• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ﮐﯿﺎ ﮐﺴﯽ ﻓﻘﮩﯽ ﻣﺬﮨﺐ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﺎﻧﺎ ﻻﺯﻣﯽ ﮨﮯ؟

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

مظفر اکبر

مبتدی
شمولیت
مارچ 20، 2017
پیغامات
16
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
24
ﺍﻟﺤﻤﺪ ﻟﻠﮧ :
ﭼﺎﺭﻭﮞ ﻓﻘﮩﯽ ﻣﺬﺍﮨﺐ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﮐﺴﯽ ﺍﯾﮏ ﮐﯽ ﺍﺗﺒﺎﻉ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﭘﺮ ﻭﺍﺟﺐ
ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ، ﺍﺩﺭﺍﮎ ، ﻓﮩﻢ، ﺍﻭﺭ ﺩﻻﺋﻞ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﺍﺣﮑﺎﻣﺎﺕ ﮐﺸﯿﺪ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯿﻠﯿﮯ
ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﯽ ﺫﮨﻨﯽ ﺳﻄﺢ ﻣﺨﺘﻠﻒ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ، ﭼﻨﺎﻧﭽﮧ ﮐﭽﮫ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﯿﻠﯿﮯ
ﺗﻘﻠﯿﺪ ﺟﺎﺋﺰ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﺴﺎ ﺍﻭﻗﺎﺕ ﻭﺍﺟﺐ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ، ﺟﺒﮑﮧ ﮐﭽﮫ ﻟﻮﮔﻮﮞ
ﮐﯿﻠﯿﮯ ﺩﻟﯿﻞ ﺳﮯ ﻣﺴﺌﻠﮧ ﺍﺧﺬ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﻋﻼﻭﮦ ﺩﻭﺳﺮﺍ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﺧﺘﯿﺎﺭ ﻧﮩﯿﮟ
ﮨﻮﺗﺎ، ﭼﻨﺎﻧﭽﮧ ﺩﺍﺋﻤﯽ ﻓﺘﻮﯼ ﮐﻤﯿﭩﯽ ﮐﮯ ﻓﺘﺎﻭﯼ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﻣﺴﺌﻠﮯ ﮐﺎ ﺑﮍﯼ
ﺗﻔﺼﯿﻞ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺫﮐﺮ ﺁﯾﺎ ﮨﮯ، ﮨﻢ ﺍﺳﮯ ﺑﻌﯿﻨﮧ ﯾﮩﺎﮞ ﺫﮐﺮ ﮐﺮﻧﺎ ﻣﻨﺎﺳﺐ
ﺳﻤﺠﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ :
ﺳﻮﺍﻝ :
ﭼﺎﺭ ﻣﺬﺍﮨﺐ ﮐﯽ ﺗﻘﻠﯿﺪ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﮐﯿﺎ ﺣﮑﻢ ﮨﮯ؟ ﻧﯿﺰ ﺗﻤﺎﻡ ﺣﺎﻻﺕ ﻣﯿﮟ ﺍﻭﻗﺎﺕ
ﻣﯿﮟ ﺍﻧﮩﯽ ﮐﮯ ﻣﻮﻗﻒ ﮐﻮ ﻣﺎﻧﻨﮯ ﮐﺎ ﮐﯿﺎ ﺣﮑﻢ ﮨﮯ؟
ﺗﻮ ﺍﺱ ﭘﺮ ﺩﺍﺋﻤﯽ ﻓﺘﻮﯼ ﮐﻤﯿﭩﯽ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ :
" ﺗﻤﺎﻡ ﺗﻌﺮﯾﻔﯿﮟ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﯿﻠﯿﮯ ﮨﯿﮟ، ﺩﺭﻭﺩ ﻭ ﺳﻼﻡ ﮨﻮﮞ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﺭﺳﻮﻝ ، ﺁﭖ ﮐﯽ
ﺁﻝ ﺍﻭﺭ ﺻﺤﺎﺑﮧ ﮐﺮﺍﻡ ﭘﺮ، ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ :
ﺍﻭﻝ : ﭼﺎﺭ ﻓﻘﮩﯽ ﻣﺬﺍﮨﺐ ﭼﺎﺭ ﺍﺋﻤﮧ ﮐﺮﺍﻡ ﺍﻣﺎﻡ ﺍﺑﻮ ﺣﻨﯿﻔﮧ ، ﺍﻣﺎﻡ ﻣﺎﻟﮏ، ﺍﻣﺎﻡ
ﺷﺎﻓﻌﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﻣﺎﻡ ﺍﺣﻤﺪ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﻣﻨﺴﻮﺏ ﮨﯿﮟ، ﭼﻨﺎﻧﭽﮧ ﺣﻨﻔﯽ ﻣﺬﮨﺐ
ﺍﻣﺎﻡ ﺍﺑﻮ ﺣﻨﯿﻔﮧ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﻣﻨﺴﻮﺏ ﮨﮯ، ﺍﺳﯽ ﻃﺮﺡ ﺩﯾﮕﺮ ﻣﺬﺍﮨﺐ ﺑﮭﯽ۔
ﺩﻭﻡ : ﺍﻥ ﺍﺋﻤﮧ ﮐﺮﺍﻡ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﺟﺘﮩﺎﺩ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺩﯾﻦ ﮐﯽ ﺳﻤﺠﮫ ﺍﻭﺭ
ﻓﻘﮧ ﮐﺘﺎﺏ ﻭ ﺳﻨﺖ ﺳﮯ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﯽ ﮨﮯ، ﺍﻭﺭ ﻣﺠﺘﮩﺪ ﺍﮔﺮ ﺻﺤﯿﺢ ﻧﺘﯿﺠﮧ
ﺍﺧﺬ ﮐﺮﮮ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﯿﻠﯿﮯ ﺩﮨﺮﺍ ﺍﺟﺮ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﯾﮏ ﺍﺟﺘﮩﺎﺩ ﮐﺎ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺳﺮﺍ
ﺩﺭﺳﺖ ﻧﺘﯿﺠﮯ ﮐﺎ، ﻟﯿﮑﻦ ﺍﮔﺮ ﻏﻠﻄﯽ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﺍﺳﮯ ﺍﺟﺘﮩﺎﺩ ﮐﺮﻧﮯ ﭘﺮ
ﺛﻮﺍﺏ ﺗﻮ ﻣﻠﮯ ﮔﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﻏﻠﻄﯽ ﮨﻮﻧﮯ ﭘﺮ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﻣﻌﺬﻭﺭ ﺳﻤﺠﮭﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ۔
