ساجد تاج
فعال رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 7,174
- ری ایکشن اسکور
- 4,518
- پوائنٹ
- 604
مذمت حسد
اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ۔ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ۱ۙ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ۲ۙ وَ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَ۳ۙ وَمِنْ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِي الْعُقَدِ۴ۙ وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ۵ۧ (الفلق:۱ تا۵)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
(اے پیغمبر) آپ کہیے میں صبح کے رب کی پناہ میں آتا ہوں ہر اس چیز کی برائی سے جو اس نے پیدا کی ہے اور اندھیری رات کی برائی سے جب کہ اس کا اندھیرا پھیل جائے اور گرہ لگا کر ان میں پھونکنے والیوں کی برائی سے اور حسد کرنے والے کی برائی سے جب کہ وہ حسد کرے۔
کسی نعمت کے چھن جانے کی آرزو کو حسد کہتے ہیں۔ یعنی بعض لوگ ایسے تنگ دل ہوتے ہیں جو دوسروں کی بھلائی اور بہتری کو اچھی نظروں سے نہیں دیکھ سکتے، خاص کر اپنے رشتہ داروں، عزیزوں، دوستوں اور ہم پیشہ وروں کو جب اچھی اور آسودہ حالتوں میں دیکھتے ہیں تو جل بھن کر خاک ہوجاتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ آسودہ لوگوں کی آسودگی چھن جائے اور وہ مجھ کو مل جائے۔ اس بری عادت کو حسد اور حسد کرنے والے کو حاسد کہتے ہیں۔