعا کرنا ۔
کیا آپ حضرات اس سے متفق ہیں ؟؟؟؟؟

غلو کرنا چھوڑ دیجیے واسطے اور وسیلے سمجھ آجائیں گے۔
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
کسی نے جواب نہ دیا اس پرگوگل سرچ پر تلاش کرنے پر تین صورت میں وسیلہ یا واسطہ کےجائز ہونے کے بارے میں علم ہوا
1۔ اللہ تعالیٰ کے اسمائے حسنیٰ اور صفات کاملہ کے ذریعے سے دعا کرنا۔
2۔ اپنے اعمال صالحہ کے وسیلے سے اللہ تعالیٰ سے دعا کرنا ۔
3۔ کسی زندہ و نیک انسان سے دعا کروانا یا اس کے واسطے سے دعا کرنا ۔
کیا آپ حضرات اس سے متفق ہیں ؟؟؟؟؟
بات تو محمد آصف مغل بھائی کی درست ہے، اگر آپ سمجھیں تو، لیکن چونکہ آپ نے پوچھا ہے تو یہاں میں بتا دیتا ہوں۔
1۔ اللہ تعالیٰ کے اسمائے حسنیٰ اور صفات کاملہ کے ذریعے سے دعا کرنا۔
متفق
2۔ اپنے اعمال صالحہ کے وسیلے سے اللہ تعالیٰ سے دعا کرنا ۔
متفق
3۔ کسی زندہ و نیک انسان سے دعا کروانا
متفق
یا اس کے واسطے سے دعا کرنا ۔
زندہ نیک انسان سے دعا کروانا جائز ہے، لیکن وہ بھی مسنون انداز سے دعا کرے، البتہ کوئی زندہ یا فوت شدہ شخص کا اللہ کو وسیلہ ڈالنا کہ فلاں کے صدقے یا فلاں کے طفیل ، تو یہ غلط ہے، کیونکہ اللہ کے یہ شایان شان نہیں، اللہ بہت بلند و پاک ذات ہے۔اللہ کی توہین ہے کہ اللہ کو اُس کی بنائی ہوئی مخلوق کا وسیلہ دیا جائے۔واللہ اعلم
 
بہرام

مشہور رکن
شمولیت
اگست 09، 2011
پیغامات
1,173
ری ایکشن اسکور
439
پوائنٹ
132
بات تو محمد آصف مغل بھائی کی درست ہے، اگر آپ سمجھیں تو، لیکن چونکہ آپ نے پوچھا ہے تو یہاں میں بتا دیتا ہوں۔

متفق

متفق

متفق

زندہ نیک انسان سے دعا کروانا جائز ہے، لیکن وہ بھی مسنون انداز سے دعا کرے، البتہ کوئی زندہ یا فوت شدہ شخص کا اللہ کو وسیلہ ڈالنا کہ فلاں کے صدقے یا فلاں کے طفیل ، تو یہ غلط ہے، کیونکہ اللہ کے یہ شایان شان نہیں، اللہ بہت بلند و پاک ذات ہے۔اللہ کی توہین ہے کہ اللہ کو اُس کی بنائی ہوئی مخلوق کا وسیلہ دیا جائے۔واللہ اعلم
جب آپ سب باتوں سے متفق ہیں تو پھر میں آپ کو اس آخری بات سے بھی متفق کرلوں پھر آگے بات کرتے ہیں
آپ نے فرمایا کہ زندہ بزرگ کے وسیلہ سے بھی دعا کرنا غلط ہے لیکن جب میں صحیح بخاری کا مطالعہ کرتا ہوں تو معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عمر آپ کی اس بات سے متفق نہیں کیونکہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چچا حضرت عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے وسیلے سے اللہ سے بارش کی دعا کرنا جائز مانتے ہیں اس لئے بہتر یہ ہے کہ آپ بھی اس بات سے متفق ہوجائے کیونکہ آپ کے لئے حضرت عمر کی سنت کی پیروی کرنا لازم ہے
‏‏‏‏ أن عمر بن الخطاب ـ رضى الله عنه ـ كان إذا قحطوا استسقى بالعباس بن عبد المطلب
ترجمہ از داؤد راز
جب کبھی حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں قحط پڑتا تو عمر رضی اللہ عنہ حضرت عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے وسیلہ سے دعا کرتے۔
صحیح بخاری حدیث نمبر 1010
 
میں خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے خود متفق ہوں۔۔۔۔ لیکن کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ یہاں وسیلہ ڈالنے سے مراد اُن کی ذات کا وسیلہ ہے یا اُن سے دعا کروانے کا وسیلہ ہے ، پوری بات یہاں کوڈ کریں۔۔۔۔ کیا حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہیں یہ کہا کہ اللہ ہمیں حضرت عباس رضی اللہ عنہ کے صدقے یا اِن کے طفیل ۔۔۔ نہیں ہرگز نہیں
 
بہرام

مشہور رکن
شمولیت
اگست 09، 2011
پیغامات
1,173
ری ایکشن اسکور
439
پوائنٹ
132
میں خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے خود متفق ہوں۔۔۔۔ لیکن کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ یہاں وسیلہ ڈالنے سے مراد اُن کی ذات کا وسیلہ ہے یا اُن سے دعا کروانے کا وسیلہ ہے ، پوری بات یہاں کوڈ کریں۔۔۔۔ کیا حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہیں یہ کہا کہ اللہ ہمیں حضرت عباس رضی اللہ عنہ کے صدقے یا اِن کے طفیل ۔۔۔ نہیں ہرگز نہیں

یا اس کے واسطے سے دعا کرنا ۔
ترجمہ از داؤد راز
جب کبھی حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں قحط پڑتا تو عمر رضی اللہ عنہ حضرت عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے وسیلہ سے دعا کرتے۔
صحیح بخاری حدیث نمبر 1010
یہ ترجمہ داؤد راز کا کیا گیا ترجمہ ہے اور اس ترجمہ میں صاف طور سے لکھا ہے کہ حضرت عمر حضرت عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے وسیلہ سے دعا کرتے تھے اب الفاظ کوئی بھی ہوں اس سے کیا فرق پڑتا ہے کیونکہ آپ زندہ نیک بندے کے وسیلے سے دعا کرنے سے متفق نہیں نہ کہ فلاں الفاظ یا فلاں الفاظ سے
اس حدیث سے ایک اور بھی بات معلوم ہوئی کہ حضرت عمر حضرت عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کو اپنے سے بھی ذیادہ نیک اور افضل مانتے تھے ایسی لئے انھوں نے خود سے دعا کرنے کی بجائے اپنے سے افضل اللہ کے نیک بندے کے وسیلے سے اللہ سے دعا کی
 
Top