ﺳﻮﻡ : ﮐﺘﺎﺏ ﻭ ﺳﻨﺖ ﺳﮯ ﻣﺴﺌﻠﮧ ﺍﺧﺬ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﺻﻼﺣﯿﺖ ﺭﮐﮭﻨﮯ ﻭﺍﻻ
ﺷﺨﺺ ﮐﺘﺎﺏ ﻭ ﺳﻨﺖ ﺳﮯ ﮨﯽ ﻣﺴﺌﻠﮧ ﺍﺧﺬ ﮐﺮﮮ ﮔﺎ ﺟﯿﺴﮯ ﮐﮧ ﺷﺮﻭﻉ ﺳﮯ
ﻋﻠﻤﺎﺋﮯ ﮐﺮﺍﻡ ﮐﺘﺎﺏ ﻭ ﺳﻨﺖ ﺳﮯ ﻣﺴﺎﺋﻞ ﺍﺧﺬ ﮐﺮﺗﮯ ﺁ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ، ﻟﮩﺬﺍ ﺟﺲ
ﻣﺴﺌﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﯽ ‏[ﮐﺘﺎﺏ ﻭ ﺳﻨﺖ ﭘﺮ ﻣﺒﻨﯽ ‏] ﺗﺤﻘﯿﻖ ﮨﻮ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺍﭘﻨﯽ
ﺗﺤﻘﯿﻖ ﭼﮭﻮﮌ ﮐﺮ ﮐﺴﯽ ﮐﯽ ﺗﻘﻠﯿﺪ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﺎ، ﺑﻠﮑﮧ ﻭﮨﯽ ﻣﻮﻗﻒ ﺍﭘﻨﺎﺋﮯ
ﮔﺎ ﺟﺴﮯ ﻭﮦ ‏[ﮐﺘﺎﺏ ﻭ ﺳﻨﺖ ﮐﮯ ﺩﻻﺋﻞ ﮐﯽ ﺑﻨﺎ ﭘﺮ ‏] ﺣﻖ ﺳﻤﺠﮭﺘﺎ ﮨﮯ، ﺗﺎﮨﻢ
ﺟﻦ ﻣﺴﺎﺋﻞ ﮐﯽ ﺗﺤﻘﯿﻖ ﮐﯿﻠﯿﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺍﺳﺘﻄﺎﻋﺖ ﻧﮧ ﮨﻮ ﺗﻮ ﻭﮦ
ﺿﺮﻭﺭﺕ ﭘﮍﻧﮯ ﭘﺮ ﮐﺴﯽ ﮐﯽ ﺗﻘﻠﯿﺪ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ۔
ﭼﮩﺎﺭﻡ : ﺟﺲ ﺷﺨﺺ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﻣﺴﺎﺋﻞ ﺍﺳﺘﻨﺒﺎﻁ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﺻﻼﺣﯿﺖ ﻧﮧ
ﮨﻮ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺷﺨﺺ ﮐﺴﯽ ﺍﯾﺴﮯ ﻋﺎﻟﻢ ﮐﯽ ﺗﻘﻠﯿﺪ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ ﺟﺲ ﭘﺮ ﺍﺳﮯ
ﻣﮑﻤﻞ ﺑﮭﺮﻭﺳﺎ ﮨﻮ، ﻟﯿﮑﻦ ﺍﮔﺮ ﺍﺳﮯ ﺩﻟﯽ ﺍﻃﻤﯿﻨﺎﻥ ﺣﺎﺻﻞ ﻧﮧ ﮨﻮ ﺗﻮ ﭘﮭﺮ
ﺍﻃﻤﯿﻨﺎﻥ ﺣﺎﺻﻞ ﮨﻮﻧﮯ ﺗﮏ ﺍﮨﻞ ﻋﻠﻢ ﺳﮯ ﺭﺟﻮﻉ ﮐﺮﺗﺎ ﺭﮨﮯ۔
ﭘﻨﺠﻢ : ﺳﺎﺑﻘﮧ ﺍﻣﻮﺭ ﺳﮯ ﯾﮧ ﻭﺍﺿﺢ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ ﮐﮧ ﭼﺎﺭ ﻣﺬﺍﮨﺐ ﮐﮯ ﺍﻗﻮﺍﻝ ﮐﯽ
ﮨﺮ ﻭﻗﺖ ﺍﻭﺭ ﮨﺮ ﺣﺎﻟﺖ ﻣﯿﮟ ﺁﭖ ﭘﯿﺮﻭﯼ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﮯ؛ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺍﯾﺴﺎ ﻣﻤﮑﻦ
ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﻥ ﺳﮯ ﻏﻠﻄﯽ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ، ﭼﻨﺎﻧﭽﮧ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺻﺮﻑ ﺍﻧﮩﯽ ﺍﻗﻮﺍﻝ ﮐﯽ
ﭘﯿﺮﻭﯼ ﮐﯽ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﯽ ﺟﺲ ﭘﺮ ﺩﻟﯿﻞ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﻮ "
ﺩﺍﺋﻤﯽ ﻓﺘﻮﯼ ﮐﻤﯿﭩﯽ : ‏( 5/28 ‏)
ﺍﺳﯽ ﻃﺮﺡ ﺩﺍﺋﻤﯽ ﻓﺘﻮﯼ ﮐﻤﯿﭩﯽ ﮐﮯ ﻓﺘﻮﯼ ﻧﻤﺒﺮ : ‏( 3323‏) ﻣﯿﮟ ﮨﮯ ﮐﮧ :
"ﺍﮔﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﺷﺨﺺ ﮐﺘﺎﺏ ﻭ ﺳﻨﺖ ﺳﮯ ﻣﺴﺎﺋﻞ ﺍﺧﺬ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﺻﻼﺣﯿﺖ
ﺭﮐﮭﺘﺎ ﮨﻮ ﺍﻭﺭ ﻣﺴﺎﺋﻞ ﺍﺧﺬ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯿﻠﯿﮯ ﺳﻠﻒ ﺻﺎﻟﺤﯿﻦ ﺍﻭﺭ ﻋﻠﻤﺎﺋﮯ ﺍﺳﻼﻡ
ﺳﮯ ﻭﺭﺛﮯ ﻣﯿﮟ ﻣﻠﻨﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﻓﻘﮩﯽ ﻣﺒﺎﺣﺚ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﻣﺪﺩ ﻟﮯ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺍﯾﺴﺎ ﮐﺮ
ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ؛ ﺗﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺧﻮﺩ ﺑﮭﯽ ﻣﺴﺘﻔﯿﺪ ﮨﻮ ﺍﻭﺭ ﺍﺧﺘﻼﻓﺎﺕ ﮐﮯ ﻓﯿﺼﻠﮯ ﺑﮭﯽ
ﮐﺮﮮ ﺍﻭﺭ ﺟﻮ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﺱ ﺳﮯ ﻣﺴﺌﻠﮧ ﭘﻮﭼﮭﮯ ﺗﻮ ﺳﻮﺍﻝ ﮐﺎ ﺟﻮﺍﺏ ﺑﮭﯽ
ﺩﮮ۔
ﻟﯿﮑﻦ ﺍﮔﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﺷﺨﺺ ﺍﺗﻨﯽ ﺻﻼﺣﯿﺖ ﮐﺎ ﺣﺎﻣﻞ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺍﺳﮯ ﭼﺎﮨﯿﮯ
ﮐﮧ ﻭﮦ ﻗﺎﺑﻞ ﺍﻋﺘﻤﺎﺩ ﺍﮨﻞ ﻋﻠﻢ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮫ ﻟﮯ، ﺍﻥ ﮐﯽ ﮐﺘﺎﺑﻮﮞ ﺳﮯ ﻣﺴﺌﻠﮯ ﮐﺎ
ﺣﻞ ﺗﻼﺵ ﮐﺮﮮ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﭘﺮ ﻋﻤﻞ ﭘﯿﺮﺍ ﮨﻮ، ﺗﺎﮨﻢ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﭼﺎﺭ ﻓﻘﮩﯽ ﻣﺬﺍﮨﺐ
ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﮐﺴﯽ ﺍﯾﮏ ﭘﺮ ﺍﭘﻨﮯ ﺁﭖ ﮐﻮ ﻣﺤﺪﻭﺩ ﻧﮧ ﺭﮐﮭﮯ، ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻧﮯ ﭼﺎﺭ
ﻓﻘﮩﯽ ﻣﺬﺍﮨﺐ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺭﺟﻮﻉ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﻋﺎﺩﺕ ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﮈﺍﻝ ﻟﯽ ﮐﮧ ﯾﮧ
ﭼﺎﺭ ﻓﻘﮩﯽ ﻣﺬﺍﮨﺐ ﺩﯾﮕﺮ ﻣﺬﺍﮨﺐ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻣﺸﮩﻮﺭ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﯽ
ﮐﺘﺐ ﻣﻨﻈﺮ ﻋﺎﻡ ﭘﺮ ﺁﺋﯿﮟ، ﺍﻥ ﮐﺘﺎﺑﻮﮞ ﺗﮏ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﯽ ﺩﺳﺘﺮﺱ ﮨﻮﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ
ﮐﺎ ﻣﻮﻗﻒ ﺟﺎﻧﻨﺎ ﺁﺳﺎﻥ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ۔
ﺍﮔﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﺷﺨﺺ ﺗﺸﻨﮕﺎﻥ ﻋﻠﻢ ﭘﺮ ﺗﻘﻠﯿﺪ ﻭﺍﺟﺐ ﻗﺮﺍﺭ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﻭﮦ
ﻏﻠﻄﯽ ﭘﺮ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺟﻤﻮﺩ ﮐﺎ ﺷﮑﺎﺭ ﮨﮯ، ﻭﮦ ﺣﻘﯿﻘﺖ ﻣﯿﮟ ﺗﺸﻨﮕﺎﻥِ ﻋﻠﻢ ﮐﮯ
ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﻏﻠﻂ ﻓﮩﻤﯽ ﮐﺎ ﺷﮑﺎﺭ ﮨﮯ، ﺍﯾﺴﺎ ﺷﺨﺺ ﺗﺸﻨﮕﺎﻥِ ﻋﻠﻢ ﮐﯿﻠﯿﮯ
ﻭﺳﯿﻊ ﻣﯿﺪﺍﻥ ﮐﻮ ﻣﺤﺪﻭﺩ ﮐﺮ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ۔
ﺍﺳﯽ ﻃﺮﺡ ﺍﮔﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﺷﺨﺺ ﺻﺮﻑ ﭼﺎﺭ ﻣﺬﺍﮨﺐ ﮐﯽ ﺗﻘﻠﯿﺪ ﮐﻮ ﮨﯽ ﺭﻭﺍ
ﺳﻤﺠﮭﺘﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺑﮭﯽ ﻏﻠﻄﯽ ﭘﺮ ﮨﮯ، ﺍﺱ ﻧﮯ ﺑﮭﯽ ﺷﺮﻋﯽ ﻭﺳﻌﺖ ﮐﻮ
ﺑﻐﯿﺮ ﮐﺴﯽ ﺩﻟﯿﻞ ﮐﮯ ﻣﺤﺪﻭﺩ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﮨﮯ؛ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺍﯾﮏ ﻋﺎﻡ ﺁﺩﻣﯽ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ
ﺍﺋﻤﮧ ﺍﺭﺑﻌﮧ ﺍﻭﺭ ﺩﯾﮕﺮ ﻓﻘﮩﺎﺋﮯ ﻋﻈﺎﻡ ﻣﺜﻼً : ﻟﯿﺚ ﺑﻦ ﺳﻌﺪ، ﺍﻭﺯﺍﻋﯽ ﺍﻭﺭ ﺩﯾﮕﺮ
ﺍﮨﻞ ﻋﻠﻢ ﺳﺐ ﯾﮑﺴﺎﮞ ﮨﯿﮟ"
ﻓﺘﺎﻭﯼ ﻟﺠﻨﮧ ﺩﺍﺋﻤﮧ : ‏( 5/41 ‏)
ﺍﺳﯽ ﻃﺮﺡ ﻓﺘﻮﯼ ﮐﻤﯿﭩﯽ ﮐﮯ ﻓﺘﻮﯼ ﻧﻤﺒﺮ : ‏( 1591‏) ﻣﯿﮟ ﮨﮯ ﮐﮧ :
" ﭼﺎﺭﻭﮞ ﻓﻘﮩﺎﺋﮯ ﮐﺮﺍﻡ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﮐﺴﯽ ﻧﮯ ﺑﮭﯽ ﺍﭘﻨﮯ ﻓﻘﮩﯽ ﻣﺬﮨﺐ ﮐﺎ ﭘﺮﭼﺎﺭ
ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﻧﮧ ﮨﯽ ﺍﺱ ﮐﯿﻠﯿﮯ ﺗﻌﺼﺐ ﺩﮐﮭﺎﯾﺎ ﮨﮯ ﻧﮧ ﮨﯽ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ
ﺩﻭﺳﺮﻭﮞ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﯾﺎ ﮐﺴﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﻌﯿﻦ ﻓﻘﮩﯽ ﻣﺬﮨﺐ ﭘﺮ ﭼﻠﻨﮯ ﮐﯿﻠﯿﮯ ﻣﺠﺒﻮﺭ
ﮐﯿﺎ ؛ ﺑﻠﮑﮧ ﺍﺋﻤﮧ ﮐﺮﺍﻡ ﺗﻮ ﮐﺘﺎﺏ ﻭ ﺳﻨﺖ ﭘﺮ ﻋﻤﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﺩﻋﻮﺕ ﺩﯾﺘﮯ
ﺗﮭﮯ، ﺷﺮﻋﯽ ﻧﺼﻮﺹ ﮐﯽ ﻭﺿﺎﺣﺖ ﺑﯿﺎﻥ ﮐﺮﺗﮯ، ﺷﺮﻋﯽ ﻗﻮﺍﻋﺪ ﺍﻭﺭ ﺍﺻﻮﻝ
ﻭﺍﺿﺢ ﮐﺮﺗﮯ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﺍﻥ ﺍﺻﻮﻟﻮﮞ ﮐﯽ ﺭﻭﺷﻨﯽ ﻣﯿﮟ ﻧﺘﺎﺋﺞ ﺍﺧﺬ ﮐﺮ ﮐﮯ
ﭘﻮﭼﮭﮯ ﮔﺌﮯ ﺳﻮﺍﻻﺕ ﭘﺮ ﻓﺘﻮﯼ ﺩﯾﺘﮯ؛ ﻭﮦ ﺍﭘﻨﮯ ﮐﺴﯽ ﺷﺎﮔﺮﺩ ﯾﺎ ﺳﺎﺋﻞ ﭘﺮ
ﺍﭘﻨﯽ ﺭﺍﺋﮯ ﺗﮭﻮﭘﺘﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﮯ ﺑﻠﮑﮧ ﺍﮔﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﭘﻨﺎ ﻣﻮﻗﻒ ﮐﺴﯽ ﭘﺮ
ﺯﺑﺮﺩﺳﺘﯽ ﭨﮭﻮﻧﺴﺘﺎ ﺗﻮ ﺍﺳﮯ ﻋﯿﺐ ﺍﻭﺭ ﺑﺮﺍ ﺳﻤﺠﮭﺘﮯ ﺗﮭﮯ، ﺍﺋﻤﮧ ﮐﺮﺍﻡ ﯾﮧ
ﺣﮑﻢ ﺩﯾﺎ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﮔﺮ ﺍﻥ ﮐﺎ ﻣﻮﻗﻒ ﺻﺤﯿﺢ ﺣﺪﯾﺚ ﺳﮯ ﻣﺘﺼﺎﺩﻡ ﮨﻮ ﺗﻮ
ﺍﻥ ﮐﮯ ﻣﻮﻗﻒ ﮐﻮ ﺩﯾﻮﺍﺭ ﭘﺮ ﺩﮮ ﻣﺎﺭﻧﺎ، ﺍﺋﻤﮧ ﮐﺮﺍﻡ ﮐﺎ ﯾﮧ ﻣﺸﮩﻮﺭ ﻣﻘﻮﻟﮧ ﮨﮯ
ﮐﮧ : " ﺟﺐ ﮐﻮﺋﯽ ﺣﺪﯾﺚ ﺻﺤﯿﺢ ﺛﺎﺑﺖ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﻭﮨﯽ ﻣﯿﺮﺍ ﻣﻮﻗﻒ ﮨﮯ"
ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽ ﺳﺐ ﺍﺋﻤﮧ ﮐﺮﺍﻡ ﭘﺮ ﺭﺣﻢ ﻓﺮﻣﺎﺋﮯ۔
