محمد فیض الابرار
سینئر رکن
- شمولیت
- جنوری 25، 2012
- پیغامات
- 3,039
- ری ایکشن اسکور
- 1,234
- پوائنٹ
- 402
یہ کتاب جو اس وقت آپ کے ہاتھوں میں ہے حافظ ابن قیم الجوزیہ رحمہ اللہ کی تصنیف لطیف ’’تفسیر المعوّذتین‘‘ کا اردو ترجمہ ہے۔ موضوع کتاب کے نام سے ظاہر ہے کہ یہ قرآن پاک کی آخری دو سورتوں کی تفسیر اور اس کے متعلقہ مباحث پر مشتمل ہے۔ کتاب کی علمی حیثیت اور اس کے تعارف کے لئے مصنف رحمہ اللہ تعالیٰ کا نامِ گرامی ہی سب سے بڑی ضخامت ہے۔ آپ شیخ الاسلام حافظ ابن تیمیہ رحمہ اللہ تعالیٰ کے فیض یافتہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ شیخ کی طرح جن مباحث پر قلم اٹھا لیتے ہیں ان کے متعلق کوئی تشنہ نہیں چھوڑتے۔
کتاب کا اردو ترجمہ مولانا عبدالرحیم مرحوم پشاوری کا ہے جس میں انہوں نے جاذبیت پیدا کرنے اور عام فہم بنانے کے لئے جابجا جلی سرخیاں بھی قائم کر دی ہیں اور جہاں ضرورت محسوس ہوئی وہاں حاشیہ میں مزید وضاحت فرما دی تاکہ ہر عام و خاص اس سے پوری طرح استفادہ کر سکے۔ رحمہ اللہ تعالیٰ واسعۃ
یہ کتاب آج سے کئی سال قبل ۱۹۲۸ء میں طبع ہوئی تھی، اس کے بعد جلد ہی نایاب ہو گئی۔ کتاب کی افادیت کے پیشِ نظر ضرورت محسوس کی گئی کہ اسے دوبارہ شائقین تک پہنچایا جائے چنانچہ کتاب پر سرسری نظر ڈال کر جو سابقہ مطبعی اغلاط محسوس ہوئیں انہیں درست کر دیا گیا ہے اور بعض جگہ جزوی سی اصطلاح بھی کر دی گئی جو ناگزیر تھی۔
اللہ ذوالجلال والاکرام جزائے خیر عطا فرمائے ہماری شبان اہلحدیث خالد آباد اور اس کے رکن رکنین جناب مولوی عبدالرشید اور جناب محمد شعیب صاحبان کو جن کے تعاون سے اس کی طباعت کے مراحل طے ہوئے۔ ہماری دلی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں دینِ حنیف کی خدمت کی توفیق ارزانی عطا فرمائے اور ہم سب کو اخلاص کی دولت سے نوازے۔ آمین۔
خادم العلم والعلماء
ارشاد الحق اثری خطیب جامع مسجد اہلحدیث خالد آباد رفیق ادارہ علوم اثریہ فیصل آباد ۱۸ ذی قعدہ۱۴۹۲ھ
۷ ستمبر ۱۹۸۲ء