محمد آصف مغل
سینئر رکن
- شمولیت
- اپریل 29، 2013
- پیغامات
- 2,677
- ری ایکشن اسکور
- 4,008
- پوائنٹ
- 436
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۴۔ محبت میں شرک:
وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَّتَّخِذُ مِنْ دُوْنِ اللہِ اَنْدَادًا يُّحِبُّوْنَہُمْ كَحُبِّ اللہِ۰ۭ وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اَشَدُّ حُبًّا لِّلہِ۰ۭ (البقرہ:۱۶۵)
''بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو اللہ کے شریک اوروں کو ٹھہرا کر ان سے ایسی محبت رکھتے ہیں جیسی محبت اللہ سے ہونی چاہیے اور ایمان والے اللہ کی محبت میں سب سے زیادہ پختہ ہوتے ہیں ۔''
چنانچہ جو لوگ پیروں ،فقیروں اور سجادہ نشینوں کو اپنا ماویٰ و ملجا اور قبلہ حاجات بناتے ہیں ان سے ان کی محبت، اللہ کی محبت سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔ وہ یقینا مشرک ہیں۔ بعض عاشق مزاج عورت یا مرد کے عشق میں مبتلا ہوتے ہیں۔بعض اوقات ان کے دلوں میں اپنے معشوق کی محبت اللہ سے بڑھ کر ہوتی ہے جوکہ شرک تک جا پہنچتی ہے ۔ اس طرح بعض لوگ اپنے سرداروں، وزیروں ، بادشاہوں اور پیروں فقیروں کی تعظیم اللہ کی تعظیم سے بڑھ کر کرتے ہیں۔جس طرح مشرکین مکہ کو توحید کے وعظ سے تکلیف ہو تی تھی اسی طرح انہیں بھی اللہ اکیلے کا ذکر کرنے سے تکلیف ہوتی ہے۔ مشرک کو تم دیکھوگے کہ ان معبودوں کی گستاخی دیکھ کر مشرک شدید غضب میں مبتلا ہوجاتا ہے ۔اور اگر خو ش ہوتا ہے تو بھی ان معبودوں کے لیے لیکن اﷲ تعالیٰ کے لیے کبھی غصہ کیا اور نہ ہی خوش ہوا۔
وَاِذَا ذُكِرَ اللہُ وَحْدَہُ اشْمَاَزَّتْ قُلُوْبُ الَّذِيْنَ لَا يُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَۃِ۰ۚ وَاِذَا ذُكِرَ الَّذِيْنَ مِنْ دُوْنِہٖٓ اِذَا ہُمْ يَسْتَبْشِرُوْنَ۴۵ (الزمر: ۴۵)
''جب اللہ اکیلے کا ذکر کیا جائے تو ان لوگوں کے دل نفرت کرنے لگتے ہیں جو آخرت کا یقین نہیں رکھتے اور جب اس کے سوا (اوروں کا ) ذکر کیا جائے تو ان کے دل کھل کر خوش ہو جاتے ہیں ۔''