ﮐﺴﯽ ﭘﺮ ﺑﮭﯽ ﺍﻥ ﻣﺬﺍﮨﺐ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﮐﺴﯽ ﺍﯾﮏ ﻣﺬﮨﺐ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﺎﻧﺎ ﻭﺍﺟﺐ
ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ، ﺑﻠﮑﮧ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﮐﻮ ﭼﺎﮨﯿﮯ ﮐﮧ ﺍﮔﺮ ﻣﻤﮑﻦ ﮨﻮ ﺗﻮ ﺣﻖ ﮐﯽ ﺟﺴﺘﺠﻮ
ﻣﯿﮟ ﻟﮕﺎ ﺭﮨﮯ ، ﺗﻼﺵِ ﺣﻖ ﮐﯿﻠﯿﮯ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽ ﺳﮯ ﻣﺪﺩ ﻣﺎﻧﮕﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ
ﺍﮨﻞ ﻋﻠﻢ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ ﻭﺭﺍﺛﺖ ﻣﯿﮟ ﻣﻠﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﻋﻠﻤﯽ ﺍﻭﺭ ﻓﻘﮩﯽ ﺧﺰﺍﻧﮯ
ﺳﮯ ﺭﮨﻨﻤﺎﺋﯽ ﻟﮯ ﮐﮧ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺑﻌﺪ ﻣﯿﮟ ﺁﻧﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﯿﻠﯿﮯ ﺷﺮﻋﯽ ﻧﺼﻮﺹ
ﮐﻮ ﺳﻤﺠﮭﻨﺎ ﺍﻭﺭ ﻻﮔﻮ ﮐﺮﻧﺎ ﺁﺳﺎﻥ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ۔
ﺍﻭﺭ ﺍﮔﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﺷﺨﺺ ﻧﺼﻮﺹ ﻭﻏﯿﺮﮦ ﺳﮯ ﺑﺮﺍﮦِ ﺭﺍﺳﺖ ﺍﺣﮑﺎﻡ ﮐﺸﯿﺪ ﻧﮧ
ﮐﺮ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﻮ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺍﭘﻨﮯ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﻣﺴﺎﺋﻞ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﻣﻌﺘﻤﺪ ﺍﮨﻞ ﻋﻠﻢ
ﺳﮯ ﺍﺳﺘﻔﺴﺎﺭ ﮐﺮﮮ؛ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽ ﮐﺎ ﻓﺮﻣﺎﻥ ﮨﮯ :
}ﻓَﺎﺳْﺄَﻟُﻮﺍ ﺃَﻫْﻞَ ﺍﻟﺬِّﻛْﺮِ ﺇِﻥْ ﻛُﻨْﺘُﻢْ ﻟَﺎ ﺗَﻌْﻠَﻤُﻮﻥَ {
ﺗﺮﺟﻤﮧ : ﺍﮔﺮ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﻋﻠﻢ ﻧﮧ ﮨﻮ ﺗﻮ ﺍﮨﻞ ﺫﮐﺮ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮫ ﻟﻮ۔ ‏[ﺍﻟﻨﺤﻞ : 43 ‏]
ﭼﻨﺎﻧﭽﮧ ﺍﺳﺘﻔﺴﺎﺭ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﯾﮧ ﺍﻃﻤﯿﻨﺎﻥ ﮐﺮ ﻟﮯ ﮐﮧ ﺟﻦ ﺳﮯ ﺳﻮﺍﻝ ﭘﻮﭼﮭﺎ
ﺟﺎ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ ﻭﮦ ﻋﻠﻢ ﻭ ﻓﻀﻞ، ﺗﻘﻮﯼ ﺍﻭﺭ ﭘﺮﮨﯿﺰ ﮔﺎﺭﯼ ﻣﯿﮟ ﻣﺸﮩﻮﺭ ﮨﯿﮟ"
ﺩﺍﺋﻤﯽ ﻓﺘﻮﯼ ﮐﻤﯿﭩﯽ : ‏( 5/56 ‏)
ﺍﯾﺴﺎ ﻣﻤﮑﻦ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﻣﺎﻡ ﺍﺑﻮ ﺣﻨﯿﻔﮧ ﺭﺣﻤﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﺎ ﻣﺬﮨﺐ ﻣﺴﻠﻤﺎﻧﻮﮞ ﻣﯿﮟ
ﺯﯾﺎﺩﮦ ﭘﮭﯿﻼ ﮨﻮ، ﺍﻭﺭ ﻋﯿﻦ ﻣﻤﮑﻦ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺳﺒﺐ ﯾﮧ ﮨﻮ ﮐﮧ ﻋﺜﻤﺎﻧﯽ
ﺧﻠﻔﺎﺋﮯ ﮐﺮﺍﻡ ﻧﮯ ﺍﺱ ﻣﺬﮨﺐ ﮐﻮ ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﻣﺬﮨﺐ ﮐﺎ ﺩﺭﺟﮧ ﺩﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﭼﮫ
ﺻﺪﯾﺎﮞ ﺍﺳﻼﻣﯽ ﻣﻤﺎﻟﮏ ﭘﺮ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﮐﯽ۔
ﺍﺏ ﺍﺱ ﮐﺎ ﻣﻄﻠﺐ ﯾﮧ ﮨﺮﮔﺰ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﻣﺎﻡ ﺍﺑﻮ ﺣﻨﯿﻔﮧ ﺭﺣﻤﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﺎ
ﻓﻘﮩﯽ ﻣﺬﮨﺐ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺻﺤﯿﺢ ﺗﺮﯾﻦ ﻓﻘﮩﯽ ﻣﺬﮨﺐ ﮨﮯ، ﻟﮩﺬﺍ ﺍﺱ ﻓﻘﮩﯽ
ﻣﺴﻠﮏ ﻣﯿﮟ ﮐﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﻣﺴﺎﺋﻞ ﺻﺤﯿﺢ ﮨﯿﮟ، ﺑﻠﮑﮧ ﺣﻨﻔﯽ ﻓﻘﮩﯽ ﻣﺬﮨﺐ ﺑﮭﯽ
ﺩﯾﮕﺮ ﻓﻘﮩﯽ ﻣﺬﺍﮨﺐ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﮨﮯ ﭼﻨﺎﻧﭽﮧ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺻﺤﯿﺢ ﺍﻭﺭ ﻏﻠﻂ
ﻣﺴﺎﺋﻞ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﯿﮟ، ﺗﺎﮨﻢ ﺍﯾﮏ ﻣﻮﻣﻦ ﮐﯽ ﺫﻣﮧ ﺩﺍﺭﯼ ﯾﮧ ﺑﻨﺘﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻭﮦ
ﺳﭻ ﮐﯽ ﺟﺴﺘﺠﻮ ﻣﯿﮟ ﻟﮕﺎ ﺭﮨﮯ ﭼﺎﮨﮯ ﺳﭻ ﮐﺎ ﻗﺎﺋﻞ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﮭﯽ ﮨﻮ۔
ﻭﺍﻟﻠﮧ ﺍﻋﻠﻢ .طالب دعا مظفر اکبر وانی سلفی
 
شمولیت
مارچ 16، 2017
پیغامات
290
ری ایکشن اسکور
10
پوائنٹ
39
ﭼﮩﺎﺭﻡ : ﺟﺲ ﺷﺨﺺ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ
ﻣﺴﺎﺋﻞ ﺍﺳﺘﻨﺒﺎﻁ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﺻﻼﺣﯿﺖ ﻧﮧ
ﮨﻮ

ﺗﻮ ﻭﮦ ﺷﺨﺺ ﮐﺴﯽ ﺍﯾﺴﮯ ﻋﺎﻟﻢ ﮐﯽ ﺗﻘﻠﯿﺪ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ ﺟﺲ ﭘﺮ ﺍﺳﮯ
ﻣﮑﻤﻞ ﺑﮭﺮﻭﺳﺎ ﮨﻮ،
ﻟﯿﮑﻦ ﺍﮔﺮ ﺍﺳﮯ ﺩﻟﯽ ﺍﻃﻤﯿﻨﺎﻥ ﺣﺎﺻﻞ ﻧﮧ ﮨﻮ ﺗﻮ ﭘﮭﺮ
ﺍﻃﻤﯿﻨﺎﻥ ﺣﺎﺻﻞ ﮨﻮﻧﮯ ﺗﮏ ﺍﮨﻞ ﻋﻠﻢ ﺳﮯ ﺭﺟﻮﻉ ﮐﺮﺗﺎ ﺭﮨﮯ

۔
بھروسہ والا جب ہے ہی نہیں تو پھر کس ’’عالم‘‘ سے استفادہ کرے؟

ﭘﻨﺠﻢ : ﺳﺎﺑﻘﮧ ﺍﻣﻮﺭ ﺳﮯ ﯾﮧ ﻭﺍﺿﺢ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ ﮐﮧ ﭼﺎﺭ ﻣﺬﺍﮨﺐ ﮐﮯ ﺍﻗﻮﺍﻝ ﮐﯽ
ﮨﺮ ﻭﻗﺖ ﺍﻭﺭ ﮨﺮ ﺣﺎﻟﺖ ﻣﯿﮟ ﺁﭖ ﭘﯿﺮﻭﯼ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﮯ؛ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺍﯾﺴﺎ ﻣﻤﮑﻦ
ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﻥ ﺳﮯ ﻏﻠﻄﯽ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ،
ﭼﻨﺎﻧﭽﮧ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺻﺮﻑ ﺍﻧﮩﯽ ﺍﻗﻮﺍﻝ ﮐﯽ
ﭘﯿﺮﻭﯼ ﮐﯽ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﯽ ﺟﺲ ﭘﺮ ﺩﻟﯿﻞ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﻮ

"
ﺩﺍﺋﻤﯽ ﻓﺘﻮﯼ ﮐﻤﯿﭩﯽ : ‏( 5/28 ‏)
اس کا تصفیہ کون کرے گا؟ جبکہ یہ تسلیم کر چکے کہ ہر ایک کتاب و سنت کی روشنی میں ہی فتویٰ دیتا ہے ہاں البتہ اختلاف کی صورت میں کوئی ایک غلطی پر ہوگا۔
جج اعلیٰ مرتبہ ہی کا ہوسکتا ہے ہر عامی اور سفیہ نہیں۔

ﺍﺳﯽ ﻃﺮﺡ ﺩﺍﺋﻤﯽ ﻓﺘﻮﯼ ﮐﻤﯿﭩﯽ ﮐﮯ ﻓﺘﻮﯼ ﻧﻤﺒﺮ : ‏( 3323‏) ﻣﯿﮟ ﮨﮯ ﮐﮧ :
"ﺍﮔﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﺷﺨﺺ ﮐﺘﺎﺏ ﻭ ﺳﻨﺖ ﺳﮯ ﻣﺴﺎﺋﻞ ﺍﺧﺬ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﺻﻼﺣﯿﺖ
ﺭﮐﮭﺘﺎ ﮨﻮ ﺍﻭﺭ ﻣﺴﺎﺋﻞ ﺍﺧﺬ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯿﻠﯿﮯ ﺳﻠﻒ ﺻﺎﻟﺤﯿﻦ ﺍﻭﺭ ﻋﻠﻤﺎﺋﮯ ﺍﺳﻼﻡ
ﺳﮯ ﻭﺭﺛﮯ ﻣﯿﮟ ﻣﻠﻨﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﻓﻘﮩﯽ ﻣﺒﺎﺣﺚ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﻣﺪﺩ ﻟﮯ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺍﯾﺴﺎ ﮐﺮ
ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ؛ ﺗﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺧﻮﺩ ﺑﮭﯽ ﻣﺴﺘﻔﯿﺪ ﮨﻮ ﺍﻭﺭ ﺍﺧﺘﻼﻓﺎﺕ ﮐﮯ ﻓﯿﺼﻠﮯ ﺑﮭﯽ
ﮐﺮﮮ ﺍﻭﺭ ﺟﻮ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﺱ ﺳﮯ ﻣﺴﺌﻠﮧ ﭘﻮﭼﮭﮯ ﺗﻮ ﺳﻮﺍﻝ ﮐﺎ ﺟﻮﺍﺏ ﺑﮭﯽ
ﺩﮮ۔
کیا اس منصب تک رسائی ہر ایک کر سکتا ہے یا ہر ایک اس کا مکلف ہے؟
براہِ کرم ٹھنڈے دل سے سوچ سمجھ کر جواب دیجئے گا۔
 
عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
بھروسہ والا جب ہے ہی نہیں تو پھر کس ’’عالم‘‘ سے استفادہ کرے؟
محترم بھائی
آپ کا کہنا کہ جب بھروسہ والا ہے ہی نہیں تو پھر کس عالم سے استفادہ کریں تو اس سلسلے میں کہنا ہے کہ اوپر جس اقتباس کو لے کر آپ نے یہ کمنٹ کیا ہے اس میں یہی بتایا گیا ہے کہ اگر بھروسہ والا نہ ملے یعنی دل کسی پہ مطمئن نہ ہو تو اہل علم سے رجوع جاری رکھیں جب تک کہ کسی پہ بھروسہ نہ ہو جائے
اور ایک اہم بات یاد رکھیں کہ یہ لازمی نہیں کہ یہ بھروسہ کرنے کا مطلب سب مسائل میں ہی اس عالم کی بات مان لینا ہے جیسا کہ آگے پنجم نمبر میں بتایا گیا ہے کیونکہ مکمل دین میں کسی ایک پہ بھروسہ کرنا تو دنیا میں بھی ہمارا معمول نہیں ہوتا پس کسی ایک معاملہ میں ہم ایک پہ بھروسہ کرتے ہیں تو دوسرے معاملہ میں دوسرے پہ
اسی طرح یہ بھی یاد رکھیں کہ یہ ان لوگوں کے لئے ہے کہ جوخود فیصلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے یہاں عموما ایک بات مکس کر دی جاتی ہے اور یہ سمجھا جاتا ہے کہ کوئی اگر امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ یا امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ یا ابن قیم رحمہ اللہ وغیرہ جیسا شریعت پہ دسترت رکھنے والا نہیں تو پھر سمجھیں کہ اسکو تقلید کرنا لازمی ہے کیونکہ وہ خود فیصلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا تو پیارے بھائی جان میرے علم کے مطابق یہی بات بنیادی غلطی ہے کہ جس وجہ سے ہم تقلید کرنے اور نہ کرنے میں اختلاف کرتے نظر آتے ہیں
دیکھیں بھائی ایک آدمی ابن قیم جتنا عالم نہیں مگر ایک خاص مسئلہ میں مثلا رفع یدین میں اسکو اتنا علم ہے کہ وہ دونوں طرف کے دلائل کو پڑھ کر ان میں مضبوط دلیل کے بارے فیصلہ کر سکے تو سمجھو کہ وہ خود فیصلہ کرنے کے قابل ہے
بالکل ایسے جیسے کہ جیسے تقلید کی حمایت میں جو وکیل کی دلیل دی جاتی ہے کہ جی دیکھیں قانون تو وکیل جانتا ہے اب اگر کوئی عام آدمی وکیل کرتا ہے اور اس سے دلائل پوچھنا شروع کر دیتا ہے تو وہ جاہل ہے اسکو چپ چاپ اسکی بات مان لینا چاہئے اسی طرح اگر کوئی ڈاکٹر کسی کو نسخہ لکھ کر دیتا ہے تو لوگوں کو اس سے دلیل نہیں پوچھنی چاہئے وغیرہ وغیرہ تو میرے انتہائی پیارے بھائی جان یہ بات حقیقت میں درست نہیں بلکہ تھوڑی بہت سمجھ رکھنے والا وکیل سے اسکا طریقہ پوچھ کر اسکے بارے رائے قائم کرتا ہے اور اسی طرح تھوڑی بہت تعلیم رکھنے والا اہم معاملے میں ڈاکٹر سے بحث کرتا نظر آتا ہے اور وہ جب دو ڈاکٹروں کے پاس جاتا ہے تو ان دونوں میں بھروسہ والے کو جاننا یا اس کے بارے فیصلہ کرنا کوئی اتنا مشکل نہیں ہوتا
ہاں البتہ کوئی بالکل دیہاتی ہو تو وہ وکیل یا ڈاکٹر پہ سمعنا واطعنا کہتا نظر آ جائے گا تو اسکے لئے جائز ہے اور انہیں جیسے لوگوں کے لئے یہ اوپر چہارم نمبر میں بتایا گیا ہے واللہ اعلم

اس کا تصفیہ کون کرے گا؟ جبکہ یہ تسلیم کر چکے کہ ہر ایک کتاب و سنت کی روشنی میں ہی فتویٰ دیتا ہے ہاں البتہ اختلاف کی صورت میں کوئی ایک غلطی پر ہوگا۔
جج اعلیٰ مرتبہ ہی کا ہوسکتا ہے ہر عامی اور سفیہ نہیں۔
میرے پیارے بھائی جان یاد رکھیں کہ درست منہج والے مسلمان میرے اجتہاد کے مطابق تین طرح کے ہو سکتے ہیں
۱۔ وہ جو خود ہی ہر مسئلہ کو نکال سکیں
۲۔ دوسرے وہ جو خود تو استنباط کرنے کی مکمل طاقت نہ رکھتے ہوں مگر دوسرے فقہاٗ کے استنباط میں بہترین اور کمزور کا چناو کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں جیسا کہ اوپر وکیل اور ڈکٹر کی مثال سے واضح کیا ہے
۳۔ تیسرے وہ ہوتے ہیں جو بالکل دہیاتی والی مثال کی طرح بالکل تقلید کرنے والے ہوتے ہیں کیونکہ انکی صلاحیت اتنی نہیں ہوتی اور یہ بہت کم ہوتے ہیں

جیسا کہ اوپر سمجھایا ہے کہ اگرچہ ہر وکیل یا ڈاکٹر اپنی صلاحیتوں کے مطابق ہو سکتا ہے کہ نیک نیتی سے کیس لڑ رہا ہو یا نسخہ لکھ رہا ہو مگر ہر وکیل یا ڈاکٹر کا درست ہونا بھی لازم نہیں اسی طرح ہر فقیہ ہو سکتا ہے نیک نیتی سے مسائل استنباط کر رہا ہو لیکن ہر ایک کا درست ہونا لازم نہیں ہوتا پس جو لوگ دوسرے نمبر کے مطابق مختلف فقہاء کے فیصلوں کے دلائل دیکھ کر ان میں سے درست والے کا چناو کر کے قابل بھروسہ نکال سکتے ہیں انکو اس کا حق حاصل ہے اور اس صورت میں وہ فیصلہ خود نہیں کر رہے ہوں گے بلکہ وہ ان اعلی ججوں میں سے ہی بہترین جج کا انتخاب کر رہے ہوں گے پس ان پہ یہ اعتراض نہیں کیا جا سکتا کہ جی اس مسئلہ میں ابو حنیفہ رحمہ اللہ وغیرہ جیسے اعلی جج کا فیصلہ درست ہو گا یا ایک آج کے عامی انسان کا فیصلہ درست ہو گا

کیا اس منصب تک رسائی ہر ایک کر سکتا ہے یا ہر ایک اس کا مکلف ہے؟
دیکھیں محترم بھائی اس منصب سے آپکی مراد کیا ہے اگر اس منصب سے مراد دین کی سمجھ بوجھ یعنی تفقہ فی الدین ہے تو یاد رکھیں تفقہ فی الدین میں دو چیزیں آتی ہیں تو پیارے بھائی قرآن و حدیث و تاریخ کے مشاہدے سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ آج کے دور کے کسی انسان کا تفقہ فی الدین امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے دور کے مسلمان سے زیادہ بھی ہو سکتا ہے کیونکہ تفقہ فی الدین میں دو بنیادی چیزیں ہوتی ہیں
۱۔سمجھ بوجھ بہترین ہونا
۲۔ علم بہترین ہونا
اور یاد رکھیں کہ یہ ممکن ہے کہ آج کسی کی سمجھ پہلے دور کے مسلمان سے زیادہ ہو جیسے کہ خود احناف میں صحابی کی فقیہ اور غیر فقیہ میں تقسیم کر کے بعد والے فقیہ نے یہ بات ثابت کی کہ وہ اپنے سے پہلے والے صحابہ سے زیادہ فقیہ یعنی سمجھ والے ہو سکتے ہیں
اور علم بھی بعد والوں کا پہلے والوں سے زیادہ ہو سکتا ہے اس پہ تو خود احناف کی کتابیں گواہ ہیں کہ بعد والوں نے امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے بہت سی باتوں سے اس وجہ سے اختلاف کیا کہ وہ بات ان تک پہنچی نہیں ہو گی اور ویسے بھی احادیث کا علم اور اصول فقہ کے علم نے بعد میں ترقی ہی کی ہے یعنی ارتقاٗ ہی ہوا ہے تو آج کوئی بھی جتنی آسانی سے اصولوں کو پرکھ سکتا ہے اور جتنی آسانی سے احادیث تک پہنچ سکتا ہے اور اانکو پرکھ سکتا ہے پہلے والے لوگوں کو لئے اس طرح ممکن نہیں تھا تو پھر دوسرے نمبر والے تو صرف پہلے والوں کے اختلاف کو پرکھ ہی رہے ہیں پس اس پرکھنے کے معنی میں رسائی تو میرے نظریے اور اجتہاد کے مطابق بہت بڑی اکثریت کی طاقت ہے اگر وہ کوشش کرے یعنی والذین جاھدوا فینا لنھدینھم سبلنا والی کوشش۔ واللہ اعلم

براہِ کرم ٹھنڈے دل سے سوچ سمجھ کر جواب دیجئے گا۔
بھائی جان ٹھنڈے دل والی شرط تو مشکل ہے کیونکہ دل ٹھنڈا ہونے کا مطلب سب کچھ ٹھنڈا ہونا ہے جو میرے اختیار میں نہیں بلکہ اللہ کے اختیار میں ہے (ابتسامہ)
باقی ٹھنڈا رہنے کی جتنی اللہ توفیق دیتا ہے وہ کوشش کرتا ہوں
اور سوچنے سمجھنے کی بھی اللہ نے جو توفیق دی ہے اتنی کوشش کر لیتا ہوں جزاکم اللہ خیرا
 
شمولیت
دسمبر 01، 2016
پیغامات
141
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
71

ماشاء اللہ
 
جی جناب یہیں پر مسئلہ درپیش ہے کہ بعض دفعہ دلیل ہی غلط دی جاتی ہے۔
دین ایک ہی چیز ہے اللہ تبارک و تعالیٰ کی اطاعت۔ اختلاف کی صورت میں اس مین کسی ایک ہی کی فہم کو معتبر رکھنا ہوگا وگرنہ وہ نفس کا بندہ بن جائے گا۔
ہاں البتہ کوئی کسی خاص شعبہ مین ماہر ہے اور دوسرا کسی دوسرے شعبہ میں تو جو جس شعبہ مین ماہر ہے تو اس فیلڈ میں صرف اسی کی بات مانی جائے گی دوسرون کی لفاظیوں پر نہیں جایا جائے گا (اگر کو جائے گا تو اپنا ہی نقصان کرے گا دوسروں کا کیا جائے گا)۔ یہ بعین اسی طرح ہے کہ علاج کے لئے طبیب کے پاس جائین گے پٹواری کے پاس نہیں۔
 
شمولیت
مارچ 16، 2017
پیغامات
290
ری ایکشن اسکور
10
پوائنٹ
39
دیکھیں بھائی ایک آدمی ابن قیم جتنا عالم نہیں مگر ایک خاص مسئلہ میں مثلا رفع یدین میں اسکو اتنا علم ہے کہ وہ دونوں طرف کے دلائل کو پڑھ کر ان میں مضبوط دلیل کے بارے فیصلہ کر سکے تو سمجھو کہ وہ خود فیصلہ کرنے کے قابل ہے
میرے دوست یہی وہ مقام ہے جہان پر بڑے بڑے ٹھوکر کھا رہے ہیں اور عوام کو الجھا رہے ہیں۔
اسی فورم پر ہی دیکھ لیں رفع الیدین کی مماعت پر دال صحیح مسلم کی حدیث کی کیا درگت بنائی گئی ہے۔
جج وکلاء سے زیاد فہیم اور تجربہ والا ہوتا ہے نہ کہ عامی۔
 
شمولیت
مارچ 16، 2017
پیغامات
290
ری ایکشن اسکور
10
پوائنٹ
39
میرے پیارے بھائی جان یاد رکھیں کہ درست منہج والے مسلمان میرے اجتہاد کے مطابق تین طرح کے ہو سکتے ہیں
۱۔ وہ جو خود ہی ہر مسئلہ کو نکال سکیں
۲۔ دوسرے وہ جو خود تو استنباط کرنے کی مکمل طاقت نہ رکھتے ہوں مگر دوسرے فقہاٗ کے استنباط میں بہترین اور کمزور کا چناو کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں جیسا کہ اوپر وکیل اور ڈکٹر کی مثال سے واضح کیا ہے
پیارے بھائی کیا آپ اجتہاد کی اہلیت رکھتے ہیں؟
جانِ من آج کتنے ہیں جو یہ صلاحیت رکھتے ہیں؟ ہاں البتہ دھوکہ بازون سے جہاں بھرا پڑا ہے۔ عمر رضی اللہ تعالیی عنہ تو عرب ہو کر عربی کی تفہیم رکھنے کے باوجود تیمم کی آیت پر اس وقت تک عمل نہیں کرتے جب تک اس کی وضاحت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہ فرما دیں اور آج لفظوں کا کھیل کیلا جاتا ہے۔ اللہ تعالیی کے حضور حاضری کا ڈر دلوں سے نکل چکا۔
تیسری بات یہ کہ آپ ایک جاہل (لکھ پڑھ لینے سے جہالت ختم نہیں ہوتی جہالت ختم ہوتی ہے اللہ کا ڈر پیدا ہونے سے) کو مجتہد کے مقام پر کھڑا ہونے کی ترغیب دے رہے ہیں۔
 
شمولیت
مارچ 16، 2017
پیغامات
290
ری ایکشن اسکور
10
پوائنٹ
39
جیسا کہ اوپر سمجھایا ہے کہ اگرچہ ہر وکیل یا ڈاکٹر اپنی صلاحیتوں کے مطابق ہو سکتا ہے کہ نیک نیتی سے کیس لڑ رہا ہو یا نسخہ لکھ رہا ہو مگر ہر وکیل یا ڈاکٹر کا درست ہونا بھی لازم نہیں اسی طرح ہر فقیہ ہو سکتا ہے نیک نیتی سے مسائل استنباط کر رہا ہو لیکن ہر ایک کا درست ہونا لازم نہیں ہوتا پس جو لوگ دوسرے نمبر کے مطابق مختلف فقہاء کے فیصلوں کے دلائل دیکھ کر ان میں سے درست والے کا چناو کر کے قابل بھروسہ نکال سکتے ہیں انکو اس کا حق حاصل ہے اور اس صورت میں وہ فیصلہ خود نہیں کر رہے ہوں گے بلکہ وہ ان اعلی ججوں میں سے ہی بہترین جج کا انتخاب کر رہے ہوں گے پس ان پہ یہ اعتراض نہیں کیا جا سکتا کہ جی اس مسئلہ میں ابو حنیفہ رحمہ اللہ وغیرہ جیسے اعلی جج کا فیصلہ درست ہو گا یا ایک آج کے عامی انسان کا فیصلہ درست ہو گا
فساد کی جڑ یہی ہے کہ جب اجتہاد کی صلاحیت نہ رکھنے والا جج بن کر مختلف فقہا کے ’’صحیح‘‘ پر عمل کی کوشش کرے گا تو یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ سب کی ان باتوں پر عامل ہو جن مین ان سے اجتہادی ’’خطا‘‘ ہوئی۔ کیون کہ فقیہ اپنی خطا پر مطلع نہیں ہوتا۔ اگر وہ مطلع ہوتا تو اس سے رجوع کرتا۔ غیر فقیہ کس دلیل سے کسی فقیہ کی صحیح اور غلط کو پرکھے گا اور اگر وہ خود فقیہ ہے تو اسے پرکھنے کی ضرورت ہی نہیں وہ برہِ راست قرآن و حدیث سے ’’مسنون‘‘ طریقہ ڈھونڈھ لے گا۔
لہٰذا دنیا میں صرف دو قسم کے ہی لوگ ہیں ’’مقلد‘‘ یا ’’فقیہ‘‘کوئی تیسری مخلوق نہیں۔ اگر کوئی اس تیسری مخلوق میں سے بننے کی کوشش کرے گا تو وہ ’’لا ولد‘‘ ہی رہے گا۔
 
شمولیت
مارچ 16، 2017
پیغامات
290
ری ایکشن اسکور
10
پوائنٹ
39
بھائی جان ٹھنڈے دل والی شرط تو مشکل ہے کیونکہ دل ٹھنڈا ہونے کا مطلب سب کچھ ٹھنڈا ہونا ہے جو میرے اختیار میں نہیں بلکہ اللہ کے اختیار میں ہے (ابتسامہ)
باقی ٹھنڈا رہنے کی جتنی اللہ توفیق دیتا ہے وہ کوشش کرتا ہوں
اور سوچنے سمجھنے کی بھی اللہ نے جو توفیق دی ہے اتنی کوشش کر لیتا ہوں جزاکم اللہ خیرا
جو ایک ضرب المثل کو ہی نہ سمجھ سکے اسے کیا حق حاصل ہے کہ وہ یہ کہے کہ ’’میرے اجتہاد کے مطابق‘‘؟
 
محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
فساد کی جڑ یہی ہے کہ جب اجتہاد کی صلاحیت نہ رکھنے والا جج بن کر مختلف فقہا کے ’’صحیح‘‘ پر عمل کی کوشش کرے گا تو یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ سب کی ان باتوں پر عامل ہو جن مین ان سے اجتہادی ’’خطا‘‘ ہوئی۔ کیون کہ فقیہ اپنی خطا پر مطلع نہیں ہوتا۔ اگر وہ مطلع ہوتا تو اس سے رجوع کرتا۔ غیر فقیہ کس دلیل سے کسی فقیہ کی صحیح اور غلط کو پرکھے گا اور اگر وہ خود فقیہ ہے تو اسے پرکھنے کی ضرورت ہی نہیں وہ برہِ راست قرآن و حدیث سے ’’مسنون‘‘ طریقہ ڈھونڈھ لے گا۔
لہٰذا دنیا میں صرف دو قسم کے ہی لوگ ہیں ’’مقلد‘‘ یا ’’فقیہ‘‘کوئی تیسری مخلوق نہیں۔ اگر کوئی اس تیسری مخلوق میں سے بننے کی کوشش کرے گا تو وہ ’’لا ولد‘‘ ہی رہے گا۔
محترم -

زارا یہ وضاحت کردیں کہ جن آئمہ کی تقلید پر دن رات زور دیا جاتا ہے کیا وہ خود پیدائشی مجتہد تھے ؟؟- اگر نہیں تو وہ خود "تقلید" سے مستثنیٰ کیسے ہوگئے ؟؟ - آپ کہتے ہیں کہ "لہٰذا دنیا میں صرف دو قسم کے ہی لوگ ہیں ’’مقلد‘‘ یا ’’فقیہ‘‘کوئی تیسری مخلوق نہیں۔ اگر کوئی اس تیسری مخلوق میں سے بننے کی کوشش کرے گا تو وہ ’’لا ولد‘‘ ہی رہے گا

تو پھر آئمہ اربعہ کس کیٹیگری سے تعلق رکھتے تھے؟؟ -حقیقت تو یہ ہے کہ نہ تو وہ پیدائشی مجتہد تھے اور نہ ہی انہوں نے کسی کی تقلید کی -تو کیا وہ ساری زندگی ’’لا ولد‘‘ ہی رہے ؟؟۔

دوسرے یہ کہ جو مقلدین (خصوصاً احناف کیوں کہ یہی ایک فرقہ تقلید کے معاملے میں باقیوں کی نسبت متشدد ہے) - ان کے علماء جب علم و معرفت کی منازل طے کرلیتے ہیں اور فقیہہ بن جاتے ہیں تب بھی مرتے دم تک حنفی کہلاتے ہیں ایسا کیوں؟؟ - انہیں تو فقیہہ (یعنی عامی سے عالم بنتے ہی) ہی اس تقلید کا چولا اپنے سر سے اتار پھینکنا چاہیے لیکن ایسا ہوتا نہیں ؟؟-
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top